ADNAN RAUF R.
It's about helping foreigners navigate life in Italy🇮🇹, especially Rome!
Follow me for tips, insights, and practical advice on living, working, and exploring the Eternal City."
23/04/2026
نکاح کے عین موقع پر لڑکے والوں نے مہران کار کا مطالبہ کردیا۔
نکاح پڑھانے والا عالم یہ سن کر ششدر رہ
گیا۔
دلہن کے چچا نے کہا کہ ہم کار کا ایک ٹائر بھی نہیں دے سکتے
یہ سنتے ہی بارات دلہن کے بغیر لوٹ گئی
فرحان یہ سب منظر دیکھ رہا تھا۔
فرحان نے دلہن کے چچا سے کہا کہ میں اس لڑکی سے شادی کرنے کو تیار ہوں۔
عالم نے بغیر تاخیر نکاح پڑھا دیا۔
فرحان دلہن کو بیاہ کر اپنے گھر لے آیا۔
رات کو جب اس نے دلہن کا گھونگٹ اٹھایا تو چند لمحوں کے لیے خاموش رہ گیا۔ اس کے سامنے دلہن تھی جس کی آنکھوں میں آنسو اب بھی ٹھہرے ہوئے تھے۔
لڑکی نے دھیرے سے کہا،
"آپ نے یہ سب کیوں کیا؟
آپ مجھے جانتے بھی نہیں…"
فرحان نے نرم لہجے میں جواب دیا،
"انسان کو پہچاننے کے لیے ہمیشہ سالوں کی ضرورت نہیں ہوتی…
کپڑے بدلنے کے بہانے باتھ روم جاتے فرحان بڑبڑا رہا تھا
مہران نہیں فارچونر مانگنی بنتی تھی
30/03/2026
اٹلی میں کام ڈھونڈے اور ملنے کے حوالے سے ہمارے ہم وطنوں میں زیادہ سے زیادہ %5 ہم وطن باخبر ہے. باقی سب لوگوں کو بول بول کر منتیں کر کر کے کام کی خیرت مانگتے ہیں.
سب سے ضروری تو اٹالین زبان ہے اور اس کیبعد کچھ ایجنسیاں ہیں جو تقریبا ہر جگہ موجود ہوتی ہیں اس میں بھی احتیاط یہ ضروری ہے کہ کچھ ایجنسیاں کام دلوا کر آپکی تنخواہ سے کچھ عرصہ تک کچھ حصہ کاٹتے ہیں لہذا کنٹریکٹ کرتے وقت صرف زبانی کلام سے نہیں کنٹریکٹ کو سمجھ کر اور لکھ کر ہی کام کا کنٹریکٹ سائن کرے.
نمبر 1 اور سب سے جو پائیدار اور ہر جگہ موجود سرکاری ایجنسی ہے وہ ہیں
centro per l'impiego
یہ ایک سرکاری ادارہ ہے یہ اپکو کام بھی سکھاتی ہے اور کام ڈھونڈتی بھی ہے آپکے لئے اور کام سیکھنے کے دوران دو سو سے لیکر چار سو تک (زیادہ بھی ہو سکتا ہے) پیسے بھی دیتی ہے ماہانہ.
اپ بس گوگل میپ میں ٹائپ کرے
Centro per l'impiego vicino a me
پتہ چل جائیگا کہ آپکے شہر میں یہ ادارہ آپ سے کتنا دور ہے.
لیکن اپوئنٹمنٹ لینی ضروری ہیں جانے سے پہلے.
نمبر 2 پر ہے Manpower یہ ایجنسی والے بھی اپکو کورسز/ٹریننگ وغیرہ کرواتی ہیں اور سی وی بھی بنواتے ہیں.
یہ اپکو گوگل میپ پر لکھنا ہوگا Manpower (شہر کا نام) اور یہاں بھی جانے سے پہلے اپوئنٹمنٹ لینی ہوتی ہیںاگر موجود ہو اور نزدیک ہو تو جانا چاہئیے یہاں بھی.
