Emaan Speaks

Emaan Speaks

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Emaan Speaks, Villa 21 Al Muteena Daira, Dubai.

مدر + ہاؤس وائف + ولوگر
یہاں ملیں گے: اچھی باتیں، اقوال زریں، دیسی ٹوٹکے ، بچوں کی روٹین، گھر کی آرگنائزنگ اور ایک ماں کی رئیل لائف
دعاؤں میں یاد رکھیں 🤲
یہاں اپ کو روز کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا!

21/07/2026

آج موسم ذرا خوشگوار ہوا تو میرے ابو جی ( سسر) نے کہا:
"آج دودھ نہیں، میرے لیے چائے بنا دو۔" ☕❤️
چائے بنائی تو حسبِ معمول ایک بڑے پیالے میں ہی دی،
کیونکہ وہ ہمیشہ سے چائے اسی میں پیتے ہیں۔ چاہے چائے کم ہی کیوں نہ ہو، مگر پیالہ بڑا ہونا چاہیے۔ 😊
یہ دیکھ کر اکثر خیال آتا ہے کہ ہر نسل کے اپنے اپنے شوق اور اپنی اپنی عادتیں ہوتی ہیں۔
ہم میں سے بہت سے لوگ کپ کے بغیر چائے کا تصور نہیں کر سکتے، اور ہمارے بزرگ پیالے کے بغیر چائے کو ادھورا سمجھتے ہیں۔
شاید یہ سادہ سی چیزیں ہی آنے والے وقت میں صرف یادیں بن کر رہ جائیں…
کیونکہ ایسے شوق رکھنے والے بزرگ اب آہستہ آہستہ کم ہوتے جا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بزرگوں کو سلامت رکھے، انہی سے تو گھر کی رونق اور برکت ہے۔ 🤲❤️
آپ کے گھر میں بھی کوئی بزرگ ہیں جو آج تک چائے صرف پیالے میں ہی پیتے ہیں؟ ☕🌿

21/07/2026

پہلے یہ عرض کر دوں کہ میں بھی آپ ہی کی طرح غلطیوں سے سیکھ کر یہاں تک پہنچی ہوں۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میرا فیس بک مونیٹائزیشن بند ہو گیا،
کیونکہ اس وقت مجھے پالیسیز اور اوریجنل کنٹینٹ کی اہمیت کا اتنا علم نہیں تھا۔
اسی تجربے نے مجھے سکھایا کہ شارٹ کٹ وقتی فائدہ دے سکتا ہے، مگر مستقل کامیابی نہیں۔
بہت سی بہنیں مجھ سے پوچھتی ہیں کہ جب میرا فیس بک پہلے بھی مونیٹائز تھا تو پھر بند کیوں ہوا؟
اس کی سب سے بڑی وجہ میری اپنی غلطیاں تھیں۔
اس وقت مجھے اتنا نالج نہیں تھا، کبھی اپنا کنٹینٹ اپ لوڈ کرتی تھی اور کبھی دوسروں کا کنٹینٹ استعمال کر لیتی تھی۔ انہی غلطیوں کی وجہ سے میری مونیٹائزیشن ختم ہو گئی۔
لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری، اپنی غلطیوں سے سیکھا، دوبارہ محنت کی، اور آج الحمدللہ پھر سے مونیٹائز ہوں۔
ایک بات اور کہنا چاہوں گی۔ کچھ بہنیں کہتی ہیں:
"آپ ہمارا پیج فالو کر لیں، لوگوں سے ہمارا پیج فالو کروائیں، ہم آپ کی پوسٹس پر لائک اور کمنٹ کرتے ہیں، آپ بھی ہمارے کریں۔"
پیاری بہنو! فیس بک ایسی مصنوعی (Inauthentic) انگیجمنٹ کو پسند نہیں کرتا۔ اگر لائک، کمنٹ یا فالو صرف بدلے میں کیے جائیں تو اس سے پیج کو نقصان پہنچ سکتا ہے، حتیٰ کہ مونیٹائزیشن بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
اس لیے میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی لائک، کمنٹ اور فالو آئے، وہ صرف اچھے اوریجنل کنٹینٹ کی وجہ سے آئے، نہ کہ کسی لین دین کی بنیاد پر۔
یاد رکھیں، مضبوط پیج ایک دن میں نہیں بنتا۔
اس کے پیچھے مسلسل محنت، صبر اور مستقل مزاجی ہوتی ہے۔ اگر آپ ایمانداری سے اپنا اوریجنل کنٹینٹ بناتے رہیں گے تو ان شاء اللہ لوگ خود آپ کو ڈھونڈ کر فالو کریں گے۔
ویسے اپ کو فیس بک پر ورک کرتے ہوئے کتنا ٹائم ہو گیا؟ 🌿

بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ❤️
Emaan Speaks

21/07/2026

آج مغرب سے تھوڑی دیر پہلے چھت پر گئی تو گلی میں بچوں کی ہنسی اور شور سنائی دیا۔
دل کو سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوئی جب دیکھا کہ میرے اپنے بچے بھی انہی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ❤️
دل نے بے اختیار شکر ادا کیا کہ چلو، کچھ دیر کے لیے ہی سہی،سکرین سے جان تو چھوٹی ان کی،
گھر میں تو ان کے تین ہی کام ہیں ٹی وی دیکھنا ،موبائل دیکھنا یہ اپس میں ایک دوسرے سے پنگے لینا 😂
ایک وقت تھا جب شام ہوتے ہی ہمیں گھر بلانے کے لیے آوازیں لگتی تھیں، اور آج وقت ایسا آ گیا ہے کہ بچوں کو باہر کھیلنے کے لیے کہنا پڑتا ہے،
کاش ہمارے بچے بھی اسکرین سے زیادہ مٹی، دوستی، ہنسی اور گلیوں کے کھیلوں سے محبت کرنا سیکھ جائیں…
کیونکہ بچپن دوبارہ نہیں آتا۔ 🌸
آپ کے گھر میں بھی یہی حال ہے، یا آپ کے بچے روزانہ باہر کھیلنے جاتے ہیں؟

بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ❤️
Emaan Speaks

21/07/2026

سچ بتاؤں تو میں نے پہلے کبھی نمکین سویاں نہیں بنائی تھیں… بلکہ مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ
سویاں صرف میٹھی ہی نہیں، نمکین بھی بنتی ہیں!😄
یہ آئیڈیا بھی سوشل میڈیا ہی سے ملا، سوچا ایک بار آزما کر دیکھتی ہوں۔
الحمدللہ پہلی ہی بار اتنی مزے کی بنیں کہ سب نے خوب شوق سے کھائیں۔
واقعی، کچھ آئیڈیاز سوشل میڈیا پر ایسے بھی مل جاتے ہیں جو کچن کی رونق بڑھا دیتے ہیں۔ ❤️
آپ نے نمکین سویاں کبھی کھائی ہیں یا اپ کو بھی میری طرح معلوم ہی نہیں کہ نمکین سویاں بنائی جا سکتی ہیں؟🍽️😊

21/07/2026

ویسے تو میں اُن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو گرمی میں بھی بار بار چائے پیتے رہتے ہیں،
لیکن جیسے ہی موسم ذرا سا خوشگوار ہو جائے، ایک کپ چائے خود ہی آواز دینے لگتا ہے۔ ☕🌧️
آج بھی اپنے لیے بڑے شوق سے چائے بنائی تھی...
مگر اب سارے بچوں نے باری باری اسی کپ میں بسکٹ ڈبو کر کھانے ہیں،
اور آخر میں جو چائے میرے حصے میں آئے گی، وہی میری قسمت! 😄❤️
آپ چائے کے ساتھ کیا زیادہ پسند کرتے ہیں: بسکٹ، رس، یا پکوڑے؟ ☕

بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ❤️
Emaan Speaks

21/07/2026

پیٹرول پمپس پر ایک لیٹر پیٹرول بھی نہیں دے رہے 😢 اپ کی طرف کیا صورتحال ہے؟

21/07/2026

صرف چند لمحوں کی بے احتیاطی پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔
کل ایک خبر میں دیکھا کہ ایک ماں موبائل میں اس قدر مصروف تھی کہ اسے احساس ہی نہ ہوا کب اس کا دو سالہ بچہ وہاں سے دور چلا گیا
اور ایک شخص اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ بچہ محفوظ اپنے والدین تک پہنچ گیا، لیکن ہر واقعہ اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا۔
موبائل ضروری ہے، مگر بچوں کی حفاظت اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔
چند منٹ کے لیے فون ایک طرف رکھ دیں، کیونکہ بچوں کو صرف ہماری موجودگی نہیں، ہماری پوری توجہ بھی چاہیے۔
اپ کے خیال میں
کیا موبائل کے استعمال نے والدین کی بچوں پر توجہ پہلے سے کم کر دی ہے؟

21/07/2026

الحمدللہ! 😍🌧️
صبح سے موسم خوشگوار تھا، اور اب بارش نے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا۔
اللہ تعالیٰ ہر بوند کو رحمت بنائے، اور اس بارش سے کہیں بھی کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ آمین! 🤲💙
آپ کے شہر میں بھی بارش ہو رہی ہے یا ابھی صرف بادل ہی ہیں؟🌦️☔

21/07/2026

شادی سے پہلے جب بھی موسم ایسا خوبصورت، ٹھنڈا اور سہانا ہوتا تھا،
تو میں اور میری چھوٹی بہن فوراً مما سے کہنا شروع کر دیتے تھے: "آج تو کہیں چلتے ہیں!" 🥹🌦️
ماما جی بھی ہماری بات مان لیتی تھی،
پھر کبھی خالہ کے گھر، کبھی کسی رشتہ دار کے ہاں، تو کبھی بس یونہی گھومنے نکل جاتے تھے۔
وہ بے فکری، وہ اچانک بننے والے پروگرام اور وہ ہنسی مذاق... آج بھی یاد آتے ہیں۔ ❤️
اب شادی کے بعد تو بس میکے ہی جانا ہوتا ہے، اور وہاں بھی ہر وقت جانا ممکن نہیں۔
گھر کی ذمہ داریاں ایسی ہوتی ہیں کہ کہیں نکلنے سے پہلے کئی بار سوچنا پڑتا ہے۔
وقت واقعی بہت کچھ بدل دیتا ہے...
مگر بچپن اور ماں باپ کے ساتھ گزارے وہ خوبصورت دن ہمیشہ دل کے قریب رہتے ہیں۔ 🤍
شادی سے پہلے والی زندگی کی کون سی بات آپ کو آج بھی سب سے زیادہ یاد آتی ہے؟ 🥹

20/07/2026

آج ایک بہن نے ایسی بات بتائی کہ میں خود حیران رہ گئی۔ 😲🥛
ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ ملک شیک غلط طریقے سے بناتے ہیں۔
ان کے مطابق اگر آم، کیلا یا کوئی بھی پھل سیدھا دودھ میں ڈال کر بلینڈ کیا جائے تو اس کی غذائیت متاثر ہوتی ہے۔
وہ کہہ رہی تھیں کہ پہلے پھل کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کریں، پھر اس مکسچر کو دودھ میں شامل کریں، اس طرح غذائیت بہتر برقرار رہتی ہے۔
سچ پوچھیں تو میں نے یہ بات پہلی بار سنی ہے۔ 🤔
کیا واقعی ایسا ہوتا ہے یا یہ صرف ایک مشہور بات ہے؟
اگر کسی کو صحیح معلومات ہیں تو ضرور رہنمائی کریں تاکہ سب کو فائدہ ہو۔🥭🍌🥛
بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ❤️
Emaan Speaks

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Villa 21 Al Muteena Daira
Dubai
00000