Insaf Doctors Forum DI Khan
Official page of Insaf Doctors Forum Dera Ismail Khan | Manage by IDF KP Media Cell.
انصاف ڈاکٹرز فورم ڈی ائی خان کی کوششوں سے
علی امین برادران کی طرف سے ڈی ائی خان کے عوام کیلئے
سٹروک سنٹر اور کارڈیگ سنٹر کا تحفہ
اب فالج کے مریضوں کا ٹراما سنٹر میں علاج ہوگا
علی امین خان اینڈ برادرز ،بورڈ آف گورنرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوٹ ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال انتظامیہ بشمول ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کیلئے یہ تحفہ دیا
doctors forum
06/06/2026
ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری
انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا
سابق وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈہ پور ،فیصل امین خان ایم این اے ،عمر امین خان اور بورڈر آف گورنرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوٹ ڈیرہ اسماعیل خان کا بہت شکریہ
پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کا انصاف ڈاکٹرز فورم کے زیرِ اہتمام ڈاکٹرز کنونشن میں ایم ٹی آئی سسٹم ( ایکٹ )کے حوالے سے خطاب
ایم ٹی آئی ریفارم ہے کیا؟ کیا ایم ٹی آئی ریفارم پرائیوٹائزیشن ہے؟ ایم ٹی آئی ریفارمز پرائیوٹائزیشن نہیں ہیں۔ عمران خان
ایم ٹی آئی سسٹم ہسپتالوں کو خودمختار کرتا ہے۔ ایم ٹی آئی سسٹم ایک ایسا سسٹم ہے جو میرٹ پر سلیکشن کرتا ہے، تاکہ ہسپتال میرٹ پر چلیں۔ عمران خان
پھر سزا اور جزا ہو۔ جو کام کرتا ہو وہ اوپر آئے، اور جو نہیں کرتا ہو اُس کو نکالا جائے۔ یہ وہی نظام ہے جو دنیا کے معیاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ عمران خان
جو سزا، جزا اور میرٹ کا نظام ہے، اُس کا نام ایم ٹی آئی ریفارمز ہے۔ عمران خان
اس (خیبرپختونخوا کے نظامِ صحت) کے اوپر جان بوجھ کر چھوٹے چھوٹے مافیا بیٹھے ہوئے ہیں جو تبدیلی نہیں آنے دے رہے۔ عمران خان
تبدیلی لانا کیوں مشکل ہوتا ہے؟ آپ ریفارمز کرنا چاہتے ہیں، تو ریفارمز مشکل کیوں ہوتی ہیں؟ ریفارمز اس لیے مشکل ہیں کہ ایک چھوٹا سا مافیا بیٹھ جاتا ہے، جو کرپٹ سسٹم سے فائدہ اُٹھا رہا ہوتا ہے۔ عمران خان
جب آپ نظام کو ریفارم یا تبدیل کرنے لگتے ہیں، تو کیا وہ آرام سے ہاتھ کھڑے کرکے کہنے لگتے ہیں کہ ہاں جی، چینج کر دو؟ جن کے مفادات جا رہے ہوتے ہیں، وہ مزاحمت کرتے ہیں۔ عمران خان
وہاں (خیبرپختونخوا) میں بھی ہسپتالوں میں یہی مسئلہ تھا۔ ہر جگہ اسی طرح کا ایک چھوٹا سا مافیا بیٹھا ہوا تھا۔ اُن کی پہنچ ہائی کورٹ کے ججوں تک تھی۔ وہ سیدھے جا کر سٹے آرڈر لے لیتے تھے۔ ایک ہی وکیل ہوتا تھا، اور وہی وکیل اُن سب (مافیا) کی عدالت میں نمائندگی کرتا تھا۔ وہ جا کر سٹے آرڈر لے لیتے تھے، جس کی وجہ سے ہر جگہ رکاوٹیں پیدا ہوتی تھیں۔ عمران خان
لیکن اب تبدیلی آ گئی ہے اور ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ ہو گیا ہے۔ عمران خان
21/05/2026
انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کا اہم اجلاس؛ عمران خان کے وژن کے تحت مضبوط سٹوڈنٹ وینگ کی تشکیل پر اتفاق
انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کے نو منتخب اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے سٹوڈنٹ وینگ کابینہ کے قیام، تنظیمی امور اور طلباء کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت سابقہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر احسان ناصر اور سابقہ صدر انصاف ڈاکٹرز فورم کوہاٹ و سابقہ فوکل پرسن برائے ہاؤس آفیسرز ڈاکٹر نظام علی یوسفزئی نے کی۔
اجلاس میں گومل میڈیکل کالج میں تنظیم سازی، طلباء و طالبات کو درپیش تعلیمی و انتظامی مسائل، ہاسٹل، تدریسی ماحول، اور طلباء کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ طلباء کی حقیقی نمائندگی اور ان کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے ایک فعال، باصلاحیت اور منظم سٹوڈنٹ وینگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج میں میرٹ، شفافیت، نظریاتی وابستگی اور طلباء کی خدمت کو بنیاد بنا کر ایک مضبوط سٹوڈنٹ وینگ تشکیل دی جائے گی جو نوجوان ڈاکٹرز اور طلباء کی بہترین قیادت سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کیا کہ سٹوڈنٹ وینگ تعلیمی، فلاحی، سماجی، تنظیمی اور اکیڈمک سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کرے گی تاکہ طلباء کے لیے ایک مثبت، تعمیری اور معاون ماحول فراہم کیا جاسکے۔
