Dilchasb kise or kahani

Dilchasb kise or kahani

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dilchasb kise or kahani, Health/Beauty, Ghotki, Adilpur.

30/01/2025

کراچی سے ڈاکٹر وسیم آفندی صاحب بتاتے ہیں کہ چند دن پہلے میرے پاس ایک نوجوان کو لایا گیا تھا جسے سر پر گولی لگی تھی خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا مگر نوجوان کے حواس ابھی قائم تھے۔
میری یونیفارم دیکھ کر اس نے مجھ سے التجا کی کہ ڈاکٹر صاحب میری موت کی خبر میرے گھر والوں کو نہ دیجئے گا اور ساتھ ہی میرے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے تھے۔ مجھے حیرت تھی کہ میں اسے بچانے کے لیے پر امید تھا اور وہ شخص یقینی موت دیکھ کر بات کر رہا تھا۔ خیر میں نے اسے تسلی دی اور آپریشن تھیٹر پہنچے جہاں اسے بیہوش کرنے کے لئے انجیکشن دیا گیا اور ساتھ ہی میں اس کی روداد بھی سنتا رہا۔ کہانی سناتے سناتے لڑکا بیہوش ہو گیا اور اسی بیہوشی کے دوران اس کی موت ہو گئی مگر اس کے موت مجھے جھنجوڑ کر رکھ گئی شاید پڑھنے والوں کو بھی جھنجوڑ دے اس لئیے واقعہ بتا رہا ہوں کہ جب لڑکے نے التجا کی کہ میری موت کی خبر میرے گھر والوں کو نہ دیجئے گا بلکہ لاش ایدھی سینٹر یا چھیپا کے حوالے کر دیجئیے گا تو میں نے اس سے پوچھا ایسی کیا وجہ ہے۔؟

اس نے بتایا کہ میرے والد صاحب فوت ہو چکے ہیں میری تین چھوٹی بہنیں ہیں جنہوں نے پچھلے دو دن سے کچھ نہیں کھایا۔ مجھے آج دو دن بعد مزدوری ملی اور میں دیہاڑی لگا کر آ رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے مجھے لوٹنے کی کوشش کی۔
میرے پاس کل دولت وہ آج کی دیہاڑی لگ جانے والی مزدوری اور یہ ایک پرانا سا موبائل تھا۔
اگر صرف میری بات ہوتی تو میں شاید یہ تیرہ سو روپے ڈاکوؤں کو دے دیتا مگر مجھے پتہ تھا گھر میں دو دن سے بھوکی بیٹھی میری بہنیں روٹی کے انتظار میں میری راہ دیکھ رہی ہیں یہ پیسے ڈاکو لے گئیے تو میری بہنیں کیا کھائیں گی۔؟
جب کہ یہ لوگ خوف خدا سے عاری ہیں یہ تو کسی اور کو بھی لوٹ لیں گے لہذا میں نے مزاحمت شروع کر دی اور ان ظالموں نے محض اس تیرہ سو روپے کی خاطر مجھے گولی مار دی۔
ڈاکٹر صاحب مجھے پتہ ہے میں مر جاؤں گا مگر مجھے فکر ہے کہ میرے گھر والے جن کے پاس روٹی تک کے پیسے نہیں ہیں وہ میرے لئیے کفن کے پیسے کہاں سے لائیں گے۔؟
قبر کے پیسے کہاں سے لائیں گے۔؟ لہذا میرے گھر والوں کو میری موت کی خبر نہ دی جائے ساتھ اس نے جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل میرے ہاتھ پر رکھتے ہوئے گھر کا ایڈریس بتایا اور کہا یہ پیسے گھر پہنچا دینا اور یہ موبائل ںیچ کر میری چھوٹی بہن کو نئی جوتی خرید دینا۔
بہت دنوں سے ضد کر رہی

29/01/2025

🐅ایک شیر کی خنزیر سے ملاقات ہوئی۔
🐖خنزیر نے کہا: "مجھ سے لڑو!"
شیر نے جواب دیا: "تم ایک خنزیر ہو اور میرے لائق نہیں ہو۔ اگر میں تمہاری بات مان کر تمہیں قتل کر دوں، تو کہا جائے گا کہ شیر نے خنزیر کو قتل کیا اور یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے، اور اگر مجھ سے کوئی نقصان پہنچا تو یہ میرے لئے عار ہوگا!"
خنزیر نے کہا: "اگر تم نے ایسا نہ کیا، تو میں جا کر درندوں کو بتاؤں گا کہ تم نے مجھ سے لڑنے کی ہمت نہیں کی!"
شیر نے کہا: "تمہارا جھوٹ برداشت کرنا میرے لئے آسان ہے بجائے اس کے کہ میں اپنی داڑھی کو تمہارے خون سے رنگ دوں!"

