Ishq A Murshid
جس کو ملے تھے اس کو ضروری نہیں لگے
ہم تھے کہیں کی خاک ، کہیں پہ پڑے رہے
21/02/2025
آنکھ نے رات جب ایک چاند مکمل دیکھا
پھر سمندر کو بھی ہوتے ہوئے پاگل دیکھا.!!
رات پھر دیر تلک کی تیری باتیں خود سے
رات بھر سامنے چہرہ تیرا پل پل دیکھا.!!
آج یادوں کی گھٹا ٹوٹ کے برسی دل پر
آج ہم نے بھی برستا ہوا بادل دیکھا
✍️ محسن
21/02/2025
اے مصور میرے #محبوب کی____تصویر بنا
#زلف ایسی ہو کے برسات بھی #پانی مانگے
سرخ #ہونٹوں سے ہر اک پھول جوانی مانگے
نرگسی آنکھوں میں #کاجل کا وہی تیر بنا
اے #مصور میرے #محبوب کی______تصویر بنا
میں تجھے #حسن کے انداز #سکھاؤں کیسے
اپنی #آنکھیں تیرے چہرے پہ لگاؤں کیسے
تیرا در چھوڑ کر،،، جاؤں تو #جاؤں کیسے
جس میں #الجھا رہے #رانجھا دن رات وہ #زنجیر بنا
اے مصور میری #ہــــــــــــــیر کی تصویر بنا🥰
18/02/2025
کھینچ لایا تجھے احساس تحفظ مجھ تک
ہم سفر ہونے کا تیرا بھی ارادہ کب تھا
درگزر کرتی رہی تیری خطاؤں کو برسوں
میرے جذبات و خیالات تو سمجھا کب تھا
موج در موج بھنور کھینچ رہا تھا مجھ کو
میری کشتی کے لیے کوئی کنارہ کب تھا
ظاہراً ساتھ وہ میرے تھا مگر آنکھوں سے
بد گمانی کے نقابوں کو اتارا کب تھا
تجھ کو معلوم نہیں اپنی وفاؤں کے عوض
جان جاں میں نے جو چاہا تھا زیادہ کب تھا
دو کناروں کو ملایا تھا فقط لہروں نے
ہم اگر اس کے نہ تھے وہ بھی ہمارا کب تھا
اس نے میری ہی رفاقت کو بنایا ملزم
میں اگر بھیڑ میں تھی وہ بھی اکیلا کب تھا
وہ ترا عہد ________ وفا یاد ہے اب تک
بھول بیٹھی ہوں محبت کا زمانہ کب تھا
Click here to claim your Sponsored Listing.
