The Islamic knowledge
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Islamic knowledge, Health/Beauty, .
*زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں* نہ *سانس کا نہ وقت کا*
*ہم نہیں جانتے کہ کب ہماری مہلت ختم ہو جائے*
*اس لیے ہر وقت توبہ کرتے رہنا چاہیے*
*اللہ سے گناہوں کی معافی مانگتے رہنا چاہیے*
*اور حُسنِ خاتمہ کی دعا کرتے رہنا چاہیے*
*اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائےہدایت دے اور ایمان کے ساتھ دنیا سے رخصت کرے آمین ثم آمین*
28/05/2025
*ہر گزرتا لمحہ یہ بتا رہا ہے*
*اگر آپ کامیاب نہیں ہوئے تو آپ کا اپنا کوئی نہیں ہوگا*
21/01/2025
* *اللّٰہ تمہارے دل کی ہر وہ دعا سنتا ہے جو تم کبھی زبان پر نہیں لائے۔ وہ تمہارے دل کے ہر غم کو سمجھتا ہے، تمہاری ہر خاموشی کو محسوس کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ تم کس حال میں ہو، اور وہ تمہارے لیے وہی کرے گا جو تمہارے لیے بہتر ہے۔ بس اس پر بھروسہ رکھو اور اپنے دل کو اس کے حوالے کر دو، کیونکہ وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے♥️*
⎯᪵⎯꯭̽🤍꯭᪳ ⃪
22/12/2024
ایک مرتبہ جعفر بن سلیمان آپ کے ہمراہ سفر حج میں تھے اور جس وقت آپ نے لبیک اللھم لبیک ہڑھنا شروع کیا تو آپ کے اوپر غشی طاری ہو گئی اور ہوش میں آنے بعد جعفر بن سلیمان نے غشی کا سبب دریافت کیا تو فرمایا میں اس خوف سے بے ہوش ہو گیا تھا کہ لا لبیک کی آواز نہ آجائے۔
جب آپ
” ایاک نعبد و ایاک نستعین “
قرات کرتے تو مضطرب ہو کر رونے لگتے اور فرماتے اگر یہ آیت قرآن کی نہ ہوتی تو میں کبھی نہں پڑھتا کیونکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ
” اے اللہ! میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھ سے ہی مدد مانگتا ہوں۔ “
حالانکہ ہم نفس کے ایسے پجاری ہیں کہ خدا کو چھوڑ کر دوسروں سے اعانت کے طالب ہوتے ہیں۔
آپ رات میں قطعاً آرام نہیں کرتے تھے اور ایک دن آپ کی صاحبزادی نے کہا اگر آپ تھوڑی دیر آرام فرما لے تو بہتر ہے۔ آپ نے فرمایا اے بیٹی! ایک طرف تو میں قہر الہی سے ڈرتا ہوں اور دوسری جانب یہ اندیشہ رہتا ہے کہ دولت سعادت مجھے سوتا دیکھ کر واپس نہ ہو جائے لوگوں نے جب اس جملہ کا مفہوم پوچھا تو فرمایا کہ میں نعمت تو اللہ تعالیٰ کا کھاتا ہوں اور اطاعت شیطان کی کرتا ہوں پھر فرمایا اگر کوئی مسجد کے دروازے سے صدا لگائے کہ سب لوگوں میں بدتر کون ہے؟ تو اسے مجھ سے بدتر نہیں ملے گا۔ حضرت عبد اللہ ابن مبارک نے یہ سن کر فرمایا کہ مالک بن دینار کی عظمت کا اندازہ ان کے صرف اسی قول سے لگایا جا سکتا ہے۔
26/11/2024
संभल को जलियांवाला बाग किसने बनाया?
📌कितने पुलिस वाले मरे? एक भी नही!
📌कितने पुलिस वाले घायल हुए? एक भी नही!
📌कितने पुलिस वालों को खरोच तक आई ? एक भी नही!
📌कितने मासूम बेक़सूर मुसलमान बच्चे मारे गए? तीन!!
यह भाजपा के द्वारा भारत में मुसलामानों के सुनियोजित नरसंहार कि शुरुवात है।
खुल कर पुरज़ोर तरीके से सांप्रदायिक शक्तियों के ख़िलाफ़ आवाज बुलंद कीजिए!!
