Umme Hassan

Umme Hassan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umme Hassan, Health/Beauty, Islamabad.

26/05/2026

*اولاد کے لیے دعا بہت پیاری دعا ہے سب لوگ اپنی اپنی اولاد کے حق میں اس دعا کو دل سے پڑھ کے امین ضرور لکھتے جائیں*

اپنی اولاد کے لیے دعا کیا کرو، کیونکہ دعا تقدیر کو بھی بدل دیتی ہے۔

1. اے اللہ! جیسے تو نے مجھے میری اولاد بغیر میری کسی طاقت اور کوشش کے عطا کی، ویسے ہی انہیں بغیر میری طاقت کے محفوظ رکھ۔

2. اے اللہ! اے وہ ذات جسے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، میں اپنی اولاد کو تیرے سپرد کرتی ہوں، انہیں اپنی اس نگاہ سے محفوظ رکھ جو کبھی نہیں سوتی۔

3. اے اللہ! میری اولاد کو وہ بہترین نعمتیں عطا فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو دیتا ہے، اور انہیں بدکاروں کے شر اور حسد کرنے والوں کی چالوں سے بچا۔

4. اے اللہ! انہیں مکاروں کی مکاری اور ظالموں کے ظلم سے امن میں رکھ، اور حسد کرنے والوں کی نظر سے محفوظ رکھ۔

5. اے اللہ! میں ان کے جسم تیرے سپرد کرتی ہوں، انہیں بیماریوں، تکلیفوں اور خطرناک امراض سے محفوظ رکھ۔

6. اے اللہ! میں ان کے اخلاق تیرے سپرد کرتی ہوں، انہیں بہترین اخلاق کا نمونہ بنا دے۔

7. اے اللہ! میں ان کے رزق تیرے سپرد کرتی ہوں، انہیں حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرما، ان پر رزق کی بارش فرما، ان کی زندگی کو تنگی اور مشقت والی نہ بنا، اور ان کے رزق میں برکت عطا فرما اور انہیں اپنے دیے ہوئے پر راضی رکھ۔

8. اے اللہ! ان کے دلوں میں اپنی محبت ڈال دے۔

9. اے اللہ! ان سے محبت فرما، ان سے راضی ہو جا، اور انہیں اتنا عطا فرما کہ وہ راضی ہو جائیں۔

10. اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتی ہوں کہ تو اپنے فرشتوں میں میری اولاد کے نام لے کر اعلان کر دے کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں، پس تم بھی ان سے محبت کرو۔

11. اے اللہ! ان پر اپنی نعمتیں مکمل فرما اور ان کے رزق کو وسیع کر دے۔

12. اے اللہ! انہیں اس سے زیادہ خیر عطا فرما جتنی وہ امید رکھتے ہیں، اور اس سے زیادہ برائیوں سے بچا جتنی وہ ڈرتے ہیں۔

13. اے اللہ! دنیا میں انہیں بہترین حصے عطا فرما، اور آخرت میں انہیں وہ نعمتیں دے جو تو نے انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کے لیے مقرر کی ہیں۔

14. اے اللہ! میری اولاد کو زبان کی فصاحت اور بیان کی قوت عطا فرما تاکہ وہ تیری بہت عبادت کریں اور تجھ سے بہت استغفار کریں۔

15. اے اللہ! انہیں ہدایت دینے والے اور ہدایت پانے والے بنا، انہیں گمراہ یا گمراہ کرنے والا نہ بنا۔

16. اے اللہ! انہیں نماز کا پابند بنا، نماز کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے، انہیں ایسے دل عطا فرما جو نماز سے سستی نہ کریں، اور ایسے دل عطا فرما جو تجھ سے اس طرح ڈریں جیسے وہ تجھے دیکھ رہے ہوں۔

17. اے اللہ! قرآنِ عظیم کو ان کے دلوں کی بہار، ان کے سینوں کا نور، ان کے غموں کا علاج اور ان کی پریشانیوں کا خاتمہ بنا دے۔

18. اے اللہ! ان کے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے، ان کی زبانوں کو اپنے ذکر، شکر اور بہترین عبادت سے تر رکھ۔

19. اے اللہ! ایمان کو ان کے دلوں میں محبوب بنا دے، اسے ان کے دلوں میں مزین کر دے، اور کفر، نافرمانی اور گناہ کو ان کے لیے ناپسندیدہ بنا دے۔

20. اے دلوں کو پھیرنے والے! میری اولاد کے دلوں کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ، اور اے دلوں کو بدلنے والے! ان کے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف موڑ دے۔

21. اے اللہ! میری اولاد کو اپنے قرب کی مٹھاس چکھا دے اور انہیں اپنے دوستوں کے قریب کر دے۔

22. اے اللہ! میری اولاد کو برے دوستوں سے بچا اور ان کے دلوں میں اپنی ایسی محبت ڈال دے جو انہیں تیرے احکام پر خوشی سے عمل کرنے والا بنا دے۔

اے اللہ! انہیں خوش رکھ اور ہمیں ان کے ساتھ خوش رکھ، انہیں بدبخت نہ بنا اور نہ ہمیں ان کے ساتھ بدبخت کر۔

اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے!

