what's going on pakistan
Pakistani news
beautiful views
13/10/2024
2005 کے خوفناک زلزلے میں بچ جانے والا بچہ جو حدیقہ کیانی نے گود لیا اب 19 سال کا ہوگیا ہے۔
صرف 2 دن کا تھا جب ماں باپ اس سانحے میں فوت ہو گئے ۔
حدیقہ کیانی جیسی ماں صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ۔۔ سننے میں آتا ہے کہ حدیقہ نے جب بچہ اٹھایا تو وہ رو رہا تھا ان کی بانہوں میں آتے ہی چپ ہو گیا۔۔
دونوں ماں بیٹے کی تصاویر دیکھیں 🥰
what's going on pakistan
08/09/2024
اداکار و گلوکار ببرک شاہ نے بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول اداکار فواد خان سمیت حمزہ علی عباسی کو ’برگر‘ آرٹسٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حقیقی معنوں میں علم نہیں کہ ان کی فلم ”دی لیجنڈ، آف مولا جٹ“ نے واقعی 100 کروڑ روپے کمائے تھے یا نہیںببرک شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پر بھی بات کرتے دکھائی دیے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی ”دی لیجنڈ، آف مولا جٹ“ فلم نے سینما کے ذریعے 100 کروڑ روپے کمائے؟ببرک شاہ نے دلیل دی کہ پاکستان میں اتنے سنیماہی نہیں کہ کوئی فلم 100 کروڑ روپے کما سکے۔انہوں نے فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر فلم کو اس کا فائدہ ہوا کہ اس کے ساتھ کوئی دوسری فلم نہیں لگی۔اداکار کے مطابق ’دی لیجنڈ، آف مولا جٹ‘ کو کورونا کے بعد سنیمامیں لگایا گیا، تب تک بہت سارے سنیمابھی بند ہو چکے تھے جب کہ مذکورہ فلم کے ساتھ کسی اور فلم کا بھی مقابلہ نہیں تھا، اس لیے بھی لوگوں نے فلم کو دیکھا۔انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ایک کامیابی کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس کی کاسٹ آج کل کے دور میں مقبول ہے، لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔ببرک شاہ نے دلیل دی کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اس لیے بھی پسند کیا گیا کہ دیکھنے والوں کے پاس دوسرا آپشن نہیں تھا، اس فلم کے مقابلے میں کوئی دوسری فلم نہیں تھی۔انہوں نے ماضی کی مثال دی کہ ماضی میں جب پاکستانی فلم ’چوڑیاں‘ لگی تھی تو اس کے مقابلے میں ’ٹائی ٹینک‘ لگی تھی لیکن اس باوجود پاکستانی فلم نے کمائی کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو ”برگر“ آرٹسٹ بھی قرار دیا۔ببرک شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی بتا چکے ہیں اور اب بھی وہی بات کریں گے کہ انہیں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں دیکھ کر ایسا لگا کہ دو ”برگر آرٹسٹ“ پنجابی زبان بول رہے ہیں۔ان کے مطابق دونوں کا لہجہ اردو والا تھا، ان کے کرداروں میں وہ والی جان، مردانگی اور مزہ نہیں تھا لیکن لوگوں نے پھر بھی انہیں پسند کیا کیوں کہ ان کے مقابلے میں کوئی فلم نہ تھی۔
what's going on pakistan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
FS9090
