Helping hands with Faiza
helping hands with Faiza
Help the deserving people with us
contact us : 03046762559
26/03/2026
Helping Hand with Faiza Malik
اپیل
ہمارے پاس ایک بہن کا پیغام موصول ہوا ہے جو اپنی بہن کی بیماری اور موجودہ حالات کی وجہ سے شدید پریشانی میں ہیں۔
ان کی تمام میڈیکل رپورٹس اور تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔
عید سے پہلے بھی ہم نے ان کے لیے اپیل کی تھی، لیکن افسوس… صرف 1000 روپے جمع ہو سکے۔
آج کے دور میں 1000 روپے سے نہ مناسب راشن آتا ہے، نہ ادویات۔
💔 کبھی سوچیں
جب کوئی مجبور ہو کر مدد مانگتا ہے، تو وہ کتنی تکلیف میں ہوگا؟
آج کل ہم سب ایک پوسٹ دیکھ رہے ہیں:
"اگر میرے فرینڈز 10-10 روپے دیں تو لاکھوں جمع ہو سکتے ہیں"
تو کیوں نہ ہم بھی یہی کریں؟ 🤲
اگر آپ میں سے ہر ایک صرف 10 یا 20 روپے بھی دے دے
تو نہ صرف اس بہن کی مدد ہو سکتی ہے
بلکہ اور بھی کئی گھروں میں امید کی روشنی جا سکتی ہے۔
🤝 آئیں کسی کا سہارا بنیں کسی کے مشکل وقت میں اس کے کام آئیں
آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کے لیے بہت بڑی خوشی بن سکتی ہے۔
📩 مزید معلومات کے لیے انباکس کریں
(اکاؤنٹ ڈیٹیلز انباکس میں شیئر کی جائیں گی)
🤲 اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، آسانیاں اور ہر پریشانی سے محفوظ رکھے۔
آمین
Helping Hand with Faiza Malik
الحمدللہ 🤲
آپ سب کی مدد اور تعاون سے ہم اب تک 20 گھروں تک راشن پہنچا چکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤍
اب صرف آخری دو گھر باقی ہیں۔
لیکن ہمارے پاس فنڈز ختم ہو چکے ہیں۔
میں ایک بار پھر آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اس نیک کام کو مکمل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آئیں مل کر ان آخری دو خاندانوں کے گھروں کا چولہا بھی جلائیں۔
آپ 200، 500، 1000 یا اپنی استطاعت کے مطابق کسی بھی رقم سے حصہ ڈال سکتے ہیں۔
صدقہ کبھی کم نہیں کرتا، بلکہ بڑھاتا ہے۔
شاید آپ کا دیا ہوا تھوڑا سا حصہ کسی کے لیے بہت بڑی راحت بن جائے۔
عطیات کے لیے براہِ کرم ان باکس میں رابطہ کریں۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨
“الحمدلله ہم سحری کر رہے ہیں
یا اللّٰہ اُن گھروں تک بھی رزق پہنچا دے
جہاں آج چولہا خاموش ہے۔
اگر آپ بھی کسی کے لیے آسانی بن سکتے ہیں تو ضرور بنیں 🤍”
Faiza Malik
11/01/2026
Helping Hands with Faiza Malik
الحمدلله
Case Closed
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ احمد تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا ہے۔
اس وقت احمد کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے اور اس کے چہرے پر اسپائیڈر وینز نمودار ہو چکی ہیں، جو خطرناک علامات میں شامل ہیں۔
بچے کے لیے فوری طور پر انجیکشن اور چند ضروری ٹیسٹ کروانا ناگزیر ہیں،
🙏 احمد کی جان بچانے اور اس کی تکلیف کم کرنے کے لیے آپ سب سے حسبِ استطاعت عطیات کی اپیل ہے۔
آپ کی تھوڑی سی مدد بھی اس معصوم بچے کے لیے زندگی کی ایک نئی امید بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور آپ کو اس کا بہترین اجر عطا کرے۔ آمین 🤲
11/01/2026
Helping Hands with Faiza Malik
