Hakeem Muhammad Jafar
My Name Is Hakeem Muhammad Jafar
My Qualification Is MA And Bechlor In Unani Medical System .
10/04/2025
گردوں کی خرابی کا مسٸلہ آج کل عام ہو گیا ہے ۔ آج سے کچھ عرصہ قبل یہ مسٸلہ بہت کم افراد کو ہوتا تھا ۔ گردوں کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ ماڈرن لاٸف اسٹاٸل ہے ۔
پیکڈ فوڈز ،کولڈ ڈرنکس ، فاسٹ فوڈز کے زیادہ استعمال نے اس مسٸلہ میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا ہے ۔ نوجوانی کی عمر میں ہی بعض افراد کو یہ مسٸلہ لاحق ہو جاتا ہے ۔ بعض اوقات اینٹی باٸیوٹکس کے بے جا اور زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔ جن افراد کے گردے ٹھیک طور پر کام نہیں کر رہے ہوتے انہیں عموما پیشاب بہت زیادہ لیکن کم مقدار میں آتا ہے ۔ بعض افراد کو پیشاب کے دوران تکلیف بھی ہوتی ہے ۔
بلڈ میں کریٹانین لیول اور یوریا لیول بڑھ جاتا ہے ۔اگر یہ مسٸلہ بڑھ جاۓ توپھر پروٹین بھی بہت زیادہ مقدار میں خارج ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ عموما ہاٸ بلڈ پریشر میں مبتلا افراد اور شوگر کے مریضوں میں یہ مسٸلہ زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ جسم کے وزن کا بہت زیادہ بڑھ جانا یعنی موٹاپا بھی اس مرض کی ایک وجہ ہو سکتا ہے ۔
اگر کسی فرد کو یہ مسٸلہ پیدا ہو جاۓ تو اسے فوری اپنے علاج کی طرف رجوع کرنا چاہیے ۔
حکیم محمد جعفر قریشی
فاضل طب والجراحت
نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد
0300 7476584
بعض افراد کو بیٹھ کر اٹھتے وقت یا پھر لیٹ کر اٹھتے وقت چکر آتے ہیں اور بعض افراد کو تو چلتے پھرتے بھی چکر آنے کا مسٸلہ ہوتا ہے ۔اس کی سب سے بڑی وجہ کمزوری ہے ۔ ہاٸ بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی بعض اوقات چکر آنے کا مسٸلہ بن جاتا ہے ۔ بعض افراد کو معدہ کی گرمی اور معدہ کی گیس کی وجہ سے بھی چکر آتے ہیں ۔ اس کی ایک اور بڑی وجہ دل اور دماغ کا کمزور ہو جانا بھی ہے ۔
جن افراد کو چکر آنے کا مسٸلہ ہو ان کو چاہیے کی گرم اشیاء سے جہاں تک ہو سکے پرہیز کریں ۔ مربہ سیب اور مربہ گاجر کے استعمال سے بھی چکر آنے کے مسٸلہ میں کافی حد تک افاقہ ہو جاتا ہے ۔ کھانا کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف چبانے کی عادت بنا لیں ۔
اس طرح معدہ میں فاسد گیس نہیں بنتی اور چکر آنے کے مرض میں کافی افاقہ ہوتا ہے ۔ کوشش کریں کہ قبض نہ ہونے دیں ۔ اگر قبض کا مسٸلہ ہو تو پہلے اس کا علاج کریں ۔
کھانا کھانے کے بعد چند قدم چہل قدمی ضرور کریں ۔ روزانہ کم از کم چار لیٹر پانی پیٸں ۔اس طرح اس مرض سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
حکیم محمد جعفر قریشی
فاضل طب والجراحت
نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد
03007476584
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gujranwala