یا جوج اور ماجوج کی سب سے بڑی علامت جو سیّد الانبیاءﷺ نے بتلائی وہ یہ ہے کہ ’’اگر انہیں کھلا چھوڑ دیا جائے تو وہ لوگوں پر ان کی معاش میں فساد پھیلائیں گے۔ (طبرانی) اسی طرح ان کی طاقت اور ناقابل تسخیر قوت کا ذکر صحیح مسلم کی ایک حدیثِ قدسی میں ہوا ہے: ’’ہم نے اپنے بندوں سے (یاجوج ما جوج) ایسے تخلیق کیے ہیں کہ کوئی ان کو شکست نہیں دے سکتا حتیٰ کہ مَیں ان سے جنگ کروں‘‘۔بنی آدم کی نسل سے پیدا ہونے والے یہ یا جوج اور ماجوج وہ ہیں جنہیں قرآن پاک کی سورہ کہف میں فساد پھیلانے والے کہا گیا ہے اور جنہیں اللہ خود جنگ کے ذریعے ختم کرے گا۔ قرآن پاک سے ایک دلیل اس گروہ کو واضح کرتی ہے۔ سورہ فاتحہ سے لے کر سورۃ الناس تک اللہ نے کسی گروہ کے خلاف جنگ کا اعلان نہیں کیا سوائے سود کھانے والوں کے ۔ اللہ فرماتا ہے: ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعی مومن ہو تو سود کا جو حصہ بھی باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو۔ پھر اگر تم ایسا نہ کرو گے تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ جنگ سن لو۔ (البقرہ: 278-279) اللہ نے قاتلوں،زانیوں، مشرکوں، چوروں، غیبت کرنے والوں حتیٰ کہ کسی بڑے سے بڑے گناہ کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا‘ لیکن سود کھانے والوں کے خلاف کیا ہے۔ اللہ حکیم و دانا ہے، عالم الغیب ہے۔ وہ جانتا تھا کہ یا جوج اور ماجوج جب اس دنیا پر اپنے فتنے سے غالب آئیں گے تو ان کی پشت پر ایک مضبوط سودی نظام ہوگا۔ یہی معاش میں وہ بگاڑ ہے جس کی جانب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا ہے۔ یا جوج اور ماجوج کے اس فتنے کے بارے میں عموماً یہ تصور کر لیا گیا ہے کہ یہ دجاّل کے خروج کے ہمر کاب ہوں گے‘ لیکن قرآنِ پاک چونکہ اسے یروشلم میں یہودیوں کی واپسی کے ساتھ منسلک کرتا ہے، بلکہ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم زمانہ بتاتا ہے تو اس اعتبار سے آج ہم اسی یا جوج اور ماجوج کے ورلڈ آرڈر میں زندہ ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کی ایک ترتیب اس حدیث میں بتائی ہے جو مسند احمد، ابودائود، مستدرک ِ حاکم اور نعیم بن حماد کی الفتن میں درج ہے۔ ان فتنوں کا علیحدہ علیحدہ ذکر باقی حدیث کی کتابوں میں بھی موجود ہے‘ لیکن ترتیب زمانی یہاںہے: ’’حضرت عمیر بن ہانی نے فرمایا‘ میں نے عبداللہ بن عمر کو فرماتے سنا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کو بیان فرمایا یہاں تک کہ احلاس کے فتنے کو بیان کیا۔ کسی نے پوچھا احلاس کا فتنہ کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ فتنہ فرار، گھر بار اور مال کے لٹ جانے کا ہوگا۔ پھر خوشحالی اور آسودگی کا فتنہ ہوگا۔ اس کا دھواں ایسے شخص کے قدموں کے نیچے سے نکلے گا جو یہ گمان کرتا ہوگا کہ وہ مجھ سے ہے حالانکہ وہ مجھے سے نہیں‘ میرے اولیا تو متقین ہیں۔ پھر لوگ ایک نااہل شخص پر متفق ہو جائیں گے۔ پھر تاریک فتنہ ہوگا‘ یہ فتنہ ایسا ہوگا کہ امت کا کوئی فرد نہیں بچے گا جس کو اس کے تھپیڑے نہ لگیں۔ جب بھی کہا جائے گاکہ یہ فتنہ ختم ہو گیا تو وہ لمبا ہو جائے گا۔ ان فتنوں میں آدمی صبح کو مومن ہوگا اور شام کو کافر۔ لوگ اسی حالت میں رہیں گے یہاں تک کہ دو خیموں میں بٹ جائیں گے۔ ایک ایمان والوں کا خیمہ جس میں بالکل نفاق نہیں ہوگا ۔ دوسرا نفاق والوں کا خیمہ جس میں ایمان نہیں ہوگا۔ تو جب تم اس طرح تقسیم ہو جائو تو بس تم د جال کا انتظار کرنا کہ آج آئے یا کل آئے‘‘۔ اس حدیث میں جس تاریک فتنے کاذکر کیا گیا ہے اس کی ایک اور حدیث سے مطابقت ملتی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا سود اس قدر عام ہو جائے گا کہ ہر کسی تک اس کا غبار ضرور پہنچے گا۔ یعنی یہ فتنہ پوری بنی نوعِ انسان کو گھیرے میں لے لے گا۔ حرم کی چاردیواری اور مدینۃ النبیؐ کے اردگرد، بغداد کی گلیوں، مشہد کے با زاروں، سیّد علی ہجویری کی نگری، غرض کوئی جگہ اور مقام دیکھ لیں آپ کو سودی نظام معیشت کی کار فرمائیاں نظر آئیں گی۔ کرنسی نوٹوں سے اے ٹی ایم مشینوں اور بینکوں کی عمارات تک سب کی سب اس دجالی ورلڈ آرڈر کی گواہی دیتی ہیں جسے یاجوج اور ماجوج نے اس دنیا پر نافذ کررکھا ہے اور جس کا بظاہر کوئی توڑ اس دنیا کو نہیں سوجھ رہا‘ اس لیے کہ اس کے پیچھے وہ پورا نظام ہے جو ٹیکنالوجی، فوجی طاقت اور ریاستی جبر کے ساتھ سیکولر تعلیم اور اخلاقیات کے ساتھ پنجے گاڑے ہوئے ہے۔ یہی وہ نظام ہے جس میں صبح کا کفر اور رات کا ایمان بتایا گیا ہے۔ ہم اس پورے نظام کے کل پرزے بن چکے ہیں۔ ہم دن بھر اسے قائم رکھنے کی ’’عبادت‘‘ میں مصروف رہتے ہیں اور رات کو اپنے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر مومن ہونے کا اقرار کرتے ہیں۔ اس نظام کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے یاجوج اور ماجوج دو مخصوص عربی الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔ یاجوج عربی زبان کا فاعل (Active)لفظ ہے اور ماجوج مفعول(Passive) یعنی یہ دوچہروں والے لوگ ہوں گے۔ ظلم کریں گے اور کہیں گے ہم امن کے پیامبر ہیں۔ اپنے آپ کو مذہب کے علمبردار کہیں گے لیکن مذہب سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہ ہوگا۔غرض یاجوج اور ماجوج بنی آدم میں سے ایسی قوم،قبیلہ یا گروہ ہے جو اس قدر طاقتور ہے جسے صرف اللہ ہی اپنی طرف سے اعلانِ جنگ سے ختم کرے گا جو معیشت میں فساد پھیلائیں گے اور قرآن کے مطابق یہی مفسدین ہیں۔ یہ طاقتور مفسدین وہ ہیں جو انسانوں کے ہر مروجہ نظام میں فساد پھیلانے کے قابل ہیں۔ سیاسی نظام ،عدالتی نظام اور معاشی نظام کا فساد تو امورِمملکت کے حوالے سے واضح ہے۔ ہر وہ حکم جو اللہ نے ان معاملات میں دیا ہے، اس کے مقابلے میں انہوں نے ایک مربوط تصور کے ساتھ نظام وضع کیا، سودی معیشت ، عوام کی حاکمیت، زنا، چوری اور قتل کی سزائوں کی مخالفت‘ زنااوربے حیائی و فحاشی کو معاشرتی رویہ قرار دینا، چوروں کو دارالاصلاح کی راہ دکھانا اور قصاص کا قانون جس میں اللہ نے زندگی رکھی ہے‘ اسے ختم کرنا۔ یہ ایک پورا ورلڈ آرڈر ہے جس کی بقا سود کے معاشی نظام پر ہے۔ ان کایہ فساد صرف اور صرف حکمرانی کے معاملات میں ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر معاملے میں نظرآتا ہے۔ خاندانی نظام کا فساد جس کی وجہ سے اب بعض معاشروں میں حرامی اور حلالی بچے کی تمیز ختم ہو گئی ہے‘ جنسی تعلقات کا فساد کہ اب بعض سماج ہم جنس پرستی اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں۔ زراعت کے نظام میں فساد کہ اب جس طرح کیمیکل اور جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے بیچ تیار ہورہے اور ان میں قوموں کو تباہ کرنے کے لیے زہرتک شامل کیاجارہا ہے۔ نسلی فساد ایسا کہ ایک خاص منصوبے سے پوری کی پوری قوم کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے۔ مذہبی تصورات میں فساد ایسا کہ ہر مذہب کی ایک نئی صورت دنیا کے سامنے پیش کی جاتی ہے اور پھر اپنے پروردہ مذہبی علماء کو اس نظام کا ایسا گرویدہ بنایاجاتاہے کہ وہ انہی کے نظام کو اسلامی جمہوریت، اسلامی سوشلزم، اسلامی بینکنگ، اسلامی کلچر وغیرہ جیسی اصطلاحات دے کر اس دین کا حلیہ بگاڑتے ہیں۔ اسلام ایسا دین ہے جو اپنی اصطلاحات اور اپنی طرز زندگی لے کر مبعوث ہوا تھا۔ صرف ایک مثال دیکھئے کہ بڑے سے بڑا اسلامی مفکر بھی انسانی حقوق کی اصطلاح استعمال کرتا ہے‘ حقوق العباد نہیں کہتا کیونکہ یہ لفظ بولنے سے اللہ کا تصور سامنے آجاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ حقوق العبادانسانی رشتوں کے حوالے سے ہیں جب کہ یاجوج ماجوج کے دجالی نظام میں یہ تصور ہی بے معنی ہے۔ اسلام میں والدین، اولاد، پڑوسی، بیوہ، یتیم، نادار، مسکین، بیوی اور خاوند کے حقوق ہیں‘ لیکن انسانی حقوق کے چارٹر میں کہیں ان کا ذکر نہیں‘ بس لفظ انسان رکھا گیا ہے۔بوڑھا ہے تو اولڈ ایج ہوم میں بھیج دو اور بے نیاز ہو جائو۔خاندانی نظام سے ماورا بچے پیدا کرو اور ریاست کو ذمہ دار بنا دو۔ یاجوج اور ماجوج کے بارے میں بہت سی ضعیف اورگھڑی ہوئی احادیث کے عام ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی مافوق الفطرت مخلوق سمجھ لیا گیا ہے حالانکہ قرآن حکیم اور احادیثِ صحیحہ بالکل مختلف تصور پیش کرتی ہیں۔ آخرمیںایک حسن حدیث لکھ رہا ہوں کہ ان فتنوں سے بچنے کا راستہ کیا ہے۔ حضرت حذیفہؓ بن یمان نے فرمایا، لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیرکے بارے میں سوال کرتے اور میں شر کے بارے میں سوال پوچھتا، اس خوف سے کہیں شر مجھے پکڑ نہ لے(بخاری ،مسلم) انہی حذیفہ بن یمان کا قول نعیم بن حماد نے کتاب الفتن میں درج کیا ہے: ’’یہ فتنے ایسے لمبے ہو جائیں گے جیسے گائے کی زبان لمبی ہوتی ہے۔ ان فتنوں میں اکثر لوگ تباہ ہو جائیں گے البتہ وہ رہیں گے جو پہلے سے ان فتنوں کو پہچانتے ہوں گے‘‘۔ پہچانو‘ یہ پورا دجالّی نظام یاجوج و ماجوج کی سودی معیشت کے راستے ہمارے سروں پر مسلّط ہے اور ہمیں خبر تک نہیں کہ ہم تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے تباہی اور خوشحالی کو دنیا تک محدود کرلیا ہے جب کہ ہمارا انجام اس سودی نظام کے کارندوں اور اللہ کے خلاف جنگ کرنے والوں میں ہوتا جارہا ہے۔کیا ہم روز محشر اللہ کے حضور ایسا اٹھنا پسند کریں گے؟ یہ ہے اصل تباہی۔جلد دنیا دو خیموں میں تقسیم ہو جائے گی‘ کفر اور ایمان کے خیمے۔ڈرو اس وقت سے جب ہم اس نظام کی چکا چوند سے اندھے ہو کر کفر کے خیمے میں کھڑے ہوں گے۔
19/09/2024
*بہت سے لہجوں پر دل ٹوٹ بھی جاتا ہے°*
*بہت کوشش کے بعد بھی ہم کمزور پڑ جاتے ہیں°*
*اور آنسوؤں کو روکنے پر بھی وہ بہہ جاتے ہیں°*