🤔 بعض لوگ اس قابل نہیں ہوتے کہ ان سے دشمنی کی جائے!
🤔 کچھ لڑائیاں ایسی ہیں جن کو جیتنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان میں نہ اترا جائے۔
🤔جب آپ نیچ لوگوں سے ان کے طریقے سے لڑتے ہیں تو آپ ان کے ساتھ برابر ہو جاتے ہیں!

26/01/2025

"ایک آدمی نے ریستوران میں میز پر بیٹھی لڑکی سے پوچھا: کیا میں تمہارے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں؟
لڑکی نے اونچی آواز میں اسے جواب دیا: تم میرے ساتھ رات کیسے گزارنا چاہتے ہو؟
کیا آپ نے منصوبہ بنایا ہے؟ ....!!
لوگوں نے ریستوران میں گھوم کر آدمی کو مارا اور شرمندہ ہو کر دوسری میز پر بیٹھ گئے۔
پھر کچھ ہی دیر بعد وہ لڑکی کھڑی ہوئی اور اس لڑکے کی طرف مڑ کر اسے کہا: 'میں نفسیات کی تعلیم حاصل کرتی ہوں اور میں جاننا چاہتی تھی کہ جب آپ شرمندہ ہوتے ہیں تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔'
اس نے اونچی آواز میں جواب دیا: 'کیا؟ ایک رات میں $3,000 بہت زیادہ ہے!'
لوگوں نے حیرت اور حقارت سے لڑکی کو دیکھا۔
اس شخص نے لڑکی کے کان میں کہا: 'میں وکیل بھی ہوں اور کیس اپنے حق میں پلٹنا بھی جانتا ہوں...'
😊😊😊

25/01/2025

✍️
ساری رات فون پر باتیں ، پہلے تجسس کی انتہا ،
ہر میسج پر دل کا دھڑکنا، ماں اگنور، باپ اگنور،
تعلیم اگنور، پھر ملاقاتیں، رنگین نظارے، عزت لوٹ لینا جھوٹی باتوں میں ڈال کر جھوٹے سہارے دے کر نفس کے مزے لینا
پھر لڑائی جھگڑے کی شروعات ،پھر بریک اپ ،پھر پیچ اپ ، دوماہ بعد پھر بریک اپ ، پھر پیچ اپ پھر اداسی کا اشتہار بن کر پھرنا ، لوگوں کو ‏اپنی وفا اور اسکی بےوفائی کے قصے سناتے رہنا، سونے جیسے وقت کو مٹی میں ملا دینا، پہلے جینے مرنے کی قسمیں کھانا اور پھر آخر میں ایک دوسرے کو بد کردار کہہ کر اور گالیاں دے کر راستے الگ کر لینا ۔
سوشل میڈیا پر اس کو
محبت کہتے ہیں۔

24/01/2025

‏انسان کو اپنی اوقات تب پتہ چـلتی ہے
جب اسے وہاں سے ٹھوکر پڑے جہـاں اس نے سب سے زیادہ بھروسہ کیا ہوتا ہیں

24/01/2025

How many differences you Found ✌️😂

24/01/2025

ہائے یہ گجرے اور تیری ذات کی خوشبو😍
تیرے بال اور تیرے رُخسار کی خوشبو

کیا بتاوں کس قدر ہے عزیز مجھ کو
میرے ہاتھ میں تیرے ہاتھ کی خوشبو

گجرے مہندی گلاب سب کیا ہیں صنم
افضل ہے بس تیرے اخلاق کی خوشبو

تحفے میں جاناں بھیج رہا ہوں تجھ کو
چند چوڑیاں اور میرے جزبات کی خوشبو♥️

♡ ❍ㅤ ⎙ ⌲

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Adilpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Ghotki
Adilpur