اور جو جو اس دعا کو پڑھ رہے ہیں ان سب کی اولاد کو بھی،
ا ور اس شخص کی اولاد کو بھی جس نے یہ دعا لکھی،
اور اس کی اولاد کو بھی جس نے اسے آگے بھیجا۔

اے اللہ! قبول فرما۔ آمین۔

24/05/2026

`ایک کہانی ایک سبق`

ایک استاد نے اپنے شاگرد کو ایک گلاس میں پانی دیا اور کہا:
"یہ پکڑو!"

شاگرد نے گلاس پکڑ لیا۔ کچھ دیر بعد ہاتھ تھکنے لگا، اس نے کہا:
"استاد جی! ہاتھ میں درد ہو رہا ہے۔"

استاد نے مسکرا کر کہا:
"بیٹا! گلاس بھاری نہیں ہوا، لیکن تم جتنا زیادہ دیر اسے پکڑتے جاؤ گے، اتنا زیادہ بوجھ لگے گا۔"

✨ سبق:
زندگی کے غم اور پریشانیاں بھی ایسے ہی ہیں۔ جتنا زیادہ دل میں پکڑے رکھو گے، اتنا ہی بوجھ بڑھتا جائے گا۔ بہتر ہے اللہ پر چھوڑ دو اور دل ہلکا کر لو۔✨🤍📖📚

21/05/2026

*یا اللّٰہ! اس بابرکت مہینے ذوالحجہ میں… 🌙🤍*

*جو رزق کی تنگی میں ہیں اُن کے رزق میں کشادگی عطا فرما، تمام پریشان حال لوگوں کے معاملات آسان فرما، تھکے ہوئے دلوں کو سکون اور شفا عطا فرما، اور وہ دعائیں قبول فرما جو مدتوں سے تیرے حضور مانگی جا رہی ہیں۔ ✨🌷*

*یا رب!*
*اس ذوالحجہ میں اپنی مدد، خوشیاں اور ایسا رزق عطا فرما جو گمان سے بھی بڑھ کر ہو۔ 🌸*

*آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤍*

18/05/2026

جو چھپ کر شروع ہوتا ہے… وہ عزت سے ختم نہیں ھوتا
ہر حرام تعلق
ہمیشہ چھپ کر شروع ھوتا ھے…
کوئی نہیں جانتا…
کوئی نہیں دیکھتا…
*سب کچھ خاموشی سے چل رہا ھوتا ھے…*
اور یہی سوچ انسان کو بے فکر کر دیتی ھے…
"مگر وہ رب…
جو دلوں کے راز جانتا ھے…
وہ سب دیکھ رہا ہوتا ھے…
آہستہ آہستہ وہ تعلق بڑھتا ھے…
دل جڑ جاتا ھے…
عادت بن جاتی ھے…
اور پھر ایک وقت آتا ھے
جب سب بکھر جاتا ھے…
نہ وہ شخص ساتھ ھوتا ھے…
نہ سکون…
نہ عزت…
صرف ایک احساس رہ جاتا ھے…
"کاش میں نے یہ شروع ہی نہ کیا ھوتا…"
`یاد رکھیں…`
جو چیز چھپانی پڑے
وہ کبھی پاک نہیں ھوتی۔
اپنی حیا کی حفاظت کریں…
کیونکہ یہی آپ کی اصل پہچان ھے۔

اگر یہ بات "دل" کو لگی ھے تو اسے دوسروں تک "پہنچانا" بھی صدقہ ہے۔🦋✮⃝

12/05/2026

*اپنی زندگیوں میں اللّٰه کی محبت پیدا کرنے کے لیے ہر بات میں اللّٰه کا ذکر شامل رکھیں!*

