Sukoon-e-Qabl Media
Create this channel for randomly Islamic knowledge, Naat, history, and other type post
25/06/2026
محبت کے ساتھ درود پاک پڑھ لیجئے 💛
゚viralシ ゚
* *"بات کو سمجھنے والا (شخص)، محبت کرنے والے سے درجنوں لوگوں سے آگے ہوتا ہے۔"*
1. `محبت دل کو لبھاتی ہے`
2. ۔(Understanding) روح کو سکون دیتی ہے
*اگر آپ کے حاصل شخص میں یہ دونوں خوبیاں پائی جاتی ہوں تو آپ خود پہ رشک کرو♥️🌼🥀*
゚ ゚viralシ #محمدﷺ
23/06/2026
*`سیدہ پاک` کے جنتی شہزادوں اور شہزادیوں کی تعداد♥️*
゚viralシ ゚ #محمدﷺ
💗درود پـاکـــــ کــثرت سـے پـڑھنـے کـی عـادت بـنـائـیـں کــیونـکہ درودِ پاکﷺ وہ انمول سفینہ ہے جو دل کو سکون اور روح کو حضورﷺ کے قرب کی خوشبو بخشتا ہے۔ یہ ذکرِ مصطفیٰﷺ محبت اور رحمت کا دریا ہے، جو بندے کے دل کو روشن اور زندگی کو برکتوں سے بھر دیتا ہے⚘
❤لمحوں کی روشنی❤
جو لمحہ درود سے خالی ہے، وہ اندھیروں سے بھرا لمحہ ہے اور جو لمحہ درود سے لبریز ہے وہ روشنی ، برکت اور سکون سے جگمگاتا ہے۔
💖دل کا چراغ💖
درودِ پاک ﷺ پڑھنا ایسے ہے جیسے اندھیرے میں چراغ جلانا۔ یہ چراغ دل کو حضور ﷺ کی محبت سے منور کر دیتا ہے اور غمگین دلوں میں امید کی روشنی جگا دیتا ہے⚘
💞دروازۂ رحمت💞
درود شریفﷺ وہ دروازہ ہے جسے محبت سے کھٹکھٹاؤ تو رحمتیں برسنے لگتی ہیں، دعائیں قبول ہونے لگتی ہیں اور دل کے بوجھ ہلکے ہوجاتے ہیں⚘
💝اظہارِ محبتِ رسولﷺ💝
محبتِ رسول ﷺ کا سب سے خوبصورت اظہار یہی ہے کہ زبان ہر وقت درودِ پاک ﷺ کی محویت میں رہے۔ یہی ذکر بندے کو دنیا میں سکون، آخرت میں نجات، اور سب سے بڑھ کر حضور ﷺ کی قربت عطا کرتا ہے⚘
💖درود پڑھتی رہوں ہر گھڑی، ہر پل
یہی ہے میرا سرمایہ، یہی ہے میرا عمل💖
صلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
#محمدﷺ ゚ ゚ ゚viralシ
13/06/2026
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه🤝
"اَللَّهُمَّ صَل عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ
الصلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ
بیشک نماز نیند سے بہتر ھے
صبح بخیر زندگی 💥🥰🌹
🤲اے میرے پاک پروردگار، ہماری رہنمائی فرما، ہمیشہ بہتر اورصحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرما،ماضی میں کی گئی ہر نادانی اور خطا کو معاف فرما، ہدایت کے دروازے ہم پر کھول دے، دکھ اور تکلیف ہم سے ہمیشہ کیلئے دور فرما دے، ہمیں آسودہ اور پر سکون زندگی عطا فرما. 🙏
🤲الله پاک،ہمارے پیارے وطن پاکستان پہ اپنی رحمت کے ساۓ ہمیشه دراز اور آفتوں سے محفوظ رکھے. 🙏
🤲یااللہ ہم سب کو اپنی ناراضگی، زمینی وآسمانی عذاب سے محفوظ فرما.🙏
🤲اللّٰہ تعالیٰ آپ سبھی کو ایمان و سکون اور عافیتوں والی زندگی دے ساری پریشانیوں سے نجات دلائے🙏
🤲دعا ہے کہ رب کریم ھمیں نبی کریم ﷺ کےبتائے ھوئے طریقوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما🙏
🤲اپنے خاص فضل و کرم سے رب کریم اپ کو حلال وسیع رزق عطا فرماے اور اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرہے آَمِيّـٍـِـنْ يَآرَبْ آلٌعَآلَمِِيِنِ🙏
#محمدﷺ
05/06/2026
🌹 درودِ شریف کی برکت سے اولاد کی نعمت — ایک بہن کی ایمان افروز داستان 🌹