*جب خود کو پوری دنیا میں تنہا تصور کرتے ہیں°*
*تبھی دل سے ایک آواز آتی ہے کہ°*
*لوگوں کا کیا ہے°*
*`{میرا اللّٰہ تو میرے ساتھ ہے}`*✨🌷
آج میلاد النبی ﷺہے ۔ یوم رحمت اللعالمین ؐ ہے ۔ آج ہمارے پیارے آقا تاجدار کائنات سرور انبیاء شافع محشر ﷺکی بعثت مبارک کا انتہائی متبرک دن ہے ۔ ساری دنیا میں 12ربیع المنور ہی کو پیارے آقا ؐکی آمد کا جشن منایا جاتا ہے ۔ ہمارے اپنے ملک ' ہماری اپنی ریاست اور ہمارے اپنے شہر میں بھی آقا کی آمد کا جشن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ ہمارے پیارے آقا ؐ کو رب کائنات نے سارے عالموں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔ ہمیں آقا کا جشن مناتے ہوئے اسی جوش و جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم کسی کیلئے زحمت کا باعث نہ بن جائیں۔ ہم کو اپنے آقا کی بعثت کی خوشی میں سبھی کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ 12 ربیع الاول 1446ھ یعنی آج 16ستمبر2024 بروز پیر کو ملک بھر میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ جشن عید میلاد النبیﷺ منایا جارہا ہے۔ عید میلاد پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ملک کے کئی مقامات میں عاشقان رسول اظہار محبت و عقیدت کے لیے جلوس میں شریک ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب نہایت ہی پرامن اور خوش گوار انداز میں ملک کے کئی حصوں میں میلاد النبی ﷺ کے جلسے بھی ہورہے ہیں۔ > حضرت محمد ﷺ کی پیدائش 12 ربیع الاول 573 عیسوی کو مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ ربیع الاول اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔ حضرت محمد ﷺ کا اسم شریف سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم ہے۔ آپ ﷺ کی والدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وہب اور والد کا نام حضرت عبداللہ تھا۔ حضرت محمد ﷺ کو چالیس سال کے بعد نبوت سے سرفراز کیا گیا۔ قرآن مجید میں حضرت محمد ﷺ کی زندگی کو عمدہ نمونہ اور کامل اسوہ قرار دیا گیا ہے۔ الاحزاب آیت نمبر 21 کے مطابق ''بلاشہ اے مسلمانو!تم کو رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی ذات میں عمدہ نمونہ ہے ہر اْس شخص کے لیے جو اللہ کی ملاقات کا اور قیامت کے دن کا خوف رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے''۔
علماء کرام سے اس موقع پر اپنے پیا م میں کہا کہ قرآن حکیم نے آپ ﷺکی بعثت و لادت کو اہل ایمان پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم قرار دیا، صاف ظاہر ہے اللہ پاک کی ہر نعمت انسانوں پر اس کا احسان ہے لیکن عادت و شان ربوبیت کے برعکس اس نے اس نعمت کبری کا احسان جتلانا شاید اس لیے مناسب سمجھا کہ انسان کی طبعی احسان فراموشی رسول اعظم و آخر ﷺکو عام نعمت سمجھتے ہوئے ناقدری کی مرتکب نہ ہوجائے۔ چنانچہ اہل ایمان کا غنچہ دل اس ماہ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی کھل اٹھتا ہے وہ اللہ رب العزت کے حضور وفور سپاس سے سربسجود ہوجاتے ہیں کہ اس ذات نے انہیں رسول مکرم ﷺ کے طفیل ایمان کی دولت بے بدل سے نوازا۔ یہی وفور شوق محافل و مجالس میلاد کا سبب ہے اور اس باطنی ایمانی جذبے کے تحت اہل اسلام آقا ﷺ کی آمد پر اس دن کو جشن اور عید کے طور پر مناتے چلے آئے ہیں۔