اس کے بعد ہے GI Group (جی آئی) گروپ
اس کیبعد نمبر وار آتی ہیں
Umana Spa
Randstad
Orienta Spa
وغیرہ وغیرہ
اور اگر سب پتہ کرنا ہو کہ کون کونسی ایجنسیاں ہیں میرے شہر یا مرے نزدیک تو گوگل سرچ میں ٹائپ کرے
Agenzie per Lavoro (شہر کا نام)
اٹلی میں لوگ ایمرجینسی روم میں گھنٹوں کیوں انتظار کرتے ہیں؟
عام ڈاکٹر، ارجنٹ کیئر اور ایمرجنسی میں اصل فرق کیا ہے؟
🇮🇹 رجب علی ارشد مغل ✍️
اکثر لوگ اٹلی میں بھی یہی کہتے ہیں:
“یہاں علاج سرکاری ہے، مگر انتظار بہت ہے۔”
مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ
اٹلی کا ہیلتھ کیئر سسٹم بھی رسک بیسڈ ہے۔
یعنی:
جو زیادہ خطرے میں ہو → وہ پہلے
جو کم خطرے میں ہو → وہ انتظار میں
یہ کسی قطار (Queue) کا نظام نہیں،
یہ زندگی اور موت کی ترجیح ہے۔
🟢 عام ڈاکٹر / فیملی ڈاکٹر (Medico di Base)
یہ صحت کے نظام کی پہلی سیڑھی ہے۔
یہاں جائیں جب:
موسمی بخار، نزلہ، کھانسی ہو
بلڈ پریشر یا شوگر چیک کروانی ہو
رپورٹ یا دواؤں کا ریفل چاہیے ہو
ہلکا درد، الرجی یا عام انفیکشن ہو
👉 80٪ بیماریاں یہیں حل ہو جاتی ہیں
مگر ہم اکثر اس مرحلے کو چھوڑ کر
سیدھا ہسپتال کی ایمرجنسی پہنچ جاتے ہیں
🟡 ارجنٹ کیئر / Pronto Soccorso Minore
مسئلہ فوری ہے، مگر جان لیوا نہیں۔
یہاں جائیں جب:
گہرا کٹ ہو (ٹانکے لگ سکتے ہوں)
شدید درد ہو مگر مریض ہوش میں ہو
موچ یا فریکچر کا شک ہو
انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہو
یہ:
ایمرجنسی سے کم رش
اور عام کلینک سے زیادہ سہولت دیتا ہے۔
🔴 ایمرجنسی روم (Pronto Soccorso)
یہ صرف جان بچانے کی جگہ ہے۔
یہاں جائیں اگر:
سینے میں شدید درد ہو
سانس لینے میں دشواری ہو
فالج کی علامات ہوں
بے ہوشی، دورہ یا شدید حادثہ ہو
بہت زیادہ خون بہہ رہا ہو
❗ ایمرجنسی
“پہلے آئے، پہلے جائیں” پر نہیں چلتی
🚦 اٹلی میں کلر کوڈ سسٹم کیا ہے؟
ایمرجنسی میں سب سے پہلے
ٹرایاج نرس فیصلہ کرتی ہے۔
وہ چیک کرتی ہے:
بلڈ پریشر
آکسیجن لیول
دل کی دھڑکن
ہوش و حواس
خطرناک علامات
پھر مریض کو کلر کوڈ دیا جاتا ہے:
🔴 Red Code — فوری جان کا خطرہ
🟡 Yellow Code — سنگین مگر مستحکم
🟢 Green Code — کم خطرہ
⚪ White Code — غیر ایمرجنسی
👨👩👧 ذاتی تجربہ (حقیقت)
چند دن پہلے
میں اپنی بیٹی کو موسمی بخار کی وجہ سے
اٹلی کے ہسپتال لے کر گیا۔
ہمیں Green Code دیا گیا۔
تقریباً 4 گھنٹے انتظار کے بعد ڈاکٹر نے چیک اپ کیا
پھر ایک گھنٹہ مزید صرف پریسکریپشن کے لیے
یہ تاخیر لاپرواہی نہیں تھی،
بلکہ اس بات کی علامت تھی کہ
میری بیٹی اس وقت خطرے میں نہیں تھی۔
⚠️ ایک تلخ مگر ضروری سچ
کبھی کبھی:
ٹیسٹ نارمل آ جاتے ہیں
علامات واضح نہیں ہوتیں
مگر مسئلہ اندر بڑھ رہا ہوتا ہے
اگر انتظار کے دوران:
درد بڑھے
سانس خراب ہو
چکر، پسینہ یا متلی ہو
