Online DUKAN

Online DUKAN

Share

gift items general items clothes herbal products etc.

Tile Explorer 16/11/2025

Tile Explorer Play Large Tiles, Easy To See

16/06/2024

*بائیکاٹ سے کیا ہوتا ہے*

میرا ایک دوست جو کہ کوکاکولا کمپنی میں بہت ہی اچھی پوسٹ پر ملازمت کرتا ہے محنتی اور قابل بھی بہت ہے ان کے ساتھ گپ شپ میں یہ بات چھیڑ دی کہ بائیکاٹ کا کچھ مزہ ہے کہ نہیں کیونکہ آج کل کے شادی بیاہ اور دیگر پروگراموں میں ہر جگہ پر کولڈ ڈرنکس میں پاکستانی کمپنی کے کولڈ ڈرنکس گورمے کولا اور کولا نیکسٹ ہی نظر آتے ہیں کیا وجہ ہے ؟؟

کہنے لگے:
آپ پاکستان کی بات کر رہے ہیں یا پوری دنیا کی ۔

میں نے کہا:
دونوں کا بتا دیں ۔

کہنے لگے:
اللّٰہ کے بندے اثر اتنا بڑا ہے کہ پوچھے مت وہ اس لئے کہ ہر سیزن میں صرف خیبرپختونخواہ سے کم از کم 2 سے 3 ارب روپے بنتے تھے ڈیمانڈ اتنا تھا کہ ہمارے جتنے بھی ڈیلران تھے ان کو مال پورا نہیں کرسکتے تھے ۔
اب حال یہ ہے کہ وہی ڈیلران جس کو ہم مشکل سے مال پورا نہیں کرسکتے تھے ان کو کال کرکے منت سماجت کرکے مال اٹھانے کا کہہ رہے ہیں اوپر سے وہ کہتے ہیں کہ ہماری سیکورٹی ہمیں واپس کر دیں کیونکہ کوکاکولا اور پیپسی کے ساتھ ساتھ جتنی بھی (دجالی) کولڈ ڈرنکس ہے کوئی خریدنے کو تیار نہیں ۔
بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اب کمپنی ہول سیلرز کیلئے آفرز دے رہی ہے کہ جو کاٹن پہلے 760 روپے پر تھی اب 550 پر لے لیکن پھر بھی کوئی لینے کو تیار نہیں ۔
اب کمپنی کے جانب سے انٹرنیشنل سطح پر میٹینگ کرائی جارہی ہے کہ جو بھی ہو بائیکاٹ کو ختم کرانا ہے اور ساری اسلامی ممالک میں واپس اپنا ہدف پورا کرنا ہے اور ہوسکتا ہے کہ سارے اسلامی ممالک میں کوکاکولا اور پیپسی کو دوسرا نام دے کر اپنی ایٹم لانچ کر دے ۔
ان کمپنیوں کی صرف ایک سیزن میں پورے پاکستان سے تقریباً 22 سے 25 ارب تک وصول کرتے تھے اب تک سیزن میں مشکل سے 2 ارب تک پہنچ سکے ہیں ۔

تو اس کا مطلب یہ کہ جو کہتے ہیں کہ بائیکاٹ سے کچھ نہیں ہوتا یا میرے ایک بوتل پینے سے کچھ نہیں ہوتا وہ خود دیکھ لیں ۔

*تو بائیکاٹ جاری رکھیں*

اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے ان مسلمان بھائیوں، بہنوں اور بچوں کیلئے جو صرف اس لیے کٹ رہے کہ انہوں نے کلمہ پڑھا ہے ۔

آپ نے ان کیلئے کیا کیا !!

پوچھا جائے گا یقیناً پوچھا جائے گا کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ۔۔
یقیناً ہماری بس میں کچھ نہ ہو دعا اور بائیکاٹ تو کرسکتے ہیں ۔۔

05/05/2024

یہ ہندوستان کی ایک خاتون کی کہانی ہے جس کے پاس ایک پالتو سانپ، ازگر تھا، جسے وہ بہت پسند کرتی تھی۔ سانپ 4 میٹر لمبا اور صحت مند نظر آتا تھا۔ تاہم، ایک دن اس کے غیر معمولی پالتو جانور نے کھانا پینا چھوڑ دیا۔
سانپ میں بھوک کی یہ کمی چند ہفتوں تک جاری رہی۔ مایوس عورت نے اپنی ہر ممکن کوشش کی اور ہر وہ چیز پیش کی جسے سانپ گلا گھونٹ کر کھا لے۔ پر کچھ فائدہ نہ ہوا، اور آخر کار وہ عورت اپنے پیارے پالتو جانور کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔

