Haq-Bahu Pure Honey

Haq-Bahu Pure Honey

Share

Haq Bahu Honey

03/03/2020

ہمارے پاس ہر طرح کا خالص شہد ہول سیل اور ریٹیل قیمت پر بازار سے کم قیمت پر دستیاب ہیں. اس کے علاؤہ ہمارے پاس اور بھی پراڈکٹس ہیں.
آڈر بک کروانے کے لیے اس نمبر
#0303-3886782
پر رابطہ کریں شکریہ
اگر کوئی دوست ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو ہم فی کلو کے حساب سے کمیشن دینگے...

20/01/2020

20/01/2020

دنیا بھرمیں خام شہد کو ، شہد کی بہترین حالت مانا جاتا ہے۔خام شہد یا راہنی شہد کی اس حالت کو کہتے ہیں جس میں خالص شہد کو مکھیوں کے چھتے سے چھان کر یا نچور کر بغیر کسی بھی غیر قدرتی طریقے سے گزارے حاصل کیا جاتا ہے اور اس دوران کسی قسم کی حرارت نہیں دی جاتی۔شہد میں موجود تمام قدرتی اجزاء اسی صورت میں محفوظ رہ سکتے ہیں جب اسے بغیر گرم کیے پیک کر دیا جائے۔
بازار میں دستیاب مقامی اور غیر ملکی شہد انتہائی گرم کر کےمقطر( فلٹر )کیے جاتے ہیں جس کا مقصد اسے جمنے سے بچانا اور شفاف بنانا ہوتا ہے، اس عمل سے شہد کی قدرتی افادیت کو انتہائی نقصان پہنچاتا ہے۔خام شہد میں جمنے کا عمل جلد ہو سکتا ہے جو کہ ۱۰۰ فی صد قدرتی عمل ہے۔ شہد جم جائے تو اسی طرح استعمال کرنا بہتر ہے۔شہد کا رنگ ذائقہ اور خوشبو ان پھولوں پر منحصر ہے جن سے مکھی نے شہد حاصل کیا ہے۔
#خالص #حق #باہو #شہد

20/01/2020

08/01/2020

خوبصور ت اور دلکش جلد :
شہد کئی خواتین کی چمکتی اور صحت مند جلد کا راز ہے ۔ اسے قدرتی موئسچرائزر ، ایکسفولیئنٹ اور اینٹی ایجنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ شہد کو کئی جلدی نگہداشت کی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ شہد کے استعمال سے جلد صاف شفاف ، ملائم اور چمکدار ہوجاتی ہے ۔ یہ سورج کی خطرناک UV شعاعوں سے جلد کی حفاظت کرتاہے اور خشک اور بے رونق جلد کو تازہ دم کردیتا ہے.
#خالص #حق #باہو #شہد

07/01/2020

چمکدار آنکھیں :
حیرت انگیز طور پر مصریوں کا یہ ماننا تھاکہ شہد کے ذریعے آنکھوں کی کئی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں پر شہد لگانے سے نہ صرف آنکھیں محفوط رہتی ہیں بلکہ بینائی بھی تیز ہوتی ہے ۔ کمزور بینائی رکھنے والے لوگوں کے لیے بھی شہد انتہائی مفید ہے ۔ اس سے آنکھوں کا انفیکشن ، آنکھوں کا لال ہوجانا اور آشوب چشم جیسی تکالیف پر بھی قابو پا یا جاسکتا ہے ۔ زیابیطس کے مریضوں کو موتیا اور گلوکوما جیسے امراض سے بچنے کے لیے شہد کا استعمال کرنا چاہیے ۔
#خالص #حق #باہو #شہد

Photos from Haq-Bahu Pure Honey's post 05/01/2020

موٹاپاکم کرنے کے لیے :::::
یوں تو محض شہد کے استعمال سے موٹاپے پر قابو نہیں پایا جا سکتا اور اس کے لیے معتدل غذا ، مناسب ورزش اور طرززندگی کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ البتہ یہ ایک بہترین ڈیٹوکس ایجنٹ ہے جس سے وزن کم کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے ۔ اس کے استعمال سے جگر کی صفائی ہوجاتی ہے اور جگر میں موجود غیری ضروری چربی بھی اپنے آپ ہی گھل جاتی ہے ۔ اس سے نظام استحالہ بہتر ہوتا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے ۔

