Kaghan News

Kaghan News

Share

Social media activities. tv osr manserha . Vlogers News UpdateUpdate
All pakistan political and public news Update on tha spot .

live covereg all event and plitical jalsa meetings

08/06/2026

عوامی اپیل
📢 بالاکوٹ اور گڑھی حبیب اللہ میں جاز موبائل انٹرنیٹ سروس فوری بحال کی جائے
بالاکوٹ اور گڑھی حبیب اللہ کے علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے جاز موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبہ، کاروباری حضرات، آن لائن کام کرنے والے افراد اور عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
عوام متعلقہ حکام اور جاز انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے اور سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
عوامی مطالبہ: ✅ جاز موبائل انٹرنیٹ فوری بحال کیا جائے
✅ بندش کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں
✅ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
بالاکوٹ اور گڑھی حبیب اللہ کے عوام

Photos from Kaghan News's post 08/06/2026

بالاکوٹ: گندھک چشمہ لنک روڈ پر ترقیاتی کام کا آغاز
بالاکوٹ کے علاقے گرلاٹ میں چیئرمین وی سی گرلاٹ ماسٹر معروف صاحب کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ نے گندھک چشمہ لنک روڈ کے لیے فنڈز فراہم کر دیے، جس کے بعد سڑک پر پی سی سی (PCC) تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اہلیان اپر گرلاٹ نے اس اہم عوامی منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماسٹر معروف صاحب اور ایم پی اے منیر حسین لغمانی کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی، علاقے کی ترقی کو فروغ ملے گا

Photos from Kaghan News's post 08/06/2026

جدہ: عید کی تعطیلات پاکستان میں گزارنے کے بعد چوہدری نورالحسن گجر اور امتیاز قریشی کی جدہ واپسی، پرتپاک استقبال، اعزازی عشائیہ کا اہتمام
جدہ (خصوصی نمائندہ) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات پاکستان میں گزارنے کے بعد پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے صدر چوہدری نورالحسن گجر جبکہ فورم کے فنانس سیکرٹری امتیاز قریشی جدہ واپس پہنچ گئے۔ ان کی جدہ آمد پر پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر خان سواتی، صدر محمد پرویز قریشی، جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے چیئرمین چوہدری دلپذیر نے خصوصی طور پر ان کا خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ بھی دیا گیا۔
عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی متعدد سماجی، فلاحی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران علاقائی سیاسی صورتحال، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمات کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی ثقافت، روایات اور قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے درمیان اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کمیونٹی کے مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر چوہدری نورالحسن گجر نے پرتپاک استقبال اور اعزاز میں دیے گئے عشائیے پر میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے درمیان بھائی چارے اور باہمی تعاون کی فضا قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم مستقبل میں بھی کمیونٹی کی بہتری اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے کمیونٹی کے اتحاد، ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

07/06/2026

بالاکوٹ شہدائے بالاکوٹ کانفرنس ۔مولانا صاحب کا بیان

07/06/2026

مانسہرہ، کاغان، ناران، جھالکنڈ اور چلاس پر مشتمل نئی موٹروے سیاحت کے فروغ اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

07/06/2026

شہدائے بالاکوٹ و خدمات علماء کنونشن دوم نشست
مرکزی جامع مسجد سید احمد شہید بالاکوٹ سے براہ راست

07/06/2026
Photos from Kaghan News's post 07/06/2026

شہدائے بالاکوٹ و خدمات علماء کنونشن جامعہ مسجدسید احمد شہید بالاکوٹ میں جاری ہے

06/06/2026

*نوجوان، اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت،
سید تیمور شاہ کے پوتے،*
*سید عابد حسین شاہ کے فرزند،*
*سید سعد علی شاہ*

*آئندہ بلدیاتی انتخابات میں*
*یونین کونسل کاغان سے*
*ناظم کے متوقع امیدوار ہوں گے۔
*کاغان کی پہچان، عوام کا مان
*سید سعد علی شاہ*

---

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Dubai