D I khan updates
Dera Ismail Khan news & updates
عوامی وزیرے اعلی
ھاۓبچپن کڈامزاآندا ھائ
افسوسناک خبر
بنگلہ دیش کے راجاوادی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک بس دریائے پدما میں گر گئی۔ بس میں چالیس افراد سوار تھے جن میں متعدد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ مسافر عید منا کے واپس آرہے تھے۔
27/03/2026
*🚨امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے خارگ جزیرے پرممکنہ حملے اور جنگ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں*
رپورٹ کے مطابق جزیرے پر بڑی تعداد میں راکٹس کی کھیپ پہنچادی گئی ہے جبکہ خارگ جزیرےکے ساحل پر بارودی سرنگوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ خارگ کے اطراف انسانوں اور گاڑیوں سےٹکرانےوالی سرنگوں کی تنصیب کی جارہی ہے
*📌ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹلیجنس کے مطابق امریکا ایک ملک کے ساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے*
*📌انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دشمن کی تمام نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے-*
*🛑 دورہ کراچی کے دوران پٹرول کی بچت کرتے ہوئے گاڑیاں چیک کریں.*
27/03/2026
*🚨ڈیل کا وقت گزر رہا ہے، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا ہوگا: ٹرمپ*
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ڈیل کا وقت گزر رہا ہے۔
ٹرتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا کہ ایرانی مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، وہ مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیوں کہ وہ فوجی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے، لیکن پھر بھی وہ عوام میں کہہ رہے ہیں کہ ایران امریکی تجاویز کو صرف ’دیکھ‘ رہا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق یہ صحیح نہیں، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا ہوگا، کیوں کہ جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا ، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی مجموعی سیکیورٹی اور خارجہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی، جس کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ٹانک سمیت جنوبی اضلاع بدامنی کی لپیٹ میں ہیں اور امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق نہ صرف اندرونی حالات غیر یقینی ہیں بلکہ مشرقی و مغربی سرحدوں پر بھی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، جو قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ حساس معاملات پر کھل کر مشاورت کی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کیے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی قومی اور بین الاقوامی پالیسی واضح کرنا ہوگی، کیونکہ اس وقت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں کشیدگی اور جنگی فضا قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا انتشار کا شکار ہے، جس کی مثال عراق اور لیبیا کے حالات سے دی جا سکتی ہے، جبکہ اب ایران کے حوالے سے بھی خدشات بڑھ رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسلم ممالک کو متحد ہو کر ایک مضبوط اسلامی بلاک کی تشکیل کی طرف جانا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری باہمی تقسیم دنیا پر واضح ہو چکی ہے، جس سے ہمارا مؤقف کمزور پڑ رہا ہے۔
انہوں نے ثالثی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف سطحوں پر ثالثی کی باتیں ہو رہی ہیں، تاہم سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ مؤثر ثالثی کر سکے۔ ان کے مطابق پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی بڑا راستہ بھی موجود نہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی واضح فارن پالیسی موجود نہیں، بلکہ فیصلے دیگر مراکز سے کیے جا رہے ہیں، جس سے ملک کا عالمی تشخص متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قومی سطح پر سنجیدہ مشاورت کا آغاز کیا جائے اور ایک متفقہ پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز سے نکالا جا سکے۔
پشین / تین افراد جاں بحق
پشین ، یارو میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ، پولیس
پشین ، فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے پر پیش آیا ، پولیس
پشین ، فائرنگ کے واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی ہے ، پولیس
پشین ، لاشیں اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا ، پولیس
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dera Ismail Khan
DINPURDERAISMAILEKHAN