نہار منہ شہد کو گرم پانی اور لیموں کے ساتھ استعمال کرنا وزن کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔ البتہ یادرہے کہ ایک چمچ شہد میں 63کیلوریز ہوتی ہیں اس لیے اسے اعتدال میں رہ کر ہی استعمال کرنا چاہیے ۔ البتہ یقینی طور پر شہد کو سفید شکر کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد کا تھوڑی مقدار میں استعمال بھی چینی کی کمی کو پورا کردیتا ہے اور یہ نقصان دہ بھی نہیں ہے ۔ اسے چائے میں ڈال کر پینے سے نہ صرف چائے کا ذایقہ مزید اچھا ہوجاتا ہے بلکہ اس سے چائے کی افادیت.میں بھی اضاف ہوجاتا ہے..
#خالص #حق #باہو #شہد

04/01/2020
Photos from Haq-Bahu Pure Honey's post 04/01/2020

💞شہد کی مکھیوں سے منسوب چند حیرت انگیز حقائق💞

اللہ تعالیٰ نے شہد میں ایسی بے بہا خصوصیات رکھی ہیں کہ جن کو دیکھ کر نہ صرف انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے بلکہ سائنس آج اتنی ترقی اور متعدد تجربات کے باوجود شہد تیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آیئےاپنےدلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو شہد اور ان کی مکھیوں سے جڑے کچھ حیرت انگیز حقائق کے بارے بتاتے ہیں۔

شہد اور مکھیوں کی خاصیت
شہد کو نہ صرف کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جب کہ مختلف ممالک میں اسے مختلف قسم کی بیماریوں کے توڑ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ شہد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اگر شہد کی مکھی پورے قدرتی عمل سے شہد تیار کر لے تو پھر وہ 1000 سال بھی پڑا رہے تو نہ تو وہ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے ذائقے میں ذرا برابر بھی فرق آتا ہے جب کہ اس قسم کے شہد میں رکھی گئی کوئی چیز بھی خراب نہیں ہوتی۔ شہد کی مکھیوں کی ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ دوسرے کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کی طرح کبھی بھی آپس میں لڑتی نہیں ہیں بلکہ آپس میں محبت اور منظم طریقے سے رہتی ہیں۔

شہد کی طبی خصوصیات
شہد کو ہزاروں برس سے طبی فوائد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور آج بھی بہت سے ممالک میں یہ روایت برقرار ہے۔ شہد کو گلے کی خراش دور کرنے، بدہضمی دور کرنے، گرمی دور کرنے کے علاوہ دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ مغربی ممالک میں شہد کی مکھی کے ڈنگ سے جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد کا استعمال خون کی کمی، دمہ، گنجا پن، تھکاوٹ، سردرد، ہائی بلڈپریشر، کیڑے کا کاٹا، نیند کی کمی، ذہنی دباﺅ اور ٹی بی جیسے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔

شہد کی مکھیوں کا چھتہ
شہد کی مکھیاں جو چھتے بناتی ہیں ان میں 8 قسم کے خانے ہوتے ہیں جو مثلث سے لے کر 10 خانوں تک ہوتے ہیں۔ شہد کی مکھیوں کے چھتے میں صرف ایک 6 خانوں والی شکل ایسی ہے جس میں ایک ملی لیٹر کا بھی خلا نہیں ہوتا۔ شہد کی مکھی کے چھتے میں انڈوں، شہد، موم اور بچوں کے خانے الگ الگ ہوتے ہیں اور ہر خانہ دوسرے خانے سے مکمل طور پر علیحدہ ہوتا ہے۔

