syco jana

syco jana

Share

learner, writer, poet, psychology, neuroscience.

06/02/2026

یہاں لوگوں کے ذہنوں پر مکڑیوں کے جالے ہیں
Syco jana

03/02/2026

ہم ویسے دکھنا چاہتے ہیں جیسے ہمیں لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں سے سیکھتے ہیں کیا یہ معاشرہ اس قابل ہے کہ اس سے سیکھا جائے جہاں درندوں کو ہیرو مانا جاتا ہو پرائی حق کھانے والوں کو عقلمند شرافت کی زندگی گزارنے والے کو کمزور اور بہن بیٹیوں کا حق کھایا جاتا ہوں
Syco jana

07/01/2026

السلام علیکم
موجودہ حادثات پر مختلف قسم کے تبصرے ہو رہے ہیں ہر کوئی اپنی رائے شامل کر رہے ہیں اور ہر رائے کا احترام ہے لیکن خودکشی خودکشیوں کے پیچھے پیرنٹس فیملی ممبر یونیورسٹی حتا کہ ہر وہ طالب علم جو اس ادارہ میں زیر تعلیم ہے ہم سب اس میں شامل ہیں کیونکہ والدین نے اپنے اور بچوں کے درمیان اتنا فاصلہ رکھا کہ وہ والدین کو اپنے دل کی باتیں نہ بتا سکیں اور بوجھ بن کر ساتھ لے گئے نہ فیملی ممبر میں کوئی ایسا تھا کہ وہ اپنے اندر کے دکھ درد ان کے سامنے رکھ لیتے اور وہ یہ سمجھ لیتے کہ یہ ہم سمجھیں گے پھر یونیورسٹی اس لیے قصوروار ہے کیونکہ تعلیم اداروں میں نفسیاتی مدد ہونا ضروری ہے اور اچھی یونیورسٹی میں یہ ہوتابھی ہے اور فری بھی ہوتا ہے بلکہ امریکہ میں آپ تب تک یونیورسٹی نہ بنا سکتے ہیں نہ چلا سکتے ہیں جب تک اس میں ماہر نفسیات نہ ہو اور ہم سب اس میں اس لیے شامل ہیں کہ ہم نے پہلے اس بارے میں کیوں نہیں سوچا کہ کیمپس میں ماہر نفسیات کیوں نہیں سو اب ہم سارے اس کے قصوروار ہیں لیکن مزید کسی غلط فہمیوں میں نہ پڑے اس بات پر زور دے اور اس پر سوچیں کہ ہم مزید اسی طرح کے واقعات سے خود کو اور اپنے ارد گرد لوگوں کو کیسے بچائیں گے ہم وہ اقدامات کریں کہ مزید اسی طرح حادثات سامنے نہ ائے کیونکہ اس میں ایک تو قیمتی جان جاتی ہیں دوسرے یہ تعلیمی ادارے کو طالب علموں کو اور اساتذہ کو حتی کہ معاشرے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے یہ حقیقی بات ہے کہ خودکشی اچھا اقدام نہیں ہے لیکن وہ وجوہات جو انسان کو خودکشی پر مجبور کرتے ہیں کیا وہ اچھے ہوتے ہیں خود کشی کو بورا کہنا چاہیے لیکن ساتھ ساتھ میں ان وجوہات کو بھی ختم کرنا چاہیے جن کی وجہ سے انسان مجبور ہو کر یہ اقدام اٹھاتا ہے جہاں تک طالب علم ساتھیوں کے مطالبات ہیں وہ اس لیے ہے کہ جو چیزیں یونیورسٹی میں انسان کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے اس کو ختم کیا جائے تاکہ یہ چیز یونیورسٹی کے اندر نہ ہو اور وہ اقدامات کیے جائیں کہ اس کو صرف یونیورسٹی کے اندر نہیں بلکہ باہر بھی یہ طالب علم اسی طرح حادثات سے بچ جائے یہ طالب علم یونیورسٹی کے خلاف نہیں ہے نہ کوئی اپوزیشن ہے یونیورسٹی کے لیے ان کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یونیورسٹی ہمارے بغیر نہیں چل سکتی اور ہم یونیورسٹی کے بغیر نہیں چل سکتے ہم دونوں ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ یہ تعلیمی ادارہ مزید بہتر ہو اس میں طالب علموں کا بھی فائدہ ہے اور ادارے کا بھی فائدہ ہے تو ہم سب نے مل کر مسائل حل کرنا ہے اور اچھی تعلیم حاصل کرنی ہے کچھ لوگ شاید اس کو غلط نظر سے دیکھ رہے ہیں کہ طالب علم جو مطالبات کر رہے ہیں خدانخواست یہ کوئی یونیورسٹی کے خلاف ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ طالب علم یونیورسٹی کے خیر خواہ ہیں اور اپنے مستقبل کے لیے اور اپنے ساتھیوں کے مستقبل کے لیے فکر مند ہے جزاک اللہ
Syco jana
UoL Psychology Society University Of Lahore Irshad Ullah