چند دن پہلے ہم نے دو معذور بچوں کے لیے اپیل کی تھی
جن کے لیے وہیل چیئرز اور گرم بستروں کی اشد ضرورت تھی۔
الحمدللہ رب العالمین 🤲
آج اسلام آباد میں دو معذور بھائی
عالیان اور رمضان
کو نئی وہیل چیئرز، گرم بستر اور راشن فراہم کر دیا گیا ہے۔
بچوں کی خوشی اور ماں کی آنکھوں میں آنسو
آپ سب کے تعاون کی گواہی دے رہے تھے۔
مگر گھر کے حالات اب بھی بیحد خراب ہیں۔
اس گھر میں 5 بچے رہتے ہیں
اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے
کہ کسی کے پاس پہننے کے لیے مناسب گرم کپڑے تک موجود نہیں۔
یہ خاندان اس وقت شدید مشکلات میں ہے۔
آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے
کہ جو بھی بہن بھائی مزید تعاون کر سکتے ہوں
آگے بڑھ کر مدد کریں۔
آپ کا دیا ہوا ایک چھوٹا سا حصہ بھی
کسی بچے کو سردی سے بچا سکتا ہے
اور ایک ماں کے دل کو سکون دے سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو
آپ کی نیت اور عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
آمین 🤍
Helping Hands with Faiza Malik
ہماری ایک قابلِ اعتماد دوست کے ذریعے حویلی لکھا سے تعلق رکھنے والی ایک نہایت مجبور بیوہ خاتون نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
ان کے شوہر کا انتقال آج سے تقریباً پانچ دن قبل ہوا ہے۔
مرحوم دیہاڑی دار مزدور تھے۔
گھر میں تین بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اسکول میں ٹیچر ہے مگر اس کی ماہانہ تنخواہ صرف پانچ ہزار روپے ہے۔
شوہر کی تدفین کے لیے بھی اس خاندان کو فوری قرض اٹھانا پڑا۔
خاتون اس وقت عدت میں ہیں، مگر جن لوگوں سے قرض لیا گیا اور مکان کے مالک، وہ ابھی سے سخت تقاضے اور دباؤ ڈالنا شروع کر چکے ہیں۔
انتہائی مجبوری اور بے بسی کے عالم میں انہوں نے ہم سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ان کی مدد کی جائے
ہم آپ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ
اس خاندان کے لیے جتنا بھی ممکن ہو، دل کھول کر تعاون فرمائیں۔
یقین جانیے، آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی
کسی بیوہ کی آنسو بھری دعا
اور یتیم بچوں کے لیے بہت بڑی نیکی بن سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے،
اور اس مشکل میں گھرے خاندان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
آمین 🤲
Required ::50000/-
Arranged : 30000/-
Remaining : 20000/.
Helping Hands with Faiza Faiza Malik
الحمدللہ 🤍
آپ سب کے تعاون سے دسمبر 2025 تا جنوری 2026 کے دوران ہمارے درج ذیل تمام کیسز کامیابی سے مکمل (Closed) ہو چکے ہیں:
✅ Hareem Fatima Case — Closed
✅ Delivery Charges Case — Closed
✅ Cancer Patient Injection Case — Closed
✅ 3 Families Rashan Support — Closed
✅ Thalassemia Patient Abdullah Case — Closed
✅ Yateem Bachi Shadi Arrangement — Closed
✅ Wheelchair for a Disabled Girl — Closed
✅ Silai Machine Case — Closed
یہ سب آپ لوگوں کے اعتماد، تعاون اور خلوص کی بدولت ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال اور نیتوں میں برکت عطا فرمائے
اور ہمیں مزید لوگوں کی مدد کا ذریعہ بنائے۔
آمین 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Islamabad
44000
