KhanZada

KhanZada

Share

Humanity peace love

27/01/2026

انگلینڈ میں سیکرز کی سوچیں
کیا کروں، کیا نہ کروں
یہ سوال دل کے در و دیوار سے ٹکراتا ہے۔
کیا یہاں آنے کا فیصلہ درست تھا؟
یا میں نے خوابوں کی قیمت نادانی میں ادا کی؟

کیا کسی اور سرزمین کا انتخاب بہتر ہوتا؟
یہاں آ کر
محنت کے سوا کیا ہاتھ آیا؟
دن رات کی مشقت،
پہلے قسطوں کا بوجھ،
پھر فیس کا قرض
زندگی حساب کتاب بن کر رہ گئی۔

مشکل سے گزارا ہوا ہر دن،
ڈگری مکمل ہوئی
تو ایک اور خواب نے جنم لیا
پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا۔
پھر وہی محنت،
وہی تھکن،
وہی جمع پونجی۔

جو کمائی،
وہ وطن کے مسائل میں تحلیل ہو گئی۔
اب دو سال بیتنے کو ہیں،
ویزے کی گھڑی قریب ہے،
اور میں سوچ کے بھنور میں پھنسا ہوں۔

واپس پاکستان؟
نہیں…
وہاں جا کر کیا کروں گا؟
لوگوں کی نظریں،
طنز کے تیر—
“ولایت سے نامراد لوٹ آیا۔”

یہاں انگلینڈ میں بھی
نوکری خواب بنی ہوئی ہے،
ایسی نوکری
جو ویزا دے سکے۔

تو کیا پی ایچ ڈی کا راستہ چنوں؟
یا یورپ کا رخ کروں
جہاں کاغذات آسانی سے بنتے ہیں؟
کہتے ہیں سپین میں دروازے جلد کھلتے ہیں۔
یا جرمنی جا کر
ایک اور ماسٹرز شروع کر دوں؟

میں کیا کروں؟
کیا نہ کروں؟
سمجھ ہی نہیں آتی۔

کچھ لوگ مشورہ دیتے ہیں:
“کسی برٹش لڑکی سے شادی کر لو،
سب مسئلے حل ہو جائیں گے۔”
مگر دل ڈرتا ہے—
کہ کہیں یہ احسان
عمر بھر کا بوجھ نہ بن جائے۔
کہ ہر لمحہ یہ احساس
میرے وجود پر حاوی رہے
کہ ویزا اس رشتے کا مرہونِ منت ہے۔

اور پھر
مزاج، اقدار، معیار
سب مختلف۔
پاکستانی لڑکیاں
گھر بسانے والی ہوتی ہیں،
یہ بات بھی دل مانتا ہے۔
مگر یہ بھی تو مسلمان ہیں،
یہاں بھی اچھے لوگ بستے ہیں۔

میں سوچوں میں
کہاں سے کہاں نکل جاتا ہوں،
اور آخر میں
وہی سوال
میرے سامنے کھڑا رہ جاتا ہے—

کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔

نوٹ:
آج بہت سے سیکرز
اسی کشمکش سے گزر رہے ہیں۔
ڈاکٹر نادر اعوان

20/01/2026

کوشش کریں کہ جتنا ہو سکے خود بھی پُرسکون رہیں اور دوسروں کو بھی سکون سے رہنے دیں۔ انسان کو انسان کی نظر سے دیکھیں، نہ کہ فرقوں اور لیبلز کی عینک سے۔ فرقہ واریت دلوں کو بانٹ دیتی ہے اور نفرت کو جنم دیتی ہے، جبکہ محبت اور برداشت ہی وہ راستہ ہے جو معاشروں کو جوڑتا ہے۔
اپنا عقیدہ محترم ہے، مگر اسے زبردستی کسی پر مسلط کرنا نہ عقیدے کی خدمت ہے نہ انسانیت کی۔ سچائی نرمی سے پیش کی جائے تو دلوں تک پہنچتی ہے، اور سختی سے کہی جائے تو دیوار بن جاتی ہے۔ اختلاف رائے کو دشمنی نہ بنائیں، اور مختلف سوچ رکھنے والوں کو کمتر نہ سمجھیں۔
یاد رکھیں، ہم سب سے پہلے انسان ہیں۔ اگر ہم ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرنا سیکھ لیں، تو شاید دنیا تھوڑی سی بہتر ہو جائے۔
KhanZada Khatir Hussain ✍️

