Public Rights Movement

Public Rights Movement

Share

A purely social, non-political, and peaceful movement dedicated to ensuring constitutional and legal rights for the public.

07/06/2026

وزیراعظم اپنی پارٹی کا ہو تو مہنگائی محسوس نہیں ہوتی...
یہ وہ نقطہ ہے جس پر PPP PTI PDM اور PMLN تمام جماعتیں متفق ہیں..!!!
اور سب پارٹیوں کے حمایتی بھی متفق ہیں۔۔

05/06/2026

آزاد کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ یہ ہے کہ حکومت عوامی شکایات اور مطالبات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالے۔ طاقت کا استعمال یا بنیادی آئینی حقوق (جیسے پرامن احتجاج اور مواصلات کی آزادی) کو معطل کرنا عارضی حل تو ہو سکتا ہے، لیکن یہ طویل مدتی بنیادوں پر ریاست اور عوام کے تعلقات کو کمزور کرتا ہے۔ قانون کی بالادستی اور آئینی حقوق کا احترام ہی کسی بھی جمہوری خطے کی بقا کی ضمانت ہے۔

05/06/2026

04/06/2026

میرا کیا قصور

23/05/2026

کیا آپکو لگتا ہے مومنہ اقبال اور چدھڑ کا مسئلہ یا انمول پنکی کا مسئلہ واقعی پاکستان کے مسائل ہیں؟ پھر بھی تمام میڈیا ہر ہر منٹ کی اپڈیٹ دے رہا ہے کیوں؟ تاکہ آپکو اصل مسائل نا نظر آسکیں۔ خدارا اپنے مسائل کی طرف آئیں اداروں سے حکومتوں سے منتخب نمائندوں سے اپنے حقوق مانگیں بجائے ان چکروں میں پڑھ کر اپنا وقت ضائع کریں اور آنے والی نسلوں کے ساتھ دشمنی کریں۔

23/05/2026

پرانی قیمتوں پر ایک دم بڑی چھلانگ،
اور پھر نئی قیمتوں پر قطرہ قطرہ کمی…

یہ عوام کے ساتھ ریلیف نہیں بلکہ مذاق ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام فوراً اٹھاتی ہے،
مگر کمی کے نام پر صرف تسلیاں دی جاتی ہیں۔

عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے،
ڈرامائی اعلانات نہیں!

18/05/2026

ہمارے ملک میں "تجاوزات" کے نام پر جو غریبوں کے گھر اور چھوٹے کاروبار اُجاڑے جا رہے ہیں، وہ سوال یہ ہے کہ یہ بنانے ہی کیوں دیے گئے؟

جب تک لوگ جھگیاں بنا رہے تھے، دوکانیں لگا رہے تھے، تب کسی کو قانون یاد نہیں آیا۔ نہ بلدیہ کو، نہ ضلعی انتظامیہ کو۔ اب جب وہاں بچوں نے جنم لے لیا، زندگیاں آباد ہو گئیں، تو اچانک بلڈوزر لے کر پہنچ جاتے ہیں۔

یہ انصاف نہیں، یہ صرف کمزور پر طاقت دکھانا ہے۔ لگتا ہے بس یہاں "غریب کُش" مہم چل رہی ہے۔ غربت ختم ہوتی نہیں، تو آسان حل یہی نکالا گیا ہے کہ غریب ہی ختم کر دیے جائیں۔

اگر واقعی قانون کی عملداری مقصود ہے تو:
1. پہلے ان افسران اور مافیا سے حساب لو جنہوں نے ناجائز تعمیرات کی اجازت دے کر رشوت کھائی۔
2. متبادل جگہ اور معاوضہ دیے بغیر کسی کا چھت نہ چھینو۔
3. بڑے پلازے، کلب اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر بھی وہی ہاتھ چلاؤ جو غریب کی جھونپڑی پر چلتا ہے۔

قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ورنہ یہ صرف طاقت کا کھیل رہ جاتا ہے۔ غریب کو اُجاڑ کر شہر خوبصورت نہیں ہوتے، معاشرے بے حس ہو جاتے ہیں۔

17/05/2026

اطلاع ملی کہ ایک ماں ریلوے اسٹیشن پر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم فوراً وہاں پہنچے۔ حالت ایسی تھی کہ دل کانپ اٹھا۔ سوچا لائیو کر دیں تاکہ شاید اس کے گھر والوں تک خبر پہنچ جائے اور کوئی اپنا آ کر اسے سنبھال لے۔

میں نے امی سے پوچھا:
“امی، آپ کے بیٹے ہیں یا نہیں؟”

یہ سن کر اُن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور لرزتی آواز میں بولیں:
“میرا کوئی نہیں ہے…”

پھر پوچھا:
“امی، یہاں کیسے پہنچیں؟”
کہنے لگیں:
“میں خود آئی ہوں… میرا کوئی ولی وارث نہیں…”

مگر جب میں نے کہا کہ “امی ہم پولیس کو اطلاع کر رہے ہیں”، تو ایک ماں کے دل سے فوراً یہ آواز نکلی:
“خبردار! میرے بیٹوں کے خلاف کسی نے پولیس بلائی تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گی…”

یہ ہوتی ہے ماں… 💔
اولاد لاکھ بےوفا ہو جائے، مگر ماں پھر بھی اولاد کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتی۔

آخرکار کروڑ پتی، پیسے والا بیٹا تو نہ آیا…
مگر وہ غریب بیٹا پہنچ گیا، جو شاید دولت میں کم تھا مگر دل میں امیر تھا۔ وہ اپنی ماں کے قدموں میں گر کر بچوں کی طرح روتا رہا، منتیں کرتا رہا… اور آخر اپنی ماں کو منا کر گھر لے گیا۔ 😢

دوستو!
ماں دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔
جس کے پاس ماں ہے، وہ دنیا کا امیر ترین انسان ہے۔
اور جس کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ جائے، وہ جانتا ہے کہ اصل یتیمی کیا ہوتی ہے۔

خدارا…
اپنی ماں کی قدر کریں۔
اس کے زندہ ہوتے ہوئے اس کے دل کو نہ توڑیں۔
کیونکہ ماں صرف ایک بار ملتی ہے… دوبارہ نہیں۔

17/05/2026

ہم اتنے لاپرواہ ہو چکے ہیں کہ جب اپنے جائز آئینی حقوق کی بات آتی ہے تو ستو پی کر سو جاتے ہیں، مگر جیسے ہی کوئی فضول اور بچگانہ پوسٹ سامنے آتی ہے، سینکڑوں لوگ حاضر ہو جاتے ہیں۔

مجھے معلوم ہے کہ اس پوسٹ پر ڈھیر سارے فلسفی بن کر آ جائیں گے کہ 711 بن جائے گا۔ مگر حقیقت میں جو اپنے حقوق کی آواز ہے اس پر کوئی ردعمل نہیں آتا۔ مختصر یہ کہ ہم ایک لاپرواہ قوم ہیں، اور جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، اسی کے ہم مستحق ہیں۔

یہ بات کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں، بلکہ عقل و شعور کو جھنجھوڑنے کے لیے کہی ہے۔ شکریہ۔

16/05/2026

پبلک رائٹس مومنٹ
حق دو عوام کو
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Haripur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Haripur