شہد کی مکھیوں کی اقسام
ایک تحقیق کے مطابق شہد کی مکھیاں اڑنے والے کیڑے ہیں۔ پاکستان میں 4 ڈومنا، پہاڑی، چھوٹی اور یورپی مکھیاں پائی جاتی ہیں۔ پہلی ڈومنا، پہاڑی اور چھوٹی مقامی مکھیاں ہیں جب کہ یورپی مکھی (ایپس میلیفرا) آسٹریلیا سے لائی گئی۔ سب سے اچھی مکھی یورپی مکھی ہوتی ہے کیونکہ یہ دوسری مکھیوں کے مقابلے میں زیادہ شہد پیدا کرتی ہے۔

پھولوں کا رس اور سفر
شہد کا ایک چھوٹے چائے کا چمچ میں 5 ہزار پھولوں کا رس شامل ہوتا ہے جب کہ ایک بڑے چمچ میں 2 لاکھ پھولوں کا رس شامل ہوتا ہے۔ شہد کی مکھی آدھا کلو شہد بنانے کے لئے 35 لاکھ اڑانیں بھرتی ہے اور 50 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہے۔
شہد کی مکھیاں عام طور 8 کا ہندسہ بنا تے ہوئے سفر کرتی ہیں لیکن شہد کی تیاری کے دوران یہ مختلف انداز سے سفر کرتی ہیں۔ گائیڈ مکھیاں انھیں راستہ بتاتی ہیں اور اس طرح یہ میلوں کا سفر با آسانی طے کر لیتی ہیں۔

شہد کی مکھیوں کے انڈے
شہد کی مکھیاں بہت ہی منظم طریقے سے ایک معاشرے کی طرح رہتی ہیں اور اپنی ملکہ کے تابع ہوتی ہیں۔ شہد کی ملکہ مکھی روزانہ 15000 ہزار انڈے جب کہ ایک سیزن میں 25 لاکھ انڈے دیتی ہے۔

شہد کی تیاری
شہد مادہ مکھیاں بناتی ہیں جس کے لئے تقریباً 30 ہزار کی فوج مقرر ہوتی ہے۔ مکھیوں کی ایک جماعت آس پاس اور دور دراز کے علاقوں میں شہد کے ذرائع دیکھ کر آتی ہے۔ شہد کے ذرائع دیکھ کر آنے والی مکھیاں مخصوص حرکات کے ذریعے سے ساتھی مکھیوں کو راستہ بتاتی ہیں کہ کس سمت میں کتنا سفر کرنا ہے۔
شہد کی مکھی جس راستے سے گرزتی ہے وہاں کے پھولوں کی خوشبو کو اپنی یاداشت میں محفوظ کر لیتی ہے اور اپنے پیٹ میں شہد جمع کر کے اسی یاداشت کے ذریعے ٹھکانے پر پہنچ جاتی ہے۔

جب مکھیاں چھتے کے پاس پہنچتی ہیں تو وہاں پر شہد کی کوالٹی چیک کرنے والی ٹیم کے اراکین موجود ہوتے ہیں، اور جو مکھی کوئی مضر صحت چیز اپنے ساتھ چھتے میں لے کر جانے کی کوشش کرتی ہے تو یہ ٹیم اس کے پر توڑ کر اسے نیچے پھینک دیتی ہے۔ اس طرح سے صرف خالص شہد ہی چھتے میں جمع ہوتا ہے جسے ہم با آسانی حاصل کر کے اپنی ضرورت کے مطابق استعمال میں لا سکتے ہیں۔

Photos from Haq-Bahu Pure Honey's post 04/01/2020

خالص حق باہو شہد کی جانب سے سب بھائیوں کو السلام عليكم! (مہربانی فرما کر تحریر پوری پڑھیں)
ہمارے پاس ہر طرح کا خالص شہد ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہے۔شہد کے خالص اور تازہ ہونے کی سو فیصد گرانٹی۔.....
خالص حق باہو شہد ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک
Special offer......
#ہوم ڈلیوری فری #پورے پاکستان میں---
24 گھنٹوں میں---

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Islamabad