Writers Club
This is the official Page of Writers Club includes Interesting facts figures about the interesting
03/02/2026
الحمدللہ
رائٹرز کلب پاکستان نے اپنا ایک اور سالنامہ "صریر خامہ" شائع کردیا۔۔ اللہ پاک کا لاکھ کرم مسلسل چوتھے سال ہمارا سال نامہ کتاب نکل رہا ہے۔
18/11/2025
مُجھ کو خُود میں جگہ نہیں مِلتی
تُو ہے موجُود اِس قدر مُجھ میں
18/11/2025
مجھ سے منسوب رہو ترکِ تعلق نہ کرو
کیا خبر وقت کبھی مجھ پہ بھی اچھا آئے!
18/11/2025
ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﺳﻤﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﺑﺎﻧﺪﮬﯿﮟ
ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺘﻼﺋﮯ ـــــــــــــ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﺎﺯﮦ ﮨﻮﺍ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ؟
18/11/2025
تُو عادتاً ہی نکلتا ہے گھر سے سج دھج کر
ترے خیال میں یہ قتلِ عام تھوڑی ہے ..!!
18/11/2025
محبت تو بہت سوں سے ملے گی
تمھیں یاد آئیں گے آداب میرے
وجیہ ثانی
18/11/2025
چہچہاتے تھے ہواؤں میں اڑا کرتے تھے
زندگی یاد ہے ہم تجھ کو جیا کرتے تھے!!!
18/11/2025
کھودا بی آر ٹی نکلا 4 کے واٹر منصوبہ اور روڈ ہوگیا مکمل بند۔۔۔ کمالات ہی کمالات
کراچی یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنے والے پہلے ہی خوار ہورہے تھے مگر اب سندھ سرکار نے کمال ہی کردیا۔۔۔ روڈ مکمل طور پر بند کردیا گیا۔۔۔ اب شہری خوار ہوں گے گلیوں میں یا پھر ادھر ادھر اور یہ خواری اطراف کے لوگوں کو بھی اٹھانی پڑے گی اور یہ خواری ہوگی پورے 50 دن تک۔۔
تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔
واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ کے مطابق کےفور منصوبے کیلئے پانی کی لائنیں ڈالنے کے باعث روڈ بند رہے گا۔
پہلے مرحلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائنیں بچھائی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام ہو گا۔
کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ ٰدین پارک کی طرف موڑا جائے گا۔
یونی ورسٹی روڈ پر تعمیر ہونے والا ریڈ لائن منصوبہ کراچی کے لئے شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے جہاں سے شہریوں کو گزرنا انتہائی تکلیف دہ ہے ، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