04/01/2026

ایموشنل کولیپس یہ جذباتی طور پر مکمل ٹوٹ جانا
ایموشنل کلپس یہ جذباتی طور پر مکمل ٹوٹ جانا کوئی بیماری نہیں لیکن یہ اس شدید نفسیاتی کیفیت کو بیان کرتی ہے جس میں انسان اپنی جذبات پر قابو نہیں رکھتا ہوں اور دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کو کھو دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ صرف خود کو برا محسوس نہیں کرتا بلکہ ذہنی طور پر ایک گہرا عارضی یہ مکمل مفلوج ہو جاتا ہے جذباتی طور پر وہ غصے اور مایوسی میں ڈوب جاتا ہے بلکہ سن ہو جاتا ہے اس کے جذبات بالکل ختم ہو جاتے ہیں خود کشی کے خیالات اتے ہیں انسان یہ بالکل کچھ کھاتا نہیں یا بہت زیادہ کھاتا ہے یا بالکل سوتا نہیں ہے یا بہت زیادہ سوتا ہے
اسباب
اس کے اسباب میں کوئی ایک واقعہ نہیں ہوتا یہ مسلسل ذہنی دباؤ یا کسی صدمے کے نتیجے میں ہوتا ہے یا کوئی بڑا نقصان ہو جاتا ہے اور مدد کرنے والے لوگ اس پاس نہیں رہتے
علاج
1)سب سے پہلے اگر اپ خود یا کوئی اور اس مسئلے سے گزر رہا ہے تو ماہر نفسیات سے رابطہ کریں
2)خود کو موجودہ حالات میں تسلیم کریں یعنی خود کو حال ہی میں لانے کی کوشش کریں
3) بڑے فیصلے نہ لیں
4)اسان غذا اور غذائیت سے بھرپور خوراک پر توجہ دے
4)روزمرہ کے کام پر توجہ دیں
5)چھوٹے چھوٹے رابطے قائم کریں
6) ہر وہ چیز جو اپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے اپنی پہنچ سے دور رکھیں
یاد رکھیے کہ اس میں کچھ علامات اوپر نیچے ہو سکتے ہیں یعنی اپ کو چیزیں محسوس کر سکتے ہو کچھ چیزیں نہیں یہ اس پر منحصر ہے کہ اپ کے موشنلی طور پر کتنے کولیپس کر چکے ہو
Syco jana
UoL Psychology Society Psychology Today

29/12/2025

new year priorities

28/12/2025

کامیاب ہونا اور مشکلات برداشت کرنا اگر پاپڑ ہوتے تو ہر کوئی کھا لیتا پرلوگ خودکشی نہ کرتے ہیں ذرا صبر رکھیے یقین کریے اس ذات پر جس نے اپ کو اور مجھے پیدا کیا ہے اور ہمت کریں اگے بڑھے چھوٹی چھوٹی باتوں مت الجھےرہیں چھوٹے ہو کے بھی بڑا سوچیے دینے والی ذات اللہ ہے مخلوق ہوتی تو اپ کب کے بھوک سے مر جاتے ہیں
Syco jana
UoL Psychology Society Psychology Today Psych

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Islamabad