15/12/2025

نیچے لسٹ میں دی گئی وہ یونیورسٹیز ہیں جنہوں نے پاکستانی طلبا کے داخلے عارضی طور پر بند کئے ہیں اگر کوئی کنسلٹنٹ یا ایجنٹ آپ کو اپنی کنسلٹنسی فیس کی چکر میں پھنسانا چاہتا ہو تو ہوشیار رہے یو کے کی ایمیگریشن رولز مزید سخت ہوسکتے ہیں اگر پھر بھی کسی کے آنے کا ارادہ ہے تو ابھی سے IELTS وغیرہ کی تیاری کرے کیونکہ انگلش فروفیشنسی والا سسٹم بھی ختم ہونے والا ہے اور آج کل ایم بی سی انٹرویو بہت سے لوگوں کو آرہی ہے مکمل تیاری کرے اگر ایزی لیا تو مفت میں ریجیکشن آجائیگی باقی نیچے دی گئی یونیورسٹیز فلخال ایڈمیشن نہیں دے رہے۔۔۔

University of Chester
University of Wolverhampton
University of East London
University of Sunderland
Coventry University
University of Hertfordshire
Oxford Brookes University
Glasgow Caledonian University
BPP University
London Metropolitan University

04/12/2025

سوشل میڈیا آج کے دور کی وہ دنیا ہے جہاں فیصلہ ہمارا اپنا ہوتا ہے کہ ہم کس سے جڑیں اور کس سے دور رہیں۔ ہر فلیٹ فارم ہمارے اختیار میں ہے ہم اسے چاہیں تو سیکھنے، سمجھنے اور سکون پانے کے لیے استعمال کر لیں، اور چاہیں تو شور، گالی گلوچ اور منفی سوچوں میں گم ہو جائیں۔
آج میں ٹک ٹاک پر ایک براوڈ میں گیا جہاں نہ کوئی ایک دوسرے کو برا کہہ رہا تھا، نہ کسی کا عقیدہ چھیڑا جا رہا تھا۔ بس امن، احترام اور خوبصورتی… وہاں ایک شخص، سید شاہ میران، رباب بجا رہا تھا۔ اس کی دھن میں ایک عجیب سا سکون تھا جیسے کچھ لمحوں کے لیے دنیا رک گئی ہو۔ میں میوزک اور ایجوکیشن والے براوڈز اکثر جوائن کرتا ہوں، لیکن آج والی محفل واقعی دل کو چھو گئی۔
سچ پوچھیں تو زندگی بہت مختصر ہے… کوئی کب رخصت ہو جائے، کوئی نہیں جانتا۔ اس لیے کیوں نہ ہم سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا سیکھیں؟ کیوں نہ ہم وہ چیزیں سنیں، دیکھیں اور شیئر کریں جو ہمارے دل، دماغ اور کردار کو بہتر بنائیں؟
کوشش یہی ہونی چاہیے کہ ہم دوسروں کے لیے بھی آسانی، سکون اور مثبتیت بنیں۔ یہی چیز یاد رہ جاتی ہے، باقی سب گزر جاتا ہے۔
KhanZada ✍️

29/11/2025

🌍 UK Study Visa Updates
دوستو! پچھلے کچھ دنوں سے ہمیں بے شمار میسیجز آ رہے ہیں جس میں آپ سب UK کے نئے قواعد، اپلائی ہونے یا نہ ہونے، اور PSW کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں۔
سب سے پہلے… حوصلہ رکھیں!
تقریبا 144000 سے زائد لوگوں نے اپنی شکایات اور فیڈبیک جمع کروایا ہے، اسی وجہ سے اس پورے معاملے پر دوبارہ بحث جاری ہے۔ جیسے ہی کوئی آفیشل اور تصدیق شدہ اپ ڈیٹ آئے گی، ہم سب سے پہلے وہ یہاں شیئر کریں گے ان شاءاللہ۔ PSW کے بارے میں اکثر پوچھا جانے والا سوال:
کافی طلبہ پوچھ رہے ہیں کہ اگر موجودہ رولز کے مطابق ویزا لگ جائے، تو PSW کتنے عرصے کا ملے گا؟
اس بارے میں مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں، جیسے کہ آئندہ آنے والے طلبہ کو 2 سال کے بجائے 18 ماہ کا PSW دیا جائے گا، لیکن یاد رہے ابھی تک کوئی بھی تبدیلی سرکاری طور پر فائنل یا لاگو نہیں ہوئی۔

لہٰذا: فی الحال افواہوں پر نہیں، صرف آفیشل اپ ڈیٹس پر توجہ دیں۔
جو بھی نیا فیصلہ ہوگا، وہ باقاعدہ طور پر حکومت کی جانب سے اعلان کیا جائے گا
آپ سب کے لیے بہترین کی امید رکھتے ہیں پُراعتماد رہیں!

اگر آپ کے مزید سوالات ہیں، انباکس کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کی رہنمائی کیلئے ہمیشہ موجود ہیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in London?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

London
CR02LD