SMZulfiqarAli

SMZulfiqarAli

Share

Atoz

07/11/2024

پی آئی اے کی نجکاری جاری ہے۔
سوچیں اگر پی آئی اے کو وڑائچ طیارے والوں نے خرید لیا تو کیا بنے گا؟
سب سے پہلے جہاز کو رنگ برنگے رنگ روغن کیے جائیں گے۔
پھر جہاز کے اندر رنگین ناڑے اور پراندے وغیرہ ٹانک کر سجاوٹ کی جائے گی۔
جہاز کے پیچھے "ہارن دو، راستہ لو" لکھوایا جائے گا۔
جہاز کے رونوں طرف اردو میں وڑائچ طیارہ لکھوا کو نیچے درج ذیل شعر لکھوائے جائیں گے۔
وہ ہمیں بے وفا کہتے ہیں تو کہتے رہیں فراز
امی کہتی ہیں، جو کہتا ہے، وہ خود ہوتا ہے
ایک فائدہ یہ بھی ہو گا آپ کو ایڈوانس ٹکٹ وغیرہ لینے کے جھنجھٹ سے آزادی مل جائے گی، آپ نے صرف جہاز میں آ کر بیٹھنا ہے اور جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی کنڈیکٹر خود ہی آپ سے سٹاپ پوچھ کر ٹکٹ کاٹ دیا کرے گا۔۔ ٹکٹ لیتے وقت اسٹوڈنٹ کارڈ پر ڈسکائونٹ بھی ملے گا۔
جیسے ہی جہاز بلندی پر پہنچے گا، آپ کو ایک آواز آئے گی، "اے پائی صیب، بندہ حقیر تواڈی خدمت وچ۔۔۔۔" اور اس کے ساتھ ہی پھکی اور عطر بیچنے لگ جائے گا۔
آپ کا سٹاپ آنے سے پہلے ہی کنڈیکٹر آواز لگائے گا، "چلو وئی چلو، جدہ والے اتر جاؤ"۔
جہاز میں جو ہارن لگوایا جائے گا، اس کو سن کر پورا آسمان جہازوں سے خالی ہو جایا کرے گا۔
ٹیک آف کرتے کرتے بھی سواریاں بٹھانے کی گنجائش ہو گی۔
پائیلٹ، وردی کی بجائے کندھے پر صافہ رکھے گا اور نسوار دانتوں کے نیچے دبا کر بیٹھا کرے گا
اسٹاپوں کے نام بدل جائیں گے،جیسے کوالالمپور شریف، بنکاک منڈی وغیرہ۔
موسم چاہے سرد ہو یا گرم،، جہاز کی کھڑکیاں کھلی ہی رہا کریں گی
اس بات کا تعین ابھی ہونا باقی ہے کہ جہاز ایئرپورٹ سے اڑا کرے گا یا لاری اڈے سے

04/11/2024
04/11/2024

🦀کیکڑا ایک چھوٹا سا جانور ہے▪
کہا جاتا ہے کہ ۔۔۔۔۔
جب پانی کی لہریں اسے کنارے پر لا پٹختی ہیں تو پھر یہ خود پانی میں جانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اس بات کا انتظار کرتا رہتا ہے کہ خود پانی آگے بڑھے اور اسے اپنی موجوں کی آغوش میں لے لے اور اگر پانی کی لہریں اسے واپس نہیں لے جاتیں تو وہ وہیں پڑے پڑے جان دے دیتا ہے حالانکہ ذراسی کوشش بھی اسے پانی میں لے جانے کو کافی ہوتی ہے ۔۔۔حالانکہ پانی چند گز کے فاصلے پر اسے پناہ دینے کے لئے موجیں مار رہا ہوتا ہے ۔۔

لیکن جب کیکڑا خود ہی اس کے قریب جانے کو راضی نہیں تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔

یہ ساری دنیا بھی انسانی کیکڑوں سے بھری پڑی ہے آپ نظر دوڑائیں تو آپ کے ارد گرد ہزاروں ایسے انسان موجود ہیں جنہیں اتفاقات نے جہاں ڈال دیا ساری زندگی وہیں پڑے رهتے ہیں حالانکہ ترقی اور کامیابی کا سمندر ان کے صرف ایک قدم اٹھانے کا منتظر ہوتا ہے۔۔۔۔۔

۔ہمیشہ یہی سوچ کر جیئں کہ ،،،آج سے بہتر میرا آنے والا کل ہوگا ۔۔۔۔اور یقین کریں ۔۔اس طرح آپ کا کل بہتر سے بہتر ہوتا جاۓ گا ۔۔

اگر تعلیم کا تعلق امیر ہونے سے ہوتا تو یقین کریں آج دنیا کا ہر پروفیسر کروڑ پتی ہوتا ۔۔۔

آپ روزانہ سونے سے پہلے صرف ایک کاروباری آئیڈیا سوچیں ۔۔۔۔۔اور پھر اس طرح سال کے آخر میں آپ کے پاس 365 آیڈیاز ہونگے . اور ان میں سے چند آیڈیاز ضرور آپ کی خوشحالی کا سبب بنیں گے ۔۔۔لیکن ۔اگر آپ ان پر عمل کریں تو ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلیں اب اٹھیں اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی قسمت بدل دیں۔اگر آپ سوچتے ہیں کہ جو قسمت میں لکھا ہے وہ ضرور ملے گا تو یہ آپ کی خام خیالی ہے ۔۔۔۔۔کیونکہ قسمت میں یہی لکھا ہے کہ ۔۔۔۔جو بھی ملے گا صرف کوشش کرنے سے ہی ملے گا ۔۔۔اگر آپ دوسروں کی نوکری کر کے ان کے لئے کام کر سکتے ہیں تو پھر اپنے لئے کام کیوں نہیں کر سکتے ۔

ہزاروں کاروبار ہیں ۔۔اگر آپ ان میں سے ایک کاربار بھی کریں گے تو نوکری سے زیادہ کمائیں گے ۔۔۔۔۔۔اب آپ اتنے بھی ان پڑھ نہیں جو سوچیں کہ کاروبار کیسے کیا جائے ۔۔۔۔۔

اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر ۔۔۔۔ کیکڑے تو ویسے ہی اس دنیا میں بہت ہیں ۔۔۔

آخر کب تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یونہی کیکڑا بنے گھومتے رہیں گے ۔۔۔۔
چلیں اب کچھ سوچیں ۔۔۔۔اس تحریر کے بارے نہیں ۔۔۔۔۔ بلکہ اپنے آنے والے کل کے بارے ۔۔۔اپنی نسلوں کے بارے ۔۔۔بہتر مستقبل کے بارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے پہلے کہ ۔۔۔۔۔لوگ ہمیں کیکڑا سمجھنے لگیں ۔۔۔چلیں کچھ کر دکھاتے ہیں ۔۔۔۔۔

04/11/2024

ایک ایسی قوم جس نے ہر چیز میں حسب توفیق ملاوٹ کی
جتنی ہوسکی دغا بازی ، بدعنوانی سیکھی
موچی نائی مزدور سے لیکر حاکم تک سب نے جس جس کو موقع ملا حرام کمایا
سیاست آلودہ
امانت آلودہ
قیادت آلودہ

ایسے بھی نہ کوئی برباد کرے

جب ہر 6 منٹ میں دنیا میں کہیں نہ کہیںPIA کا جہاز آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہوتا تھا۔

پاکستان ائیر لائن کا 1970 میں اخبار میں دیا گیا ایک اشتہار۔

پی آئی اے جس کے اثاثے کھربوں روپے کے ہیں۔۔۔اس کی قیمت صرف 10 ارب روپے لگائی گئی۔۔۔۔۔۔

Photos from MakhdoomSpeaks Official's post 16/10/2024
Mobile uploads 15/10/2024
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

By Pas
Bahawalpur
1111

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00