Aqsa Blood Bank
Welcome to Aqsa Blood Donors Society . We are dedicated to saving lives through blood donations.
10/06/2026
کیا آپ نے کبھی کسی انجان کی جان بچائی ہے؟ 🤔
خون دینا صرف کسی کی زندگی نہیں بچاتا، بلکہ دل کو وہ سکون دیتا ہے جو کہیں اور نہیں ملتا۔ 🩸✨
آپ کہاں کھڑے ہیں؟ 👇
❤️ باقاعدہ ڈونر ہوں
😊 ایک بار دیا ہے
😟 اب دینا چاہتا ہوں
آج ہی ایک اچھی شروعات کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں!
🤝 رابطہ کریں: 0328-9616960 | 0311-0433556
محمد خبیب ورک (صدر اقصیٰ بلڈ ڈونر سوسائٹی گوجرانوالہ)
#پاکستان
04/06/2026
ہر چند سیکنڈ بعد کسی نہ کسی مجبور انسان کو خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ وہ کوئی حادثے کا شکار مریض ہو سکتا ہے، کوئی معصوم تھیلیسیمیا کا بچہ، یا زچگی کے مراحل سے گزرنے والی ماں۔
آپ کا صرف ایک بار کا عطیہ 3 معصوم زندگیاں بچا سکتا ہے۔ آئیے مل کر ایک ایسی عادت ڈالیں جو کل کسی کے گھر کا چراغ بجھنے سے بچائے اور زندگیاں بدل دے!
آپ نے کبھی خون کا عطیہ دیا ہے؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں! آپ کا ایک کمنٹ کسی دوسرے کے لیے حوصلہ بن سکتا ہے۔ 👇
رابطہ اور معلومات کے لیے:
📞 0311-0433556
📞 0328-9616960
محمد خبیب ورک
صدر، اقصٰی بلڈ ڈونر سوسائٹی گوجرانوالہ
03/06/2026
روزانہ کارکردگی رپورٹ | بدھ، 3 جون 2026ء
الحمدللہ! آج اقصیٰ بلڈ ڈونر سوسائٹی گوجرانوالہ نے ایک اور دن محنت اور لگن کے ساتھ گزارا۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز خون کا محتاج ہو تو فوری رابطہ کریں 👇
📲 0328-9616960 | 0311-0433566
الحمدللہ ✨
آج مرکز اقصیٰ گوجرانوالہ میں اقصیٰ بلڈ ڈونر سوسائٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے تربیتی نشست کے موقع پر فری بلڈ گروپ چیکنگ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس دوران تقریباً 100 افراد کے مفت بلڈ گروپ چیک کیے گئے اور انہیں اپنے خون کے گروپ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
یہ خدمت انسانیت کے جذبے اور دکھی انسانوں کی مدد کے عزم کا خوبصورت اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام ٹیم ممبران کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍
Blood Bank Gujranwala.❤️
بروز منگل اقصیٰ بلڈ ڈونر سوسائٹی گجرانوالہ کی ٹیم نے چنداقلعہ بازار میں جا کر لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی دکانوں پر جا کر بلڈ گروپس نوٹ کیے۔ جن افراد کو اپنے بلڈ گروپ کا علم نہیں تھا، ان کے فری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ الحمدللہ تقریباً 45 افراد سے ملاقات ہوئی۔
یہ ہمارا مشن ہے کہ پورے ضلع گجرانوالہ میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے ہر فرد کو اس کے بلڈ گروپ سے آگاہ کیا جائے اور ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کی جا سکے۔ ❤️
Blood Bank Gujranwala.❤️
اقصی بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تحصیل نوشہرہ ورکاں میں خون کا عطیہ دینے والے 100 سے زائد گمنام ہیروز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین اقصی بلڈ ڈونر سوسائٹی گوجرانوالہ محترم*راشدعلی سندھو* صاحب نے انسانی جانیں بچانے والے ڈونرز میں سرٹیفکیٹس اور تعاون کرنے والے احباب میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر ان محسنوں کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ ان کی بے لوث خدمت کا اعتراف کیا جا سکے۔
Blood Bank Gujranwala.❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Gujranwala
52250
