Orakzai Official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Orakzai Official, Health/Beauty, Orakzai Agency, Hangu.
♡ ❍ ⎙ㅤ ⌲
ᴸᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢʰᵃʳᵉ
اَلسَــــــــلامُ عَلَيْــــــــكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
اورکــــزئی آفیــــشـل پیج میں خوش آمــــــــدید
22/05/2026
اورکزئی: کمانڈنٹ اورکزئی اسکاوٹس کی جانب سے لوئر اورکزئی کے علاقوں خواہ درہ ستوری خیل اور انڈخیل سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ اور اُن کے والدین کے اعزاز میں خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جنہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) میں شاندار تعلیمی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
تفصیلات کے مطابق خواہ ستوری خیل سے تعلق رکھنے والے عطار علی نے بی ایس سوشیالوجی میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ قمبر خوئی کے نعیم اللہ ولد عید گل نے بی ایس انگلش میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ اورکزئی اسکاوٹس نے دونوں طلبہ کی محنت، لگن اور تعلیمی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی کامیابیاں پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہی ترقی، شعور اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور ایسے باصلاحیت طلبہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
کمانڈنٹ نے طلبہ کے والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور انہیں اعلیٰ مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی قربانیاں اور حوصلہ افزائی ہی بچوں کی کامیابی کی اصل بنیاد ہوتی ہے۔
تقریب کے دوران دونوں طلبہ کو شاندار کارکردگی پر خصوصی شیلڈز اور نقد انعامات بھی دیے گئے تاکہ ان کی مزید حوصلہ افزائی ہو اور علاقے کے دیگر نوجوان بھی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب حاصل کریں۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں میں تعلیم کا رجحان مزید بڑھے گا اور اورکزئی کے طلبہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
22/05/2026
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا تعلیمی فیصلہ!
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے 2 ہزار سرکاری پرائمری اسکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق اس منصوبے کا مقصد:
• تعلیمی معیار بہتر بنانا
• بچوں کے داخلوں میں اضافہ کرنا ہے۔
• اسکولوں کے انتظامی امور مضبوط کرنا
حکومت ہر اسکول کیلئے ماہانہ 3 لاکھ روپے فراہم کرے گی تاکہ اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے کیے جا سکیں۔
اب تک تقریباً 500 اسکول نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں، جن میں 233 سرمائی علاقوں کے اسکول بھی شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ان اسکولوں میں طلبہ کے داخلوں میں 89 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں طلبہ کی تعداد 4,086 سے بڑھ کر 7,718 تک پہنچ گئی۔
حکومت کا ہدف ہے کہ ایک سال کے اندر ہر اسکول میں اوسط طلبہ کی تعداد 40 سے بڑھا کر 180 تک کی جائے۔
اسکولوں کی کارکردگی پر سخت نگرانی کی جائے گی، جبکہ اہداف پورے نہ کرنے والے اداروں کے معاہدے منسوخ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت بھی ہزاروں اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔
آپ اس فیصلے کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
21/05/2026
باجوڑ ایک بار پھر لہو لہو💔
باجوڑ، تحصیل ماموند کے علاقے شاہی تنگی واڑہ میں مبینہ ڈرون حملے نے دو معصوم پھول ہم سے چھین لیے۔
10 سالہ حسن ولد اسرار احمد اور 12 سالہ فرزندِ ممتاز آج اس دنیا میں نہیں رہے۔
کیا ان کے خواب اتنے سستے تھے؟
آخر ان ننھی جانوں کا قصور کیا تھا؟
کیا ان کی مسکراہٹیں کسی کو دکھ دیتی تھیں؟
ایک ماں کی گود اُجڑ گئی…
ایک باپ کی امیدیں دفن ہو گئیں…
اور پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا۔
وہ بچے جو کل تک گلیوں میں کھیلتے تھے، آج سفید کفن میں لپٹے ہوئے ہیں۔ ان کے بستے، ان کے کھلونے، ان کی ادھوری باتیں… سب اپنے پیچھے ایک خاموش چیخ چھوڑ گئے ہیں۔
خدارا!