چیچہ وطنی کے قریب ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک بہن اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں:میری شادی کو آٹھ سال گزر چکے تھے، لیکن اللہ تعالیٰ نے ابھی تک اولاد کی نعمت سے نہیں نوازا تھا۔ میں اور میرے شوہر اس آزمائش سے گزر رہے تھے جس کا درد صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو اس کیفیت سے گزرا ہو۔ہم نے ہر ممکن کوشش کی۔ بڑے بڑے ڈاکٹروں سے علاج کروایا، مختلف میڈیسن استعمال کیں، کئی لوگوں کے مشورے مانے، مگر ہر بار مایوسی ہی ہاتھ آئی۔ وقت گزرتا گیا اور انتظار کی گھڑیاں مزید طویل ہوتی گئیں۔ اس پریشانی نے ہمارے گھر کے سکون کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا۔ معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہونے لگے اور دل بے شمار فکر و غم سے بھر گیاانہی دنوں میری ایک پرانی سہیلی، جو کالج کے زمانے سے میری دوست تھی اور چیچہ وطنی میں رہتی تھی، دوبارہ رابطے میں آئی۔ باتوں باتوں میں میں نے اسے اپنی زندگی کی تمام پریشانیاں بتائیں۔ میری بات سن کر اس نے مجھے خادمِ درود، عدنان تبسّم چشتی اجمیری صاحب کا نمبر دیا اور کہاایک بار ان سے رابطہ ضرور کرو، اللہ تعالیٰ بہتر راستہ نکال دے گاکچھ دن بعد میں نے بھائی عدنان صاحب سے رابطہ کیا اور اپنی کیفیت بیان کی۔ انہوں نے نہایت شفقت اور خلوص کے ساتھ میری بات سنی، حوصلہ دیا اور درودِ شریف کا ایک خاص عمل بتایا۔ بعض جسمانی مسائل کے پیشِ نظر میں نے ان کے مشورے سے دیسی میڈیسن بھی منگوائی۔میں نے پورے یقین، امید اور اخلاص کے ساتھ عمل شروع کیا۔ ابھی ڈیڑھ مہینہ ہی گزرا تھا کہ اللہ رب العزت نے اپنی خاص رحمت کا دروازہ کھول دیا۔ وہ خوشخبری جس کا میں آٹھ سال سے انتظار کر رہی تھی، اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرما دی آج سال 2026 ہے، اور میں ربِ کریم کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ میں یقین سے کہتی ہوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل، درودِ پاک کی برکت اور نیک دعاؤں کا ثمر ہےالحمدللہ! آج میری ہر دعا میں خادمِ درود بھائی عدنان تبسّم چشتی اجمیری کے لیے خصوصی دعا شامل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، برکت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ دینِ اسلام اور درودِ پاک کی خدمت میں قائم و دائم رکھے بے شک، جب بندہ امید کا دامن تھام کر درودِ پاک کی محفل سے جڑ جاتا ہے تو رحمتِ الٰہی ایسے راستے کھول دیتی ہے جن کا انسان تصور بھی نہیں کرتا
05/06/2026
05/06/2026
جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کے بے شمار روحانی اور دنیاوی فوائد ہیں، جنہیں احادیثِ مبارکہ میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔یہاں احادیث کی روشنی میں سورہ کہف کی چند نمایاں فضیلتیں دی گئی ہیں:
فتنہ دجال سے حفاظت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے سورہ کہف کی ابتدائی (یا آخری) دس آیات یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا"۔
نور کی روشنی: ایک اور حدیث میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دونوں جمعوں کے درمیان ایک ایسا نور روشن فرما دیتے ہیں جو اس کے راستے کو منور کرتا ہے۔
دس دنوں کے گناہوں کی معافی: جمعہ کے دن اس سورہ کی تلاوت کی برکت سے اگلے جمعے تک کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اور انسان گناہوں سے محفوظ رہتا ہے۔گناہوں کی بخشش: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس نے جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھی، اس کے نیچے سے آسمان تک ایک نور چمکتا ہے جو قیامت کے دن بھی روشن رہے گا، اور اس کے دونوں جمعوں کے درمیان کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
اہم نوٹ: احادیث میں خاص طور پر جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