اجلاس میں بانی چیئرمین و پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو قیادت، میرٹ، خدمتِ انسانیت اور مثبت تبدیلی کا مرکز و محور قرار دیا گیا ہے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کے مطابق گومل میڈیکل کالج میں نوجوان ڈاکٹرز اور میڈیکل طلباء کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکیں۔
اجلاس کے اختتام پر تنظیمی استحکام، باہمی اتحاد، نظم و ضبط، اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
20/05/2026
انصاف ڈاکٹرز فورم کی مرکزی کونسل کی سفارش پر، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی کونسل سمیت تمام ذیلی کونسلز تحلیل کر دی گئی ہیں۔
نئی کابینہ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
ڈاکٹر عاصم ریاض
مرکزی سیکرٹری جنرل
انصاف ڈاکٹرز فورم
13/05/2026
🚨 بچوں کے وارڈ کے باہر صفائی کی ابتر صورتحال — فوری توجہ کی ضرورت 🚨
الحمدللہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا Ali Amin Gandapur اور بورڈ آف گورنرز MTI ڈی آئی خان نے DHQ Hospital MTI Dera Ismail Khan میں نئے وارڈز قائم کرکے عوام کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی۔
اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں نئی نوکریاں بھی دی گئیں اور صفائی کے لیے بڑی تعداد میں کلیننگ اسٹاف / سویپرز بھرتی کیے گئے۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج بھی ہسپتال خصوصاً بچوں کے وارڈ کے باہر صفائی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹر کولر کے اردگرد گندا اور کھڑا پانی موجود ہے، جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا ہے، جبکہ صفائی کا کوئی مناسب انتظام نظر نہیں آتا۔
❗ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ:
🔹 واٹر کولر کے ساتھ کوئی مناسب فلٹریشن مشین نصب نہیں۔
🔹 مریضوں اور تیمارداروں کو غیر معیاری پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
🔹 کھڑا گندا پانی ڈینگی، ملیریا اور دیگر خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
🔹 بچوں کے وارڈ کے باہر ایسی صورتحال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
📢 Insaf Doctors Forum Dera Ismail Khan ضلعی ہسپتال انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ:
✅ فوری طور پر اس جگہ کی صفائی کروائی جائے۔
✅ واٹر کولر کے ساتھ معیاری فلٹریشن سسٹم نصب کیا جائے۔
✅ صفائی عملے سے باقاعدہ کام لیا جائے۔
✅ ہسپتال میں صفائی کے نظام کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے۔
ہسپتال عوام کی امانت ہیں، ان کی صفائی اور مریضوں کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Ali Amin Khan Gandapur
Faisal Amin Khan Gandapur
06/05/2026
الحمدللہ انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان کی کوششوں سے ایک مریضوں کا ایک اہم مسئلہ حل ہوگیا
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی کے سامنے مریض نمبر لینے کیلئے دھوپ میں کھڑے ہوتےتھے جس پر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم نے فوراً ہسپتال انتظامیہ سے بات کی
آج ہفتے کے اندر اندر ہسپتال انتظامیہ نے اس پر ایکشن لیا
اب انشاء اللہ مریض گرمی میں چھت کے نیچے آرام سے اپنا نمبر لے سکے گے
ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہسپتال کے اور مسائل کے حل کیلئے بھی جلد ایکشن لے گے
انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان
08/04/2026
میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ڈیرہ اسماعیل خان (MTI DI Khan) میں مختلف کلیدی آسامیوں کا باضابطہ اعلان!