اس ظلم پر خاموش مت رہو۔
معصوم بچوں کی جان کسی سیاست، جنگ یا طاقت کے کھیل سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔
اللّٰہ پاک شہید بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
اپر اورکزٸی قوم ماموزٸی سماء بازار🥀
Join us on WhatsApp👇
https://whatsapp.com/channel/0029VakrwKYHbFV9O31pHw1X
20/05/2026
انتہاٸی افسوسناک خبر
لوئر اورکزئی کے علاقے انڈخیل میں ہائی سیکنڈری اسکول کے سامنے واقع خطرناک موڑ پر آج دو پلین کوچ گاڑیوں کے درمیان شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک پلین کوچ کوہاٹ سے آرہی تھی جبکہ دوسری گاڑی مشتی بازار سے مسافروں کو لے کر اپنے راستے پر جارہی تھی۔ تیز رفتاری اور موڑ کی خطرناک صورتحال کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تصادم انتہائی شدید تھا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
یہ مقام پہلے بھی کئی حادثات کا سبب بن چکا ہے، مگر افسوس کے باوجود اب تک وہاں ٹریفک کے مؤثر انتظامات یا حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خطرناک موڑ پر فوری طور پر اسپیڈ بریکرز، سائن بورڈز اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جاسکے۔
عوام سے گزارش ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں، رفتار کم رکھیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
اللّٰہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین
19/05/2026
اعلانِ فوتگی
صوبیدار (ر) رابیہ خیل کا جوان بیٹا سپاہی عرفان قوم فیروزخیل سکنہ سنگرانی اج ضلع خیبر میں شہید ہوگئے۔
اللّٰه تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماٸے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین
> إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
19/05/2026
لوئر اورکزئی کیلئے ایک اہم اور خوش آئند خبر
آج سے ایس ڈی پی او محمد رحیم صاحب نے باقاعدہ طور پر لوئر اورکزئی کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اہلیانِ علاقہ کو امید ہے کہ اُن کی قیادت میں امن، انصاف، بھائی چارے اور عوامی خدمت کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
محمد رحیم صاحب ایک ذمہ دار، فرض شناس اور عوام دوست آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اور اِنشاءاللّٰہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ علاقے کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
• جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
• عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
• نوجوان نسل کے بہتر مستقبل اور علاقے میں پائیدار امن کیلئے خصوصی اقدامات متوقع ہیں۔
• قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی اُن کی اولین ترجیح ہوگی۔
“عزت، خدمت اور امن” کے پیغام کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ لوئر اورکزئی کو ایک پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال علاقہ بنایا جا سکے۔
اللّٰہ تعالیٰ محمد رحیم صاحب کو اپنے فرائض دیانتداری، بہادری اور کامیابی کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمارے علاقے میں ہمیشہ امن و سکون قائم رکھے۔ آمین
19/05/2026
خیبرپختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع کیلئے بڑا اقدام..!
خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو بروقت اور محفوظ طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 42 خصوصی ایمبولینسوں پر مشتمل فلیٹ سروس کا آغاز کر دیا۔
یہ خصوصی سروس باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے عوام کو فراہم کی جائے گی۔
اس سروس کا افتتاح صوبائی وزیر برائے ریلیف عاقب اللّٰہ خان نے پشاور میں ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے انہیں ادارے کے ایمرجنسی نظام، نئی ایمبولینس سروس کے مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق یہ خصوصی ایمبولینسیں خاص طور پر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کیلئے تیار کی گئی ہیں، تاکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے جہاں فوری علاج کی سہولیات محدود ہیں۔
ہر ایمبولینس میں جدید طبی آلات نصب کیے گئے ہیں جن میں انکیوبیٹر، آکسیجن سپورٹ سسٹم، ڈیلیوری کٹس، سکشن مشینیں، مریضوں کی نگرانی کے آلات اور دیگر ضروری طبی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہر ایمبولینس کے ساتھ تربیت یافتہ طبی عملہ بھی موجود ہوگا تاکہ ماں اور بچے کو سفر کے دوران مکمل طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور یہ منصوبہ ضم شدہ اضلاع میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کی یہ سروس نہ صرف بروقت طبی امداد یقینی بنائے گی بلکہ دورانِ زچگی پیچیدگیوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
لوئر اورکزئی فیروزخیل ہیڈ کوارٹر تبلیغی مرکز اجتماع کا ڈرون سے لیا گیا خوبصورت منظر..!
ماشاءاللّٰه ہنگو تبلیغی مرکز اجتماع♥️
Join us on WhatsApp👇
https://whatsapp.com/channel/0029VakrwKYHbFV9O31pHw1X
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Hangu
47310