ڈاکٹر نے عورت کی بات غور سے سنی اور پوچھا، "کیا آپ کا سانپ رات کو آپ کے ساتھ سوتا ہے، آپ کے گرد لپٹ کر اپنی لمبائی میں پھیلتا ہے؟"
عورت حیران ہوئی اور بہت امید کے ساتھ کہنے لگی، "ہاں! جی ہاں! یہ ہر روز کرتا ہے اور یہ مجھے بہت اداس کرتا ہے کیونکہ میں دیکھتی ہوں کہ گویا یہ مجھ سےکچھ پوچھ رہا ہے، اور میں اسے بہتر محسوس کرنے میں مدد نہیں کر پاتی۔
پھر، ڈاکٹر نے کچھ چونکا دینے والی اور سب سے زیادہ غیر متوقع بات کہی۔ "میڈم، آپ کا پالتو جانور بیمار نہیں ہے۔ یہ صرف تمہیں کھانے کی تیاری کر رہا ہے۔"

"ہر بار، یہ رینگتا ہے اور آپ کو "گلے لگاتا ہے"، آپ کے جسم کے گرد لپٹتا ہے، یہ سائز کی جانچ پڑتال کر رہا ہے کہ آپ کتنا اچھا کھانا ہیں اور حملے سے پہلے خود کو کیسے تیار کرنا چاہیے۔ اور ہاں، یہ نہیں کھاتا، تاکہ آپ کو زیادہ آسانی سے ہضم کرنے کے لیے پیٹ میں کافی جگہ مل جائے"۔

اب ذرا غور سے سنیں: (خاص طور پر لڑکیوں کے لیے)
وہ لوگ جو آپ کے قریب ہیں، جن سے آپ بہت پیار کرتے ہیں، ان کے ارادے غلط بھی ہو سکتے ہیں۔
آپ کو اپنے آس پاس کے سانپ اور ان کے حقیقی ارادے کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔
اس دشمن سے مت ڈریں جو آپ پر حملہ کرے، بلکہ اس جعلی دوست سے ڈریں جو فیس بک کے ذریعے آپ کی تصویریں مانگ کر گویا آپ کو گلے لگاتا ہے۔ واٹس اپ پر یا یونیورسٹی لائف میں آپ سے قریب ہوتا ہے، تاکہ آپ کو آسانی سے ہضم کر سکے۔

یقین جانیں، آپ کے والدین سے زیادہ کوئی آپ سے محبت نہیں کر سکتا، نکاح سے قبل محبت کا ہر دعوہ جھوٹا ہے۔ زنانہ کمزوری یہ ہے کہ وہ تعریف سے، تحائف سے، لالچ یا کسی کے بار بار محبت کے دعوے سے نرم پڑ جاتی ہے، اعتماد کرنے لگتی ہے، نتیجتاً وہ ازگر بن کر آپ کی پاکدامنی کو ڈس لیتا ہے، پھر سوائے افسوس کے کچھ باقی نہیں رہتا۔ فاصلہ رکھیں، بے تکلف نہ ہوں، غیر ضروری کوئی فری ہونے کی کوشش کرے، تحائف دینا چاہے، بہت زیادہ تعریف کرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ سانپ ہضم کرنے کی تیاری میں ہے۔
اللہ نے آپ کے لئے یقیناً کوئی خوبصورت جوڑ بنا رکھا ہے، اس کا انتظار کریں، وقت پر وہی آپ کو ملنا ہے۔
کسی سانپ کو ساتھ سلانے کی حماقت کبھی نہ کریں۔

29/04/2024

" پتہ ہے ہم مُحبت میں ہارے ہُوئے لوگوں کی زندگی کیسی گُزرتی ہے!؟ ۔۔۔ سارا دِن اندر ہی اندر ٹینشن میں رہنا ، رات رو کر گُزارنا اور صبح ہنستے ہُوئے چہرے کے ساتھ سب کو نظر آنا! ۔ "

