Tayyab Arshad
Mian Tayyab Arshad
30/05/2024
*استقامت کے سترہ اسباب*
*مولانا سعید احمد خان صاحب علیہ الرحمۃ*
*1) جو اس کام کو دل کے یقین کے ساتھ کرے گا وہ جمے گا*
*2) جو روزانہ دعوت دے گا اس کے جذبات بنتے رہیں گے جو دعوت نہیں دے گا اس کے جذبات ٹوٹتے رہیں گے*
*3) جو ماحول میں رہے گا وہ جمے گا اور جو ماحول سے کٹے گا وہ کٹ جائے گا*
*4) امیر کی اطاعت اور مشوروں کا پابند رہنے والا جمے گا*
*5) جو کسی کے عیب دیکھے گا وہ کٹے گا اور جو اچھائیاں دیکھے گا وہ جمے گا*
*6) جو تواضع اختیار کرے گا وہ جمے گا اور تکبر کے ساتھ چلنے والا نہیں جم سکتا*
*7) بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے کام سے محروم ہوجاتا ہے غیبت ، اعتراض ، تنقید ، بدنظری ، شہوت*
*8) جو ندامت توبہ اور استغفار کے ساتھ چلے گا وہ جمے گا*
*9) جو دوسروں کی غلطیاں اپنے اوپر لے گا وہ جمے گا جو دوسروں پر ڈالے گا وہ نہیں جم سکتا*
*10) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منافق چلے مگر نفع نہیں اٹھا سکے حتی ایمان بھی نصیب نہیں ہوا*
*11) جو دوسروں کے غلط بات کی تاویل کرکے اچھے معنی مطلب کی طرف لے جائے گا وہ جمے گا جو ہر بات کا الٹا مطلب لے گا نہیں جم سکتا*
*12) جو آدمی اللہ پاک سے ڈرتے ہوئے اور مانگتے ہوئے چلے گا وہ جمے گا جمنے کو مانگنا پڑے گا ورنہ ہل جائے گا*
*13) حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی استقامت کی دعا مانگتے تھے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی دعا مانگی اے اللہ مجھے بت پرستوں کی بت پرستی سے بچا حالانکہ ان سے بت پرستی کا امکان بھی نہ تھا انھوں نے مانگا تو ہم کیا چیز ہیں*
*14) جو اخلاص سے قربانی دے گا اللہ تعالی اسے ہر حالت میں جمائیں گے ایسے موقع پر جب کہ سب لوگوں کے قدم اکھڑ رہے ہوں گے اللہ تعالی اعلی درجے کی رضا نصیب فرمائیں گے*
*15) جو یہ کہے گا میری وجہ سے کام ہو رہا ہے وہ محروم ہو جائے گا جس کے متعلق لوگ یہ کہیں گے کہ اس کی وجہ سے کام ہو رہا ہے اللہ تعالی اسے اٹھا لیں گے*
*16) حضرت جی رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے جو نقل پر اکھڑے گا وہ اصل پر کیسے جمے گا ہم تو نقل کرنے والے ہیں*
*17) جو پوری امت کے غم کو لے کر چلے گا ان کی قلب کی کیفیات کو اللہ تعالی پورے عالم پر ڈالیں گے*
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*غرباء کی دعوت قبول کرنا سنت ہے*
ارشاد فرمایا کہ جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم غرباء کی دعوت منظور فرما لیتے تھے۔ چنانچہ ایک درزی کے یہاں چلے گئے اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ساتھ تھے۔ آخر وہ درزی کپڑا سینے بیٹھ گئے، آج کل اس کو بے تہذیبی سمجھتے ہیں کہ مہمان کے سر پر مسلط کیوں نہ ہوا۔ حضرت انس رضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ٹکڑے تلاش کرکے کھا رہے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے دیکھ کر اس روز سے مجھے کدو سے محبت ہوگئی۔ آپ نے دیکھا محبت ایسی چیز ہے کہ ہم کو یہ بات عجیب معلوم ہوتی ہے اس لیے کہ ہم کو محبت نہیں ہے ورنہ *محبت وہ چیز ہے کہ محبوب کی ہر ہر ادا محبوب ہوجاتی ہے۔*
*(امثالِ عبرت، صفحہ ۱۹۰)*
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ*
*خدا تعالیٰ کا محتاج بن کر رہنا*
ارشاد فرمایا کہ اکبر بادشاہ کی حکایت ہے کہ یہ ایک مرتبہ شکار میں گئے اور ساتھیوں سے بچھڑ کر کہیں دور نکل گئے۔ ایک دیہاتی نے ان کو مہمان رکھا، اکبر اس سے بہت خوش ہوئے اور کہا کہ دارالسلطنت میں آنا۔ چنانچہ وہ دہلی آیا، اکبر اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔ نماز سے فارغ ہو کر دعا مانگی، دیہاتی نے یہ حالت دیکھی۔ جب دعا سے فارغ ہوئے تو پوچھا کہ تم کیا کر رہے تھے؟ اکبر نے کہا کہ خدا تعالیٰ سے دعا کر رہا تھا اور مراد مانگ رہا تھا۔ کہنے لگا کہ تم کو بھی مانگنے کی ضرورت پڑتی ہے؟ اکبر نے کہا کہ بیشک! کہنے لگا کہ پھر میں اس سے کیوں نہ مانگوں جس سے تم کو بھی مانگنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
*(امثالِ عبرت ، صفحہ ۱۹۵)*
30/10/2023
Good night 🌃🌃
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Faisalabad
71381
