Bannu headlines
بنوں کی تازہ خبریں اور معلومات
بس پہ یو اسلام اباد دے پابندی ولاگی۔۔۔۔see more
31/01/2026
سورانی میں ف۔ا۔ئر نگ،عامر درانی اور سدیس درانی جاں بحق
پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 21 ہزار 200 روپے فی تولہ کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی
29/01/2026
: قیدی نمبر 804 اور انصاف کے دوہرے معیار
جس شخص نے اپنی زندگی کے 22 سال اس قوم کو جگانے میں لگا دیے، جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، آج وہ ایک چھوٹی سی کوٹھڑی میں بنیادی طبی سہولیات کے لیے بھی ترسایا جا رہا ہے۔
خبریں آ رہی ہیں کہ عمران خان کی آنکھ میں شدید انفیکشن ہے، لیکن کیا ایک سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی مقبول لیڈر کا یہ حق نہیں کہ اسے فوری اور بہترین علاج فراہم کیا جائے؟ قید تو کاٹی جا سکتی ہے، پر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
یہ صرف ایک آنکھ کا انفیکشن نہیں، یہ ہماری عدلیہ اور نظامِ انصاف کی بصارت کا امتحان ہے۔ خان کو ناحق دیوار سے لگانے والو یاد رکھو، مٹی کے بت ٹوٹ جاتے ہیں مگر حق کا سفر جاری رہتا ہے۔
اللہ عمران خان کا حامی و ناصر ہو اور انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
20/01/2026
میتاخیل واقعے میں ز۔خمی ہونے والے نعمت اللہ ایڈوکیٹ ولد ملک عبدالرحیم خان بھی دم توڑ گئے نماز جنازہ شام 5بجے میتاخیل بنوں میں ادا کی جائیگی..😢😢😢
تیراہ میں ملٹری اپریشن جاری اس سردی کے موسم میں بے گھر ہونا ظلم کی انتہا؟۔🥹
18/01/2026
وادیِ تیراہ میں آج بھی بارود کی آوازیں سنائی دیتی ہیں،
جبکہ ملک کے ایک اور حصے میں زندگی معمول کے جشن میں مصروف ہے۔
پشتونوں کی مائیں اور بہنیں
اپنے گھروں، آنگنوں اور یادوں سے جدا ہو کر
دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اگر یہ بے بسی نہیں تو پھر اور کیا ہے؟
آخر ہم اپنی فریاد کس کے سامنے رکھیں؟
جن سے انصاف کی امید تھی، وہ خاموش دکھائی دیتے ہیں،
اور جنہیں تحفظ کی علامت سمجھا گیا، ان کے رویّے سوالات کو جنم دیتے ہیں۔
اے خدا
اگر ہمیں اس سرزمین پر پیدا کیا گیا
تو ہمیں اتنا تنہا اور کمزور کیوں محسوس ہوتا ہے؟
یہ کیسا سماج ہے
جہاں سوال اٹھانا مشکل
اور خاموش رہنا بھی سزا بن جائے؟
آخر ہمارا قصور کیا ہے؟
صرف یہ کہ ہم پشتون ہیں؟
✅
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