شفافیت، میرٹ اور ادارہ جاتی مضبوطی کے عزم کا تسلسل — میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (MTI DI Khan) و ملحقہ ہسپتالوں نے مختلف کلینیکل، تدریسی اور پیرا میڈیکل آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
مشتہر کردہ اہم آسامیوں میں انٹینسوسٹ/آئی سی یو کنسلٹنٹ، ریڈیالوجی کنسلٹنٹ، اینستھیزیا کنسلٹنٹ، کنسلٹنٹ میڈیسن، جنرل سرجری کنسلٹنٹ، نیفرولوجسٹ، ہیماٹولوجسٹ، سونولوجسٹ، ٹرینی رجسٹرار (مختلف شعبہ جات)، ریسپائریٹری تھراپسٹ، اور رجسٹرڈ نرس آفیسرز (سرجیکل آئی سی یو) شامل ہیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، اور اس نوعیت کی بھرتیاں اسی اصلاحاتی عمل کا تسلسل ہیں۔
یہ آسامیاں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط، جدید اور مریض دوست بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ متعلقہ شعبہ جات میں مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے۔
بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا جائے گا۔
منتخب امیدواروں کی ذمہ داریوں میں کلینیکل ایکسیلنس کو یقینی بنانا، مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا، جدید طبی طریقہ کار کو فروغ دینا اور ہسپتال کے نظام کو مؤثر بنانا شامل ہوگا۔
تمام درخواستیں 20 اپریل 2026 تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کی سفارش، دباؤ یا سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرنے کی کوشش امیدوار کی فوری نااہلی کا سبب بنے گی۔
یہ بھرتیاں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ) کے تحت طے شدہ اصولوں کے مطابق کی جا رہی ہیں، جو صوبے میں خودمختار، جوابدہ اور مؤثر صحت کے اداروں کے قیام کی بنیاد ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
26/03/2026
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی کاوشیں رنگ لے آئیں: محکمۂ صحت میں 2400 سے زائد آسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا محکمۂ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی بھرتیوں کے حالیہ اشتہار کا خیرمقدم کرتا ہے، اور اسے فورم کی مسلسل اور منظم کاوشوں کا عملی نتیجہ قرار دیتا ہے۔
یاد رہے کہ 5 فروری 2026 کو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے صوبے میں ہیومن ریسورس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت خالی آسامیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا، اس کا تفصیلی تجزیہ کیا، اور محکمۂ صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک جامع سمری مرتب کی تھی۔ اس سمری میں تقریباً 1425 میڈیکل آفیسرز، 250 ڈینٹل سرجنز اور 764 نرسز کی خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
موجودہ اشتہار اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے، جو صوبے میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ:
▪️ بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو
▪️ دور دراز علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز کو مناسب مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں
ہمیں امید ہے کہ صوبائی حکومت اس عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے فیز ٹو میں باقی ماندہ آسامیوں کی بروقت تشہیر کو یقینی بنائے گی۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں کہ پیٹرن انچیف عمران خان کے وژن کے مطابق شعبۂ صحت میں دیرپا اصلاحات کے لیے ایک جامع اور پائیدار پالیسی تشکیل دی جائے، تاکہ ڈاکٹرز کو پیشہ ورانہ تحفظ حاصل ہو اور عوام کو مسلسل معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ پیش رفت عمران خان کے صحت سے متعلق اصلاحاتی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہمیشہ کی طرح صوبے کے نظامِ صحت کی بہتری اور ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیٹرن انچیف عمران خان کے وژن اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
22/03/2026
✨ عید کی خوشیوں کے دن… مگر ہر کوئی جشن میں مصروف نہیں ہوتا!
جہاں ایک طرف لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی خوشیاں قربان کرکے انسانیت کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ 💔👨⚕️
💙 ڈاکٹر احسن کمال خان — انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مخلص اور سرشار سینیر نائب صدر — آج عید کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں، تاکہ غریب اور بے سہارا مریضوں کو علاج اور سہارا فراہم کر سکیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو صرف پیشہ نہیں بلکہ خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں۔ 🙏
یہی اصل ہیرو ہیں… یہی اصل عید ہے! 🌟
👏 سلام ہے ایسے جذبے کو، ایسے جذبے والے ڈاکٹرز کو!
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر احسن کمال خان کو صحت، کامیابی اور مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
📢 آئیے! ہم سب مل کر ان کی حوصلہ افزائی کریں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Website
Address
Dera Ismail Khan