علماء کرام نے اس بات پرزور دیاہے کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق جشنِ میلاد منانے کی ضرورت ہے ۔ہمیں اپنے آقا کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرنے کا عہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اپنی زندگیوںکو پیارے آقا کے احکام کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اپنے دیگر ابنائے وطن کو پیارے آقا ﷺ کی زندگی اور ظاہری حیات مبارکہ کے اسوہ سے واقف کروانے کی ضرورت ہے ۔ پیارے آقا ﷺنے اپنی حیات مبارکہ میں ہمیں جو تعلیمات دی ہیں ان کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ساری دنیا میں معزز و محترم بن جائیں۔ ہمیں آج اپنے اعمال کو سدھارنے کا عہد کرنا چاہئے ۔ ہمیں اپنے اعمال کو سنتوں اور احکام خداوندی کے مطابق ڈھالنے کا عہد کرنا چاہئے ۔ ہمیں اپنے اعمال کے ذریعہ ساری دنیا کے سامنے ایک مثال بننے کی ضرورت ہے ۔ جس طرح ہمارے آقا ﷺنے اپنے کردار کومثال بنا کر دنیا کے سامنے پیغام حق پیش کیا تھا اسی طرح ہمیں بھی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ دنیا کے سامنے کردار محمدی ؐ پیش کرنے کیلئے ہمیں سرگرم ہونے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں پیارے آقا ﷺکی حیات مبارکہ ان پہلووں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئے جن کے ذریعہ امن و آشتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیا جاسکتا ہے ۔ دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے ۔ دنیا میں بھائی چارہ کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ دنیا کو انسانیت سے بہرہ ور کیا جاسکتا ہے ۔ آج سے زیادہ متبرک موقع یا دن ہمیں شائد اپنے کردار کو بدلنے کیلئے دستیاب نہ ہوسکے ۔
آج یوم رحمت اللعلمین ؐ ہے ۔ آج ہمیں رحمتوں کے نزول کے متبرک لمحات میں اپنے آپ سے عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے ۔ تعلیمات نبوی ؐ کو زندگی کا اثاثہ بنائیں گے ۔ ان پر بہر صورت عمل کریں گے ۔ ساری قوم کو اس کیلئے عہد کرنا ہوگا کہ ہم حقیقی معنوں میں حضور اکرم ؐ کے امتی بن کر دکھائیں گے ۔ ہم ساری دنیا کیلئے رحمت بننے کی کوشش کریں گے جس طرح ہمارے آقا رحمت اللعلمین ؐہیں۔ اسی طرح سے ہم جشن میلاد مصطفی ﷺ منانے کے اہل قرار پائیں گے ۔ اسی طرح سے ہمارے خود کے حقیقی معنوں میں حضور اکرم ؐ کا امتی عملی ثبوت پیش کرپائیں گے ۔
15/09/2024
*Marhaba Mere Sarkar* ﷺ *Aaye*
✨ *Jashne Milaadun Nabi* ﷺ *Mubarak Ho..!*✨
*ماہِ ربیع الاوّل شریف کا 🌙چاند نظر آگیا ✨❤️*
*تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو بہت بہت مبارک ہو 💙*
_"ماحول" سب کچھ نہیں؛ تم خود بھی "کچھ" ہو!_
_فرعون کی بیوی دین پر رہی؛ دنیا کے _سب سے بڑے طاغوت کے گھر میں _رہتے ہوئے._
*نوح علیہ السلام* _کی بیوی دین سے_ _گئی؛ وقت کے سب سے بڑے داعیِ_ _اسلام کے گھر میں رہتے ہوئے_
_سب کچھ "*ماحول*" کے کھاتے میں_ _ڈالنا درست نہیں!_❤️🌸*
11/07/2024
Maut Se Daro Aur aakhirat Ko Yad karo.
