MD Faisal Niazi Officil Page
Youth Nazim
08/07/2025
بورڈ آف گورنرز ،ایم ٹی آئی بنوں اور منیجمنٹ کمیٹی کی خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں میں ایک غیر متعلقہ شخص کے غیر قانونی دورے، انتظامی قیادت اور عملے سے بدتمیزی پر مذمت کا اظہار۔
ایم ٹی آئی بنوں ایک منظم، باوقار اور قانون کے دائرے میں کام کرنے والا ادارہ ہے، جہاں ادارہ جاتی نظم و ضبط، عملے کی عزتِ نفس اور پرائیویسی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
حال ہی میں بعض غیر متعلقہ افراد کی جانب سے ادارے کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز طور پر میٹنگز یا نجی مقامات میں داخل ہونے اور عملے کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ نہایت قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بورڈ آف گورنرز ایسے کسی بھی غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ ادارے کی حرمت، فیکلٹی اور عملے کی عزت، اور ایک محفوظ ماحول کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایم ٹی آئی بنوں ہسپتالوں میں 24 گھنٹے بلا تعطل خدمات جاری رہتی ہیں، اور یہاں ایسی کوئی سرگرمی یا غفلت نہیں جسے عوام سے چھپانے کی ضرورت ہو۔ تاہم اگر کوئی متعلقہ اتھارٹی ہسپتال کا دورہ کرنا چاہے، تو وہ ایم ٹی آئی بنوں کی قیادت کو پیشگی اطلاع دے کر اور اعتماد میں لے کر ہی وزٹ کرے گی تو ہم خوش آمدید کہیں گے ۔ نیز، کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکیورٹی یا مسلح افراد کو ہسپتال کے اندر لے کر آئے، کیونکہ اس سے وارڈز میں موجود مریضوں اور عملے میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے اور انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہسپتال کی اپنی سیکیورٹی موجود ہے، اور انتظامیہ خود پروٹوکول کے تحت سیکیورٹی فراہم کر کے دورہ کراتی ہے۔
ہماری فیکلٹی، ڈاکٹرز، نرسز، اور طبی و غیر طبی عملہ ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کا اعتماد اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اور بورڈ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ادارے کے وقار، نظم و ضبط اور اقدار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
گزشتہ واقعے کے حوالے سے ایم ٹی آئی پالیسی بورڈ ،محکمہ صحت خیبرپختونخوا، اور ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
جے یو آئی ابابیلوں پیج کو فالوکرو❤️
عید کے تیسرے دن درانی ہاوس بنوں میں جعمیت علماءاسلام یوتھ ناظم فیصل خان نیازی فخرے بنوں ذوہیب اکرام درانی کے ساتھ عید مبارکباد۔
30/05/2025
*إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ*
*غم کی خبر*
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نعیم اللہ (UCO، یونین کونسل ہنجل) آج وفات پا گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے، آمین۔
ان کے نمازِ جنازہ کل 9 بجے تتر خیل لکی مروت تاریخ 31/5/2025 میں ادا کی جائے گی
سوگواران: نسیم اللہ خان ،ڈی ایچ سی ایس او بنوں صبغت خان اللہ ،ایس ڈی او واپڈا نعمت اللہ ۔(کے ٹی ڈی)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Bannu
0301
