Hidden Talent
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hidden Talent, Ghotki.
*اگر تم ادب سے محروم ہو تو*
*خــاموشی ڪو لازم پکڑ لو، کہ یہ بھی بہتــــــ بڑا ادب ہے!!*🪹✮⃝
11/07/2024
ہمارے اندر اتنی ہمت ہونی چاہیئے کہ آج جن کے لیے ہم مذاق ہیں، کل ان کے لیے مثال بن جائیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم خود کو وقت دیں، خود کو اہمیت دیں، کیونکہ ہم بہترین ہیں۔✨
Diamond repair salon
05/07/2024
*کسی ریاست میں اگر کوئی فرد، آٹھ گھنٹے کام کر کے روٹی، علاج، تعلیم اور مکان نہیں خرید سکتا تو وہ ریاست نہیں بلکہ ایک طبقے کی جاگیر ہو گی۔۔۔*
*( چی گویرا )*
28/06/2024
ایک وقت ہوتا تھا کہ جب میں اور تم کہتے تھے کہ مانگنے والے ڈرامے باز ہیں اور ہم سچے بھی تھے وہ وقت گزر چکا وہ لوگ کہاں ہیں جھوٹے تھے سچے تھے اللہ جانے لیکن
لیکن آج کل ہر مانگنے والا سچا ہے میرے دوست
کوئی اگر قیامت خیز گرمی میں باہر ہاتھ پھیلائے بیٹھا ہے تو وہ بھوک کے ہاتھوں مجبور ہے اولاد کو روٹی دینے خاطر وہ ہاتھ پھیلا رہا ہے وہ سچا ہے
کوئی بچہ اگر للچائی نگاہ سے تمہیں کسی ہوٹل میں کھاتے دیکھتا ہے تو وہ بڑی مدت سے بھوک کیساتھ لڑ رہا ہے بڑی مدت سے اس نے اچھا کھانا تو دور سوکھی روٹی بھی مکمل نہیں کھائی
میری ملک کی اشرافیہ نے میرے غریب بلکہ مڈل کلاس تک کے لوگوں کا یہ حال کر دیا ہوا ہے کہ وہ بےیار و مددگار روڈوں پر دھکے کھا رہے ہیں مانگ رہے ہیں
تم اگر آج بھی کسی مانگنے والے کو دیکھ کر یہ کہو کہ یہ ڈراما کررہا ہے تو تم بھی ظالم ہو
اپنی جیب میں ہاتھ ڈالو کچھ پیسے دے دو اسے وہ سچا ہے کام نہیں ہیں نوکریوں سے نکالا جارہا ہے بہت برے حالات ہیں گھر کا خرچ نہیں پورا ہوتا لوگوں سے
کوئی ماں شیر خوار بچے کو گود میں لیے اگر تپتی دھوپ میں سڑک پر مانگ رہی ہے تو وہ واقعی مجبور ہے قسم لے لو اس گرمی اس منہگائی کے ہاتھوں پاکستان کی پسی عوام سچ میں مانگنے والوں سے بدتر ہوئی پڑی ہے
اب تو قریب ہر بندہ موت مانگ رہا ہے ہر شخص دنیا سے چھٹی چاہتا ہے مایوسی کے اندھیرے منڈلا رہے ہیں
میں ڈرا نہیں رہا حقیقت بتا رہا ہوں اور تم سے ریکوسٹ کررہا ہوں توفیق کے مطابق جو ہوسکے دے دیا کرو لازمی دیا کرو تاکہ کل کو تم سرخرو ہو سکو اور افسوس والوں کیساتھ نا کھڑے پائے جاؤ
🍁
فصی۔
رمضان میں ہزاروں ، لاکھوں ٹن کھجوریں استعمال ہوتی ہیں۔ اگر ان کی گٹھلیاں جمع کرکے محکمہ زراعت یا فوج کے طیاروں، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چولستان، تھل، تھر اور دوسرے ریتلے علاقوں میں بکھیر دی جائیں تو قوی امکان ہے کہ بے شمار نخلستان وجود میں آجائیں۔
یہ خیال آپ کو پسند آئے تو اسے پھیلائیں۔ ہم خرما و ہم ثواب
یہ تجویز اب تو بروقت ہے ہے، ایک بار بے وقت بھی لکھہ دی تھی تو ’’ ماہرین ‘‘ نے کئی اعتراض اٹھا ئے تھے۔
کہا گیا پانی کے بغیر پودے کیسے اگیں گے؟ دیکھہ بھال کے بغیر پھل پھول نہیں سکیں گے ۔
کچھہ نے کہا ایسے اگنے والے درختوں سے اچھا (خوش ذائقہ) پھل نہیں ملے گا۔ بس سٹرس خاندان کی کھٹی جیسا پھل ہوگا۔
کسی نے میرے اس موضوع پر بات کرنے کی اہلیت پر سوال اٹھایا کہ آیا میں نے کبھی کوئی گاؤں یا صحرائی علاقہ دیکھا بھی ہے۔
میرا تعلق بہاولپور سے ہے۔ ایک نیم صحرائی گائوں میں پیدا ہوا۔ ننہیال ، ددھیال اور بیشتر رشتہ دار دیہات میں رہتے ہیں اور زراعت پیشہ ہیں۔
زراعت اور باغبانی میں ، میرا کوئی ذاتی تجربہ یقیناََ نہیں۔ لیکن مشاہدہ تو ہے۔۔ ویسے مڈل کے امتحان میں ، میرا ایک مضمون ’ زراعت وباغبانی‘ بھی تھا اور سند پر بھی درج ہے۔
گٹھلیوں سے خود بخود پودے اگیں گے یا نہیں ؟
میرا مشاہدہ ہے کہ گٹھلیوں سے پودے اگ آتے ہیں۔ ایسے خود رو پودوں کی کھجوریں میں نے کھائی ہیں۔ لاہور تک میں گھر میں ہی بے احتیاطی سے پھینکی ہوئی گٹھلیاں کسی گملے میں جاپڑیں تو اگتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ درست ہے کہ چکوال، ساہیوال وغیرہ میں پودے کم یا بہت کم اگیں گے۔
بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خاں، رحیم یار خاں، بھکر ، خیرپور وغیرہ میں زیادہ یا بہت زیادہ ۔صحرا میں گٹھلیاں ریت میں دبی رہیں گی، جب بارش ہوئی، مطلوبہ نمی ملی تو اُگ آئیں گی، ساری نہیں تو کچھہ ضرور۔۔۔
ایک فی صد بھی اگیں تو کروڑوں گٹھلیوں سے لاکھوں تو اگ ہی آئیں گے۔ایک آدھ بارش کافی ہوگی۔ صحرائوں میں پانی نہ ہونے کے باوجود بے شمارجھاڑیاں، گھاس، اور درخت بھی ہوتے ہیں ( چولستان میں اگے کھجور کے درخت دیکھہ سکتے ہیں ) یہ گہری جڑوں کے ذریعے زمین سے یا فضا سے نمی حاصل کرتے ہیں۔
اب یہ سوال کہ ان پر پھل نہیں آئے گا یا اچھا، خوش ذائقہ نہیں ہوگا۔
اکیلے درخت پر واقعی پھل نہیں آتا۔ ان میں بھی نر، مادہ ہوتے ہیں۔ مادہ درخت نر کے زرِگل سے بارور ہوتے ہیں۔ یہ کام ہوا کر دیتی ہے۔ اسے پیوند ک
Click here to claim your Sponsored Listing.