17/04/2024
01/03/2024

اے عشق
آج برس میرے دل پر
رحمت کی بارش بن کر

15/02/2024

حیاء کا لفظ کسی ایک جنس سے منسوب کرنا غلط ہے, حیاء صفت ہے مومن مرد و عورت کی اور یہ صفت جنس کی تفریق سے بالاتر، ہر مسلمان مرد و عورت کی شخصیت کا حصہ ہونا چاہیے۔۔۔۔

10/02/2024

ہم نے چار شادیوں پر زور دیئے رکھا، لیکن یہ کبھی نہ بتایا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی جوانی کے 25 سال ایک ہی عورت کے ساتھ گزارے اور آپ نے دوسری شادی حضرت خدیجہ رض کی وفات کے بعد کی۔ ہم نے یہود نصاری کی دشمنی کا راگ الاپے رکھا، لیکن یہ کبھی نہ بتایا کہ میثاق مدینہ کے وقت یہودیوں کے دس قبائل تھے اور وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتحادی تھے۔ فرانس نے گستاخی کی تو ہم نے اپنے ہی ملک میں آگ لگا دی ،لیکن یہ کبھی نہ بتایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمنان اسلام کو معاشی طور پر کمزور کرکے اپنی دھاک بٹھائی۔

مشرکین مکہ تاجر تھے اور تجارت کی غرض سے شام جایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے شمال کی راستے پر واقع قبائل سے دوستیاں کیں اور مشرکین مکہ کی تجارت کا راستہ بند کروایا۔ جب وہ جنوب کے راستے یمن جانے لگے تو آپ نے وہاں کے باشندوں سے معاہدے کر کے اہل قریش کا راستہ روک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہی ملک کو آگ نہیں لگائی تھی بلکہ دشمن کو معاشی طور پر کمزور کرکے اس کی کمر توڑ دی۔ نوبت فاقوں تک پہنچی تو ابو سفیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا کہا کہ ان کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پانچ سو اشرفیوں کے ساتھ بہترین کھجوریں دیتے ہوئے تجارت کرنے کی اجازت دے دی۔ یعنی اہل قریش دشمن بن کر آئے تو آپ نے ان کی کمر توڑ دی۔ لیکن وہی دشمن بطور انسان رحم کی بھیک مانگنے آئے تو آپ نے ان کی مدد کی۔

مجھ میں اتنی تاب نہ تھی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور نبی سمجھ سکتا لہذا میں نے آپ کو بطور انسان سمجھنے کی کوشش کی۔ میں نے جانا:

آپ ایک عظیم مدبر تھے، آپ نے اپنی تدبیر سے صلح حدیبیہ جیسے معاہدے کئے جو بظاہر مسلمانوں کو کمزور کرنے والے تھے، لیکن وہی معاہدے آپ کے لئے فتح مکہ کا باعث بنے۔ آپ نے دشمنوں کی جاسوسی کے لئے حضرت ابو ہریرہ کی ڈیوٹی لگائی تاکہ دشمنان کے ارادے جان سکیں۔

آپ ایک عظیم سفارتکار تھے۔ آپ نے اپنے دشمن کے دوستوں سے دوستیاں کی تاکہ ان کا اثر کم ہوسکے۔ مدینہ کے شمال میں خیبر اور جنوب میں مکہ تھا۔ اور ان دونوں شہروں کے باشندے مسلم مخالف تھے۔ آپ نے کمال ذہانت سے صلح حدیبیہ میں اہل مکہ سے وعدہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی کسی جنگ میں دشمن کا ساتھ نہ دیں گے۔ اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آپ نے خیبر اور اہل مکہ کے مشرکین کو جدا کر کے شکست دی۔

آپ ایک کمال سپہ سالار تھے۔ مدینہ شہر کے تینوں اطراف پہاڑ تھے اور واحد زمینی راستہ پر آپ نے خندق کھود کر مدینہ کو آنچ نہ آنے دی۔ آپ نے یہودیوں کے دس قبائل سے معاہدے کئے کہ وہ اپنے مختلف مذہب کے باوجود مسلمانوں کی جنگی مدد کریں گے اور جنگی اخراجات مل کر برداشت کریں گے۔

آپ ایک بہترین منتظم تھے، آپ نے اپنی بہترین نظامت سے ایک اسلامی ریاست کو بام عروج پر پہنچایا۔ آپ نے پولیس اور انصاف کا نظام متعارف کروایا۔ اور مجرم کو گردن سے پکڑنے کی ذمہ داری حضرت علی کے سپرد کی۔ آپ نے مختلف ریاستوں کے گورنر نامزد کئے اور ان سے خط و کتابت سے امور مملکت جانتے رہے۔