❗ خاموش نہ بیٹھیں
❗ فوراً ٹرایاج نرس کو دوبارہ بتائیں
👉 یہ آپ کا حق ہے۔
🧠 نتیجہ
اٹلی کا سسٹم کامل نہیں
مگر یہ بے حس بھی نہیں۔
یہ ہمیں سکھاتا ہے:
صحیح جگہ جانا
صحیح وقت پر بولنا
اور سسٹم کو سمجھ کر استعمال کرنا
کیونکہ
❌ غلط جگہ پر جلدی
❌ اور صحیح جگہ پر خاموشی
دونوں خطرناک ہو سکتی ہیں۔
CITTADINANZA ITALIANA
اطالوی شہریت: DL 36/2025 قانون میں تبدیل — اہم تبدیلیاں
اطالوی نسل رکھنے والوں کے لیے قوانین میں کیا تبدیلی آئی؟
قانونِ تبدیلی اور مربوط متن
23 مئی 2025 کے سرکاری گزٹ (G.U.) نمبر 118 میں قانون نمبر 74 (مورخہ 23 مئی 2025) شائع ہوا، جس کے ذریعے 28 مارچ 2025 کے فرمانِ قانون نمبر 36 کو، کچھ ترامیم کے ساتھ، قانون کی شکل دی گئی۔ یہ فرمان شہریت سے متعلق فوری دفعات پر مشتمل ہے۔ اس قانون کی منظوری 20 مئی 2025 کو ایوانِ نمائندگان (Camera dei Deputati) نے حتمی طور پر دی۔
اطالوی شہریت سے متعلق موجودہ قانون 1992 کے قانون نمبر 91 کے تحت ہے، جو بنیادی طور پر یوس سانگوئینس (ius sanguinis) یعنی نسل کے ذریعے شہریت کی منتقلی کے اصول پر مبنی ہے۔ نیا فرمان اس بنیادی اصول کو ختم نہیں کرتا، تاہم قانونِ تبدیلی کے وضاحتی نوٹ (AS 1432) کے مطابق اس کا مقصد اس اصول کو اس شرط کے ساتھ متوازن کرنا ہے کہ قومی برادری کے ساتھ حقیقی اور موجودہ تعلقات بھی پائے جائیں۔
⸻
بیرونِ ملک پیدا ہونے والوں کے لیے شہریت
آرٹیکل 1، پیراگراف 1 کے مطابق، بیرونِ ملک پیدا ہونے والے افراد جو کسی دوسری شہریت کے حامل ہوں، خودکار طور پر اطالوی شہریت حاصل نہیں کریں گے۔ یہ پابندی اُن افراد پر بھی لاگو ہوگی جو اس شق کے نافذ ہونے سے پہلے بیرونِ ملک پیدا ہوئے تھے۔
تاہم درج ذیل استثنائی صورتوں میں سابقہ قانون لاگو ہوگا:
• اگر شہریت کی حیثیت تسلیم ہو چکی ہو یا درخواست جمع کرانے کے لیے اپائنٹمنٹ کی اطلاع 27 مارچ 2025 تک مل چکی ہو؛
• اگر عدالتی فیصلے کے ذریعے شہریت ثابت ہو چکی ہو اور درخواست 27 مارچ 2025 تک دائر کی گئی ہو؛
• اگر والدین یا دادا/نانی میں سے کسی ایک کے پاس صرف اطالوی شہریت ہو؛
• اگر والدین یا سرپرست میں سے کسی نے اطالوی شہریت حاصل کرنے کے بعد اور بچے کی پیدائش یا گود لینے سے پہلے کم از کم دو سال قانونی اور مسلسل طور پر اٹلی میں قیام کیا ہو۔
⸻
غیر ملکی یا بے وطن نابالغ کی طرف سے شہریت کا حصول
آرٹیکل 1، پیراگراف 1-bis اور 1-ter کے تحت شہریت کے نئے طریقے متعارف کرائے گئے ہیں، جو پیدائش کے بجائے قانون کے فائدے کے تحت ہوں گے۔
اس کے مطابق، اطالوی شہریت پیدائشی طور پر رکھنے والے والدین کی اولاد میں سے غیر ملکی یا بے وطن نابالغ اُس وقت اطالوی شہری بنے گا جب والدین یا سرپرست شہریت حاصل کرنے کی خواہش کا اعلان کریں۔
مزید یہ بھی لازم ہے کہ:
