voice of Atd
��
توجہ طلب بات بنام تحصیل چیئرمین ملک جنید خان تنولی صاحب تحصیل لوہر تناول وی سی کونسلر محمد اسحاق وی سی بموچھی کلاں جناب عالی آپ لوگوں نے گاؤں بموچھی کلاں محلہ کھولیاں کے لیے ایک عدد ڈرل مشین بور کی منظوری دی ہے ۔جس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔جناب عالی میں آپ کی توجہ اس بات کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ اس وقت ہمارے علاقے میں ایک عدد ڈرل مشین بور موجود ہے جو کہ اسی علاقے میں بورنگ کر رہی ہے ۔ہمارے محلہ کھولیاں کے بور کا کام سرحد ڈرل بور ٹھکیدار افتخار کے پاس ہے ۔ٹھیکدار افتخار کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بورنگ ڈرل مشین نہیں جا سکتی ہے ۔لہذا آپ لوگ پرائیویٹ مشین لے جا کر آپ لوگ بور کروا لو جب بور ہو جائے گا تو پرائیویٹ مشین والے کو پیمنٹ کر دی جائے گی ۔ہم لوگوں نے پرائیویٹ مشین والے سے بات کی ہے تو اس نے بولا ہے کہ میں ایک لاکھ روپیہ لوں گا۔جب ہم لوگوں نے اپنے کونسلر محمد اسحاق سے یہ بات کی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ اہل محلہ کھولیاں والوں نے خود دینا ہے ۔جناب عالی اگر یہ پیسہ اہل محلہ کھولیاں والوں نے ہی دینا ہے تو پھر بورنگ کا پیسہ بھی اہل محلہ کھولیاں والے ہی دے دیں گے ۔پھر ہمارے ان عوامی نمائندوں کا کیا فائدہ ہے ۔ہم اہل محلہ کھولیاں تحصیل چیئرمین ملک جنید خان تنولی صاحب اور وی سی کونسلر محمد اسحاق کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کہ یہ لوگ ہمارا کام کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ کونسلر محمد اسحاق کا بیان ہے کہ یہ بور آٹھ لاکھ روپے کا ہے ۔جبکہ ہم لوگوں سے ایک لاکھ روپیہ پرائیویٹ مشین کو دلوا رہا ہے اور صرف ایک لاکھ روپیہ بورنگ کے لیے دے رہا ہے ۔اب ہمارا سوال یہ ہے کہ باقی کے چھ لاکھ روپے کہاں گئے ہیں ۔۔۔۔؟ ہماری حکام بالا سے التماس ہے کہ اس کا باقاعدہ نوٹس لیا جائے تاکہ غریب عوام کا پیسہ اس طرح کی کرپشن میں ضائع نہ ہو ۔منجانب محمد آزاد تنولی۔ محمد پرویز خان تنولی و اہل محلہ کھولیاں بموچھی کلاں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
