Yasin dawakhana

Yasin dawakhana

Share

اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو ابھی اپنے کچن سے اپنا علاج حکمت کے تحت شروع کریں
حکیم نعمان یونس ،

27/09/2023

05/09/2023

حکیم نعمان یٰسین دواخانہ سعدی ٹائون سکیم 33کراچی
03036690565

12/07/2022

سداب ۔۔۔۔
اسکی تین اقسام ہیں 1بستانی 2 جنگلی۔ 3پہاڑی ۔۔ اس میں بستانی سب سے زیادہ افضل ہے۔ اس کے پتے شکل میں جال کے پتوں جیسے لمبوترے لیکن اس کی نسبت نرم و نازک ہوتے ہیں شاخ کےسروں پے پھول لگتے ہیں ۔ اس کا ذائقہ قدرے چرپرہ ہے ۔۔گرم خشک ہے صفرا کی پیدائش میں اضافہ کرتی ہے۔عرق النساء،نقرص اور اوجاع مزمنہ میں مفید ہے۔سداب بدن کو سمیات سے محفوظ رکھتی ہے ۔ اس لیےبچھو اور بھڑ کے کاٹے ہوئے مقام پر لیپ کرتے ہیں ، سداب کو طلائوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اور یہ جوارش کمونی کی جزواعظم ہے۔ جو تمام جوارشات میں سب سے زیادہ مخرج ریاح ہے۔۔
حکیم نعمان یونس ۔۔سعدی ٹائون سکیم 33 کراچی 03036690565

11/07/2022

روغن تارپین ۔۔
یہ صنوبر کےدرختوں کی رال سے حاصل کیا جاتا ہے۔گرم خشک ہے ۔محمر ،جالی ۔ آبلہ انگیز ، مسکن اوجاع باردہ ، ملین و مسہل،ہے۔
چنبل،داد اور پھوڑے کے لیے مفید ہے دافع سوداوی علامات ہے ۔
حکیم نعمان یونس ۔۔سعدی ٹائون سکیم 33کراچی
03036690565

08/07/2022

رائی۔۔۔۔
رائی دراصل سرسوں کی ہی ایک قسم ہے موٹی رائی کی نسبت باریک دانوں والی رائی زیادہ قوی اثرات کی حامل ہے ۔ گرم خشک ہے مخرش ہے ، جس مقام ٌپربطور ضماد لگاتے ہیں وہ جگہ سرخ ٌہو جاتی ہے رائی محرک جگر و غدد ہے ، یہ مئولدصفراء اور محافظ حرارت غریزی ہے۔ رائی خارش داد چنبل اور بیایاں پھٹنا کے لیے بے حد مفید ہے۔ رائی زیادہ مقدار میں قے آور ہے ۔رائی نہایت اچھی مصفی خون ہے ، گندھک اور بابچی کےساتھ نہایت اچھے اثرات دکھاتی ہے۔رائی کاتیل بھی نکالا جاتاہے 100تولہ رائی سے33تولہ تیل نکالا جاتا ہے ۔۔
حکیم نعمان یونس ۔۔ یٰسین دواخانہ سعدی ٹائون سکیم 33 کراچی
03036690565

08/07/2022

حب البطم (جتہ الخضرا) ۔۔۔۔۔۔ بطم کے درخت کا پھل ہے ، جو نہایت خوشبودار ہوتا ہے ، اور خوشوں میں لگتا ہے ، گرم خشک ہے ، مقوی باہ ہے ، چہرے کے رنگ نکھارنے اور داد چھائیں اور چھیپ جیسی جلدی علامات کو زائل کرتا ہے ۔۔
حکیم نعمان یونس سعدی ٹائون سکیم 33کراچی 03036690565

14/06/2022

خولنجاں ۔۔۔۔۔۔۔
پان کے درخت کی جڑہے ،جو سخت اور وزن دار ہوتی ہیں ،گرم خشک ہےکاسر ریاح ہے، ریاح کی زیادتی کودور کرتی ہے ، ضعف معدہ کو دور کرتی ہے۔ اس کےاستعمال سےتشنجی کھانسی تشنجی دمہ اور عضلات فوراۤ رک جاتے ہیں ، درد کمر دردگردہ اور درد قولنج نمونیہ وغیرہ کےلیے مفید ہے۔ منہ کی بدبو دور کرتی ہے، جوارش جالینوس کی جزواعظم ہے ،
حکیم نعمان یونس سعدی ٹائون سکیم33 کراچی 03036690565

13/06/2022

کٹائی خورد ۔۔۔
ایک خاردار مفروش بوٹی ہے کانٹے پتوں پربھی بے شمار ہوتے ہیں گرم خشک ہے، ترشی اور تیزابیت کو نیست و نابود کرتی ہے صفراء کی کمی کو دور کرتی ہے ، رنگ نکھارتی ہے ، اس کو باریک پیس کر درد شقیقہ ،درد ال،اور دردسر کےمریضوں کو سونگاتے ہیں ،خارش ، پھوڑے ،پھینسیوں ، جذام اورآتشک وغیرہ علامات کےلیے بے حد مفید ہے ،اس کا جوشاندہ پیٹ کے کیڑے خصوصاۤ چنونےمارنے کےلیے استعمال ہوتاہے،۔۔۔
حکیم نعمان یونس سعدی ٹائون سکیم 33کراچی 03036690565

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Pia Society Gulastan E Johar Karachi And Saadi Town Scheme33 Ksrschi
Karachi