Ideas for Fitness Clinic
Ideas for Fitness page was created in 2014
صحت بھی رزق کی ایک شکل ہے پتا نہیں آپ اس دولت سے مالامال ہیں یا صحت گنوا بیٹھے؟
حضرت موسٰی علیہ السلام کا اللہ پاک سے ہم کلام ہونا اور پھر اللہ رب العالمین سے مشورہ مانگنا کہ یا اللہ میں اگر آپ سے سوال کروں تو کس چیز کا کروں تو اللہ رب العزّت کا یہ کہنا کہ مجھ سے صحت کا سوال کرو۔ یعنی صحت مانگو سبحان اللہ
اس سے ہمیں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صحت اللہ رب ذوالجلال کی کتنی بڑی نعمت ہے۔
اس لیے لوگو صحت پر کبھی کمپرومائز نا کرو۔
11/07/2025
ملتان کوئٹہ روڈ پر ظلم کی انتہا ہو گئی - بس سے اتار کر 9 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
اسی بس میں دُنیا پور کے دو سگے بھائی بھی سوار تھے، جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔
ایک گھر تھا، جہاں کبھی خوشیوں کی آوازیں گونجتی تھیں… اب وہی گھر غم کا ماتم کدہ بن چکا ہے۔
ماں نے اپنے شوہر کی میت کے قریب بیٹھ کر تکیے میں منہ چھپا لیا، اور بار بار ایک ہی فقرہ دہرا رہی تھی:
"میرے بیٹے آ جائیں… پھر دفنا لینا… بس آخری دیدار ہو جائے…"
محلے کی عورتیں دلاسہ دے رہی تھیں:
"اللہ صبر دے، بیٹے بس پہنچنے والے ہوں گے۔"
اچانک فون آیا…
"بی بی جی، معاف کرنا… دونوں بیٹے راستے میں…"
ماں فوراً بولی:
"ہاں ہاں، پہنچ گئے؟"
جواب آیا:
"نہیں… قتل کر دیے گئے ہیں…"
بس… ایک لمحے میں پوری گلی خاموش ہو گئی۔
اور پھر ایک ایسی چیخ… جو ساری فضا کو چیر گئی…
کچھ گھنٹوں بعد دروازے پر شور ہوا۔
گاڑی آئی، پھر دوسری… اور پھر… ایمبولینس۔
ماں دوپٹے سے آنسو پونچھتی، بھاگتی ہوئی دروازے پر پہنچی:
"میرے بچے آ گئے؟"
دروازہ کھلا…
لیکن سامنے بیٹے نہیں، دو سفید کفن تھے… خون میں لت پت…
جنہیں ماں نے چند گھنٹے پہلے دعاؤں کے سائے میں روانہ کیا تھا۔
ماں وہیں دروازے پر گر گئی… ایک بے آواز چیخ اس کے اندر ہی دفن ہو گئی…
پہلا جنازہ صحن میں رکھا گیا — چھوٹا بیٹا… جو ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوتا تھا۔
پھر دوسرا جنازہ — بڑا بیٹا… جس نے کہا تھا:
"امی، عید پر آپ کے لیے کچھ لے کر آؤں گا۔"
اور اندر ایک تیسرا جنازہ پہلے سے رکھا تھا — باپ، جن کے جنازے میں شرکت کے لیے بیٹے آ رہے تھے…
ماں نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کے چہرے دیکھے، اور بس اتنا بولی:
"ابا کو تو تم نے کندھا دینا تھا…؟
پھر کیوں ساتھ جا رہے ہو بیٹا…؟
مجھے تنہا کیوں چھوڑ رہے ہو…؟"
پھر ماں تینوں جنازوں کے قریب بیٹھ گئی، ہاتھ جوڑ کر پیشانی زمین پر رکھ دی:
"میرے اللہ! مجھے بھی بلا لے…
یہ دنیا اب میرے لیے نہیں رہی…"
دروازے پر بھیڑ لگی تھی،
اندر صرف خاموشی تھی…
چار جنازے اٹھنے تھے:
باپ، دو بیٹے…
اور چوتھا جنازہ انسانیت کا تھا۔
اے رب العالمین!
یہ ماں اب صرف اولاد سے نہیں، پوری دنیا سے تھک چکی ہے۔
اس پر رحم فرما،
ان مظلوموں کو شہداء میں شامل فرما،
اور ان ظالموں کو دنیا میں ذلیل و خوار،
اور آخرت میں جہنم کا ایندھن بنا!
آمین ثم آمین
07/07/2025
سوچیں! اگر ایک مرد اور عورت کو اکیلے کسی بند کمرے میں رکھا جائے اور بس اتنا بتا دیا جائے کہ "اس کمرے میں کیمرہ لگا ہے، جو ہر حرکت ریکارڈ کر رہا ہے، اور ضرورت پڑنے پر یہ ویڈیو سب کے سامنے لا دی جائے گی"، تو کوئی بھی عزت دار، سمجھدار اور خاندانی شخص غلط قدم اٹھانے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔ کیوں؟
اس لیے کہ اسے اس کیمرے پر یقین ہوتا ہے، اس کے مالک پر بھی، اور سب سے بڑھ کر اسے یہ ڈر ہوتا ہے کہ کہیں لوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔
حالانکہ وہ کیمرہ خراب بھی ہو سکتا ہے، کنکشن ٹوٹ سکتا ہے، بجلی چلی جا سکتی ہے، ریکارڈنگ مٹ بھی سکتی ہے!
