Saleem Dawa Khana Bhalwal

Saleem Dawa Khana Bhalwal

Share

app ki Seth ke liye dua go
Saleem Dawa Khana Bhalwal Saleem Dawa Khana Ada Noor Hayat Colony bhalwal.distt Sargodha

Photos from Saleem Dawa Khana Bhalwal's post 25/05/2026

لاجواب سلیمی منجن
اضافہ شدہ نسخہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا موضوع دانتوں کے حوالے سے ہے دانتوں کی خرابیاں دانتوں کے مسائل میں سب سے زیادہ عمل دخل مسواک کا نہ کرنا دانتوں کی صفائی نہ کرنا کی عادات ہیں پہلے لوگوں کے پاس ٹائم ہوتا تھا اور وہ تازہ مسواک کا استعمال کرتے تھے چونکہ مسواک خود بناتے تھے اور رفع حاجت کے لیے یا سیر کرنے کے لیے باہر کھیتوں میں جانا ہوتا تھا اس لیے مسواک بدل بدل کر بناتے اور کرتے کبھی کیکر کی مسواک کبھی نیم کی کبھی پیپل کی کبھی شیشم کی لکڑی کی اس سے ایک تو انکے دانت بڑھاپے تک صحت مند رہتے تھے آج کل ریڈی میٹ کا دور ہے انسان نے زیادہ ہی ترقی کر لی ہے دانتوں کو صاف کرنے کا بھی ٹائم نہیں ہے جس کی وجہ سے بے پناہ جراثیم اور بیماریوں کا شکار ہے سب سے زیادہ مسائل جو درپیش ہیں ان میں معدہ کی بیماریاں ہیں
مسواک کرنا نہ صرف سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے بلکہ آپ کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہے
ہمارا آج کا نسخہ دانتوں کے حوالے سے ایک منجن کا ہے
یہ منجن دانتوں کی مکمل حفاظت کرتا ہے یہ دانت کا درد ٹھنڈا گرم لگنا دانتوں کا پیلا پن پیپ آنا مسوڑھوں سے خون آنا مسوڑھوں کی سوجن ماسخورہ دانتوں کا ھلنا جگہ چھوڑنا دانتوں کو طاقت دیتا ہے پہلی بار لگانے سے ہی خون آنے کو بند کرتا ہے ھلتے دانتوں کو جما دیتا ہے دانتوں کو مضبوط بناتا ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ ۔ مازو بے سوراخ ۔10 گرام ۔لونگ 10 گرام ۔ عقر قرحا اصل ۔10 گرام ۔پھکٹری سفید بریاں ۔30 گرام ۔ پوست انار ۔ 30 گرام الائچی کلاں 10 گرام ۔ سمندر جھاگ سخت چھلکا اتار کر شامل کرنا ہے ۔30
گرام ۔ نمک سفید ۔ 10 گرام ۔
اضافی جز الایچی سبز ۔10 گرام
تمام ادویات کو بلکل باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور برش یا انگلی کی مدد سے تھوڑا سا منجن بطور پیسٹ استعمال کریں 5 منٹ دوا کو دانتوں پر لگا رہنے دیں اور جو رطوبت بنے وہ باہر گراتے رہیں چند دن کے اندر آپ بڑا واضح فرق دیکھیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ
فوائد مکمل طور پر اوپر لکھ دیئے گئے ہیں بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں
دعا کیجئے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
0315.7241295
پوسٹ اچھی لگے تو شئیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

25/05/2026
Photos from Saleem Dawa Khana Bhalwal's post 24/05/2026

شفائے رحمت
اس نسخے کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور چینی کا وزن 250 گرام کی بجائے 1 کلو کیا گیا ہے باقی نسخے کا وزن وہی رکھا ہے
اس کی وجہ ست پودینہ کی تیزی ہے تمام دوست اصلاح فرما لیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست احباب یقین کامل ہے ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔
امراض معدہ کا سستا ترین نسخہء آپ دوستوں کی نظر جس کو آپ گھر میں باآسانی بنا سکتے ہیں۔سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فواھد پر بات کرتے ہیں۔
اجزاء نسخہء۔ میٹھا سوڈا ۔50 گرام ۔ست پودینہ۔ 10 گرام۔چینی 250 گرام شوگر کے مریض دوست چینی کی بجائے شوگر آف ملک شامل کریں شوگر آف ملک کسی بھی ہومیوپیتھی سٹور سے باآسانی مل جائے گا۔
سب ادویات کا سفوف بنا لیں
بڑوں کے لیے آدھی چمچ سے ایک چمچ کھانے کے بعد سادہ پانی کے ساتھ دن میں دو سے تین بار
بچوں کو عمر کے حساب سے دے سکتے ہیں۔
یہ ایک ہی نسخہ امراض معدہ کے لیے بہترین دوا ہے جو معالج کے مطب کو چار چاند لگا سکتا ہے ہر مطب کی زینت ہونا چاہیے۔
فواھد۔ معدہ و پیٹ کے تمام امراض میں مفید ہے۔ بھوک کی کمی معدہ کا درد سینے کی جلن السر تیزابیت خوراک کا ہضم نہ ہونا کھٹے ڈکار معدہ و پیٹ کا بھاری پن پیٹ درد پیٹ کا پھول جانا ڈکار نہ آنا قبض کا ہونا ان تمام امراض کی بہترین رزلٹ ابیل دوا ہے۔
قبض کے مریض نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

24/05/2026

🌺🌹السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ🌹🌺
🌹🌺صبح بخیر زندگی 🌺🌹

جس کو گناہ کے بعد ندامت ہو گئی اس سے بڑا نیکوکار کوئی نہیں اور جس کو توبہ نصیب ہو گئی اس سے بڑا خوش نصیب کوئی نہیں۔🌹
یا اللہ! تو ہی مسبب الاسباب ہے، بہترین سبب بنانے والا ہے، یا رب رحیم! ہمیں وہی راستے سمجھا اور اسی پر چلا جو بہترین ہو، جس کی تکمیل ممکن ہو اور وہ خیر سے بھر پور ہو۔🌹🌺
یا الٰہی! ہمارے کاموں کو ادھورا نہ چھوڑ اور انہیں اپنے امر ”کُن“ سے مکمل فرما دے۔
آمین ثمہ آمین یا رب العالمین 🤲🌹🌺
🌹 طالب دعا 🌹
🌹🌺 حکیم خواجہ محمد نعیم 🌺🌹

23/05/2026

https://youtu.be/-WX6MhF-hBY
ویڈیو دیکھنے کیلئے اوپر لنک پر کلک کریں ☝️☝️☝️☝️☝️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Bhalwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Bhalwal
40410