* *کسی چیز پر حیرت ہو تو `سبحان اللّٰه` کہیں،*
* *کچھ اچھا دیکھیں تو `ماشاءاللّٰه`،*
* *کوئی فیصلہ کریں تو `اِنْ شَآءَ اللّٰه`،*
* *کسی کی نیکی کے جواب میں `جزاک اللّٰهُ خیر`،*
* *اپنی نعمت کا ذکر کرتے وقت `الحمدللّٰه`،*
* *کسی اور کی نعمت دیکھ کر `اللّٰهُمَّ بارِك`،*
* *اور خوشی یا بڑائی کے اظہار میں `اللّٰهُ اکبر` کہیں… ✨*

*جب ہر بات میں آپ اللّٰه کا ذکر لائیں گے تو ہر کام میں اللّٰه کو اپنے ساتھ پائیں گے… 🫀🌹💐🕊️*

Photos from Umme Hassan's post 30/04/2026

گرمی شروع ہو گئی ہے اور ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ہے کبھی آ رہی ہے اور کبھی جا رہی ہے اللہ پاک سبب کے لیے اسانیاں پیدا فرمائے آمین
میرے پاس میک اپ اور ہیر اسیسریز ہیں جو آپ کو مناسب قیمت پر مل جائیں گی
آ رڈر کے لیے اس نمبر پر واٹس ایپ کریں
03457040698

Photos from Umme Hassan's post 27/04/2026

گرمی شروع ہوتے ہی لوڈشیڈنگ 10 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔ بل دیکھو تو یونٹ 45 سے 60 روپے کا پڑ رہا ہے۔ ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ اور سرچارج نے مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ اب گیا نے بھی وہی آنکھ مچولی شروع کر دی ہے کبھی آ رہی ہے کبھی جا رہی ہے

پٹرول کی قیمت کا تو پوچھیے ہی مت اب روزانہ کی آمدورفت بھی عیاشی لگتی ہے۔ بائیک والا 500 کا پٹرول ڈلوا کر سوچتا ہے کہ ہفتہ کیسے نکالے گا۔ مہنگائی کا سارا بوجھ آخر میں عام شہری کی جیب پر ہی آتاہے
میں لائ ہوں اپنی بہنوں کے لیے میک اپ اور ہیر اسیسریز مناسب قیمت پر جو مناسب قیمت پر مل جائیں گی
آ رڈر کے لیے اس نمبر پر واٹس ایپ کریں 03457840698

پسند نہ آنے کی صورت میں ریٹرن پارسل کی سہولت موجود ہے

24/04/2026

حضرت عمر بن خطابؓ نے فرمایا:
“اپنا محاسبہ خود کرو، اس سے پہلے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے…”
اور کیا ہی زبردست نصیحت ہے۔
۔
اپنے آپ سے پوچھیں :
اگر آج میں انہی اعمال پر مر جاؤں…
تو کیا میں مطمئن ہوں گا یا پشیمان

کیا میرے ہاتھ میرے حق میں گواہی دیں گے یا میرے خلاف؟
کیا میری آنکھیں خیر کی گواہی دیں گی یا اُن چیزوں کی جو وہ دیکھتی رہیں؟
حقوق العباد کا حساب کتاب کیسا ہے
کسی خونی رشتے سے قطع تعلقی تو نہیں ۔۔
ماں باپ کی نافرمانی تو نہیں وہ ناراض تو نہیں اپ سے ۔
حقوق العباد کا معاملہ بہت سخت ہوگا اگر کسی سے اختلاف بھی ہے تو اس کو قطع تعلقی تک مت لے کے جائیں زیادہ سے زیادہ ملنا جلنا کم کر دیں ۔
کیونکہ مکمل بائیکاٹ کی گنجائش تو کسی صورت نہیں ہے
یہ نہ ہو کہ جن رشتہ داروں کی وجہ سے دنیا میں تنگ ہیں اخرت میں بھی ان کی وجہ سے ہی تنگ ہو 😅
اللہ تعالی ہمارے دلوں کو نرم کرے اور ہمارے حال پہ رحم کرے
Copied

Photos from Umme Hassan's post 20/04/2026

اسلام وعلیکم
آ رڈر کے لیے اس نمبر پر واٹس ایپ کریں پیمنٹ اڈوانس ہوگی
03457040698
اور ریٹرن پارسل کی سہولت موجود ہے اپنی پسند کی ڈیل بھی بنوا سکتے ہیں

Photos from Umme Hassan's post 18/04/2026

اسلام وعلیکم کیسے ہیں سب امید ہے سب خیریت سے ہونگے
میرے پاس میک اپ اور ہیر اسیسریز ہیں جو آپ کو مناسب قیمت پر مل جائیں گی آپ اپنی پسند کی ڈیل بھی بنوا سکتے ہیں اس نمبر پر آ رڈر کر سکتے ہیں
03457040698

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Islamabad