لیکن افسوس…
ہمیں اللہ تعالیٰ کی اُس ریکارڈنگ پر وہ یقین نہیں، جس کا ذکر قرآن مجید میں بار بار کیا گیا ہے۔
وہ رب جو ساری کائنات کا مالک ہے، صاف لفظوں میں فرماتا ہے کہ تمہاری ہر بات، ہر حرکت، ہر خیال، یہاں تک کہ تمہارے دل کی سوچیں بھی لمحہ بہ لمحہ محفوظ ہو رہی ہیں۔
تمہارے دائیں اور بائیں دو فرشتے مقرر ہیں، جو ہر عمل لکھ رہے ہیں — چاہے تم تنہا ہو یا مجمع میں۔
اور وہ اللہ کا نظام ہے، اس میں کوئی خرابی، کوئی خرچ، کوئی ریکارڈ کا گم ہونا ممکن ہی نہیں۔
ایک دن وہ سب کچھ سب کے سامنے کھول کر رکھ دیا جائے گا — کوئی چھپانے کو کچھ نہیں ہوگا۔
تو سوچو…
کیا ہمیں اُس دن کی رسوائی کا ڈر نہیں؟
کیا ہمیں اپنے رب کی نگاہ کا احساس نہیں؟
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں روزِ قیامت کی شرمندگی سے بچا لے… آمین یا رب العالمین 💔😭
04/06/2025
افففف، ظالم اندھے عاشق نے ووگ ٹیلا شرٹ پہنے اتنی پیاری بیٹی بہن کو مار ڈالا۔۔۔۔۔
لیکن اس سے بھی زیادہ تشویش کی بات ہے۔۔۔ صرف پچھلے۔۔۔۔۔۔۔چند ھفتوں کے اندر اندر دنیا کے مختلف حصوں میں۔۔۔۔۔چار سوشل میڈیا انفلونسرز اپنے جنونی ایکس یا عاشقان کے ھاتھوں قتل ھو چکی ہیں۔۔۔۔۔ چار پانچ خود کشی بھی کر چکی ہیں اللہ پاک سب بہن بیٹیوں کو محفوظ رکھے آمین حالات بہت خراب ہوتے جا رہے ہیں کوئی پتا نہیں چلتا کب کون گولی مار کر آپکی جان لے لے۔۔۔۔ بس اللہ پاک سے ہر وقت خیر مانگتے رہیں اور اللہ کرے ثناء یوسف کے قاتل کو ایسی عبرت ناک سزا ھو کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کا سوچے بھی نا۔
18/05/2025
"میں انڈیا میں صرف ایک ہی شرط پر آؤں گا کہ مجھے وہاں ایک بھی بت نظر نہ آئے"
شاہ فیصل بن عبدالعزیز آج کے سعودی ولی عہد کے پرکھوں میں سے ایک ہیں اور اپنے دور حکمرانی میں یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا نشانہ بننے والے عظیم مسلمانوں کے لیڈرز میں سے ایک تھے۔
یہ وہ شخصیت ہیں جنہیں بھارت نے اپنے ملکی دورے کی درخواست کی تو انہیں صاف کہہ دیا کہ شاہ فیصل اس زمین پر تب جائے گا جب اسے وہاں ایک بھی بت نظر نہ آئے اور ہندو سامراج نے اس مرد مجاہد کی یہ بات بھی قبول کر لی اور انکے راستے میں آنے والی جگہوں سے تمام بت ہٹا لیے گئے اور چھپا دیے گئے۔ یہی وہ مرد مجاہد تھا جس نے امریکہ کو اپنی حثیت کا یقین دلانے کے لیے صرف چند منٹ کے لیے تیل کی سپلائی بند کی تھی اور امریکہ انکے قدموں تلے تھا۔
آج اسکی نسل اس قدر لبرل ہو چکی ہے کہ اپنے اجداد کی دیدہ دلیری کو یاد رکھنے کی بجائے یہ کہتی ہے کہ ہمارے اجداد بہت زیادہ شدت پسند تھے مسلمانوں کے دشمنوں سے نفرت کی بجائے انہیں عظیم ایوارڈ دے رہے ہیں۔
ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون
نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قوت للکار نہیں 🇵🇰
01/04/2025
بواسیر سو پرسنٹ ختم
فی سبیل اللہ دوائی
جو دوست منگوانا چاہتے ہیں وہ
ڈاک کا خرچہ بھیج کر دوائی منگوا سکتے ہیں
ان شاءاللہ 24 سے 48 گھنٹوں میں خون آنا بند ہو جائے گا
اور ایک ماہ استعمال کرنے سے بواسیر ختم ہو جائے گی ۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Dubai
