ihtshamulhaq

ihtshamulhaq

Share

لوگوں کو اپنی زندگی میں " شمولیت " کا حق دیا کریں ۔ "مداخلت" کا نہیں ...❤️ 😌

25/05/2026

😍😘 ماما کی جان
گھر کی صفائی میں بزی

25/05/2026

ہر تکلیف کی دوا بازار سے نہیں ملتی
مگر
کسی کے قرب میں
کسی کے لمس میں
کسی کا کندھا میسر ہونے میں
کسی کی آغوش میں
کسی کے پہلو میں سمٹ جانے سے
کسی کی بانہوں میں چھپ جانے میں
کسی کے چند میٹھے جملوں میں
کسی کی آنکھوں کی محبت بھری چمک میں
تو
کسی کے دست شفقت میں
کسی کی پوروں سے اشک چننے میں
تو کبھی
کسی کے اٹھے ہوئے ہاتھوں میں مل جاتی ہیں
یہ سب کسی بازار سے نہیں ملتا ..مگر کبھی کبھی اک شخص کے ہونے سے مل جاتا ہے

21/05/2026

ہم نے سیکھ لیا ہے کہ اپنی اذیتوں کے ساتھ کیسے جیا جاتا ہےسنا ہے کہ وہ خواب جو زندگی میں رنگ بھرنے کا وعده کرتے ہیں اصل میں دل کے ٹوٹنے کا سبب بنتے ہیں اس لیے اب ہم نے اندھیروں سے دوستی کر لی ہے تاکہ پھر کبھی کسی جھوٹی روشنی کی طلب میں خود کو برباد نہ کر سکیں کچھ درد سنبھال کر رکھنے ہیں کیوں کہ کچھ لوگ زندگی میں آسائشوں کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں اور کچھ ایسے ماحول میں جہاں ہر دن ایک جنگ جیسا محسوس ہوتا ہےگھر کے جھگڑے الزام تراشی خاموش اذیتیں اور ناخوش چہرے انسان کے اندر بہت کچھ توڑ دیتے ہیں مگر جو شخص ان سب کے باوجود اپنے دل میں نفرت کے بجائے محبت سختی کے بجائے نرمی اور بدلے کے بجائے سمجھداری رکھتا ہےوہی حقیقت میں مضبوط انسان ہوتا ہے
اصل کامیابی صرف دولت شہرت یا بڑی کامیابیوں کا نام نہیں حقیقی کامیابی یہ ہے کہ انسان اپنی تکلیفوں کو دوسروں کے لیے زخم نہ بننے دے جو خود ٹوٹ کر بھی دوسروں کو سکون دینا سیکھ جائے جو محرومیوں کے باوجود کسی کے ساتھ ظلم نہ کرے وہ زندگی کا سب سے بڑا فاتح ہوتا ہے
ہر وہ انسان جو خراب حالات میں پل کر بھی مہربان رہا جس نے دنیا کی تلخی اپنے لہجے میں شامل نہیں ہونے دی اس نے دراصل اپنے ماضی پر فتح حاصل کی یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ انسان اپنے حالات کا عکس نہیں بلکہ اپنے کردار کا انتخاب ہوتا ہے۔

18/05/2026

کاش رونے سے مسئلے حل ہو جاتے
تو شاید آج ہر وہ شخص خوش ہوتا جو راتوں کو چپکے
سے تکیہ بھگو دیتا ہے
کاش آنسو صرف آنکھوں سے بہتے اور دل کے اندر درد
باقی نہ رہتا
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جو
انسان کو اندر ہی اندر خاموش کر دیتے ہیں
لوگ کہتے ہیں وقت سب ٹھیک کر دیتا ہے
مگر کچھ زخم وقت کے ساتھ بھرنے کے بجائے اور گہرے
ہو جاتے ہیں
کچھ لوگ زندگی میں ایسے ملتے ہیں جو مسکراہٹ چھین
کر چلے جاتے ہیں
اور پھر انسان ہنستے ہوئے بھی اداس لگتا ہے
کبھی کبھی دل صرف یہ چاہتا ہے کہ کوئی آئے
بغیر کچھ پوچھے گلے لگا کر کہے
میں ہوں نا تم اکیلے نہیں ہو
مگر ہر کسی کے نصیب میں ایسا سکون کہاں ہوتا ہے
بعض لوگ اپنی پوری زندگی لوگوں کو ہنستا ہوا دکھاتے ہیں
اور رات کو خاموشی میں خود ٹوٹ کر روتے ہیں
کاش رونے سے مسئلے حل ہو جاتے
تو شاید آج کسی کے دل میں اتنی بے آواز تکلیف نہ ہوتی۔

18/05/2026

میں ایک عرصہ دراز سے خود کو بلوانے کی کوشش میں ہوں ہمارے درمیان فاصلے کی شکل میں ایک گلہ ہے
😥😔😔☹️

17/05/2026

آج کل بہت سے لوگوں کا مسئلہ یہی ہے…
حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، مگر خود کو آئینے میں شیر سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ 🪞🦁

17/05/2026

کچھ لفظ اتنے وزنی ہوتے ہیں
کہ دل ان کا بوجھ ساری عمر اٹھائے پھرتا ہے اور کہنے والا
شاید بھول بھی جاتا ہے کہ اس نے کیا کہا تھا..!

17/05/2026

جو بیٹیاں آپ بیاہ کر لاتے ہیں وہ باپ کا آنگن، ماں کا دامن چھوڑ کر مقابلہ کرنے نہیں، گھر بسانے آتی ہیں۔ بہت سارے خواب سجا کر آتی ہیں ان سے جیت کر آپ کیا کریں گے وہ اپنا سب کچھ ہار کر آتی ہیں۔

16/05/2026

کبھی کبھار لوگوں کی اصلیت کا پتہ ہونے کے
باوجود بھی خاموش رہ کر صرف یہ دیکھا جاتا ہے کہ ، ان کی آخری حد کیا ہو سکتی ہے ، جب بھی کبھی زندگی میں کسی ایسے انسان سے پالا پڑے تو خاموشی سے چلتے جانا چاہیے ... نظروں سے تو وہ پہلے ہی گر چکے ہوتے ہیں دماغ سے نکالنے کے لیے ان کی آخری حد دیکھنا بہت ضروری ہوتا ہے__🫠
تاکہ زندگی میں دوبارہ کسی اور کی مکاریوں سے بچا جا سکے، زندگی کی حقیقتوں کی سمجھ تجربہ ہی دیتا ہے، اور پھر تجربے کب آسانی سے مل جاتے ہیں بھلا۔🌻🖤

16/05/2026

میں جس پر سب سے زیادہ اعتبار کرتی تھی
اس کے منہ سے ایسے جملے سنے ہیں کہ میرا دل غم سے بھر گیا💔💔
میرا ظرف اسکی باتوں سے ختم ہو گیا😔
میرے ضمیر نے مجھے ملامت کیا
اور کہا اس شخص کو تم اپنا کہتی آئی ہو؟؟؟

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Pakpattan
Gujranwala
542