آپ ایک بہترین معلم تھے، آپ نے کچھ نہ ہونے کے باوجود صفہ کا قیام عمل میں لایا اور لوگوں کی تعلیم و تربیت کا نظام واضع کیا۔ میں کیا، دنیا کا کوئی فلسفی، کوئی دانشور یا کوئی محقق دنیا کی عظیم ترین شخصیات کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے افضل پاتا ہے۔

لیکن۔۔ ہم نے اپنے نبی کے مقام و مرتبہ کے ساتھ ناانصافی کی۔ ہم ساری زندگی چاند کو توڑنے اور واقعہ معراج جیسے معجزات بیان کرتے رہے، لیکن بطور بشر آپ کے کمالات کو کبھی بیان کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ بالکل ایسے جیسے امام حسینؓ کے واقعہ کربلا کے علاوہ کسی کو امام کی ذات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطور نبی معجزات سے نہیں بلکہ بطور بشر تن تہنا، ایک ایسی ریاست کا قیام عمل میں لائے جسے دیکھ کر قیصر و قصری اور فارس کے محلات بھی انگشت بدنداں ہوگئے۔ پھر وہ وقت آن پہنچا، جب دنیا کا عظیم ترین انسان میدان عرفات میں لاکھوں کے جھرمٹ میں یہ اعلان کر رہا تھا
"الیوم اکملت لکم دینکم " (آج کے دن دین مکمل ہوگیا)۔ گویا وہ بشری معراج پر پہنچ چکے تھے اور اس کے بعد یہ سلسلہ قیامت تک کے لئے بند کردیا گیا۔

دنیا کے عظیم ترین لیڈر، عظیم ترین سیاست دان، عظیم ترین سفارتکار، عظیم ترین سپہ سالار اور عظیم ترین معلم پر لاکھوں کروڑوں سلام
صلی اللہ علیہ وسلم

14/12/2023

بعض اوقات عبادت کا غرور جو ہے وہ آپ کو تباہ کر دیتا ہے ۔ اور بعض اوقات گناہ کی ندامت آپ کو اللہ کا مقرب بنا سکتی ہے ۔۔
(گفتگو والیم نمبر 31 ........ صفحہ نمبر 160)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

22/10/2023

*عزت والا کون؟🤔*
خلیفہ ہارون الرشید کے دو نوجوان بیٹے امین اور مامون ، امام کسائی کے شاگرد تھے- ایک مرتبہ استاذ اپنی مجلس سے اُٹھے تو دونوں بھائی استاد کو جلدی سے جوتے پکڑانے کے لیے لپکے دونوں میں تکرار ہوئی کہ کون استاد کے جوتے پیش کرے-
بالآخر دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ایک ایک جوتا پیش کریں- اب ہارون الرشید کو قصے کا پتا چلا تو اس نے امام کسائی کو بلایا-جب وہ آئے تو ہارون نے کہا :
لوگوں میں سب سے ذیادہ عزت والا کون ہے؟
امام کسائی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: میری رائے میں امیر المؤمنین سے عزت والا کون ہے؟-
خلیفہ نے کہا : عزت والا وہ ہے کہ جب وہ اپنی مجلس سے اٹھے تو خلیفہ کے دونوں صاحبزادوں میں اس بات پر جھگڑا ہو کہ ان میں سے کون استاد کو جوتے پہنائے-
امام کسائی نے سوچا کہ شاید خلیفہ اس بات سے ناراض ہوا ہے؛ لہذا اپنی صفائی پیش کرنے لگے- ہارون الرشید نے کہا: سنیے! اگر آپ نے میرے بیٹوں کو اس ادب و احترام سے روکا تو میں آپ سے سخت ناراض ہو جاؤں گا- اس کام سے ان کی عزت و وقار میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے اندر چھپی ہوئی فراست کا اظہار ہوا ہے کہ وہ کتنے عقل مند اور دانا ہیں-
سنیے!خواہ کوئی شخص کتنا ہی عمر' علم یا مرتبے میں بڑا کیوں نہ ہو ، تین افراد کے سامنے بڑا نہیں ہوتا: *قاضی* ، *استاد* اور اپنے *والدین* کے سامنے ! -

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Karachi