• اعلان کے بعد نابالغ کم از کم دو سال اٹلی میں قانونی اور مسلسل قیام کرے، یا
• یہ اعلان پیدائش کے ایک سال کے اندر یا اطالوی شہری کی طرف سے شناخت/گود لینے کی تاریخ سے ایک سال کے اندر دیا جائے۔
جو نابالغ والدین کی خواہش پر اطالوی شہری بنے اور اس کے پاس کوئی دوسری شہریت بھی ہو، وہ بالغ ہونے پر اطالوی شہریت سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
پیراگراف 1-quater کے مطابق، جس والدین نے خود شہریت حاصل کی ہو، اس کا نابالغ بچہ بھی شہریت صرف اسی صورت میں حاصل کر سکتا ہے جب وہ والدین کے شہریت حاصل کرنے کی تاریخ پر (یا اگر بچہ دو سال سے کم عمر ہو تو پیدائش سے) کم از کم دو سال اٹلی میں قانونی اور مسلسل رہائش رکھتا ہو۔
⸻
شہریت کے تعین سے متعلق تنازعات
آرٹیکل 1، پیراگراف 2 کے مطابق، اطالوی شہریت کے تعین سے متعلق تنازعات میں حلف اور گواہی بطور ثبوت قابلِ قبول نہیں ہوں گے، سوائے اُن صورتوں کے جو قانون میں واضح طور پر درج ہوں۔
مزید یہ کہ شہریت کے عدم حصول یا محرومی کی وجوہات نہ ہونے کو ثابت کرنے کی ذمہ داری اسی شخص پر ہوگی جو شہریت کے تعین کی درخواست دے رہا ہو۔
⸻
اطالوی نسل کے غیر ملکی اور ملازمت کے لیے داخلہ
آرٹیکل 1-bis، پیراگراف 1 کے تحت، بیرونِ ملک مقیم وہ غیر ملکی جو اطالوی شہری کی اولاد ہوں اور اطالوی تاریخی ہجرت والے ملک کے شہری ہوں، وہ ڈیکریٹو فلوُسی (decreto flussi) میں مقررہ کوٹہ سے باہر اٹلی میں ملازمت کے لیے داخل اور قیام کر سکتے ہیں۔ ایسے ممالک کی فہرست بین الوزارتی فرمان کے ذریعے طے کی جائے گی۔
⸻
اطالوی نسل کے غیر ملکیوں کو شہریت کی منظوری
آرٹیکل 1-bis، پیراگراف 2 کے مطابق، ایسے غیر ملکی کے لیے جس کا والدین یا دادا/نانی پیدائشی طور پر اطالوی شہری رہا ہو، اٹلی میں قانونی رہائش کی مدت کو تین سال سے کم کر کے دو سال کر دیا گیا ہے۔
⸻
سابق شہریوں کے لیے شہریت کی بحالی
آرٹیکل 1-ter کے مطابق، جو شخص اٹلی میں پیدا ہوا ہو یا وہاں کم از کم دو سال مسلسل رہا ہو، اور جس نے 1912 کے قانون نمبر 555 کی مخصوص دفعات کے تحت اطالوی شہریت کھو دی ہو، وہ 1 جولائی 2025 سے 31 دسمبر 2027 کے درمیان متعلقہ اعلان دے کر شہریت دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔
⸻
مزید تفصیلات کے لیے چیمبر اور سینیٹ کے تحقیقی شعبہ کے تیار کردہ ڈوزیئر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
08/01/2026
Clicca qui per richiedere la tua inserzione sponsorizzata.
Digitare
Telefono
Sito Web
Indirizzo
00100
Orario di apertura
| Lunedì | 18:00 - 22:00 |
| Martedì | 18:00 - 22:00 |
| Mercoledì | 18:00 - 22:00 |
| Giovedì | 18:00 - 22:00 |
| Venerdì | 18:00 - 22:00 |
| Sabato | 18:00 - 22:00 |
| Domenica | 18:00 - 22:00 |
