Oriflame Sweden Karachi
Oriflame sweden was Multinational Cosmetics Company & work at 62
Countries...
Your Dream, Our Inspiration
Oriflame Cosmetics is an international cosmetics company, which use multi lele marketing to sell directly to customers. The company began operation in 1967 in Sweeden too has a presence in over 62 countries World Wide. Its highly quality products are marketed by a network of Oriflame consultants. Today it is one of the fastest growing beauty companies in the world. Your dre start here!
*Three rea
22/08/2025
اسلام وعلیکم پیاری بہنوں آج سے سیلف گرومنگ کو عملی طور پہ شروع کرتے ہیں
سیلف گرومنگ یعنی اپنے آپ کو بہتر سے بہتر بنانا تاکہ آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو آپ کی بات میں وزن آئے اور لوگ آپ کی عزت کریں ۔
کون کون بہن میرے ساتھ سیلف گرومنگ شروع کرنا چاہتی ہے کمنٹ کر دیں تاکہ مجھے اندازہ ہو جائے کہ آپ سیلف گرومنگ میں کتنی دلچسپی لے رہی ہیں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں بالوں کی طرف وہ گول جوڑے میں چھپے بال جو آپ کی پرسنیلٹی اور سیلف گرومنگ کا سب سے اہم جزو ہے ۔آپ کے شوہر کو بھی شاید کسی شادی بیاہ پہ ہی پتہ چلتا ہو گا کہ اس کی بیوی کے بال کیسے ہیں خوبصورت ہیں لمبے گھنے ہیں ۔ورنہ تو وہ ٹی وی اور موبائل پہ ماڈلز کے بال دیکھ دیکھ کر حسرت لیئے پھرتا ہو گا کہ اس کی بیوی بھی کبھی بال کھولے اس کے سامنے آئے
بالوں کے لیے سب سے زیادہ ضروری چیز ایک اچھا شیمپو اور کنڈیشنر ہے اپنی زندگی میں یہ تحیہ کر لیں کہ آپ نے کنڈیشنر کے بغیر شیمپو استعمال نہیں کرنا اس لیے کہ کنڈیشنر کے بغیر شیمپو آپ کے بالوں کو اڑا اڑا بنا دے گا جبکہ اچھے کنڈیشنر سے بال سموتھ ہو جائیں گے گر میوں میں کم از کم ہفتے میں تین دفعہ بال واش کریں ۔کیونکہ پھر بالوں سے پسینے اور لہسن پیاز کی بو آتی ہے ۔
بال اتنے رکھیں جنہیں آپ اچھے سے مینج کر سکیں یہ نہیں کہ بال لمبے رکھے ہوئے ہیں بالوں کی دمیں بنی ہوئی ہیں رف اور ڈرائے ہوئے ہیں آپ نے کس کے باندھے ہوئے ہیں اور دل ہی دل میں خوش ہو رہی ہیں کہ میرے بال تو لمبے ہیں تو ایسے لمبے بالوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بالوں کو گیلا کریں اب درمیان سے بالوں کی مانگ نکالیں جو پیچھے گردن تک جائے دونوں طرف میں بال آگے ڈال لیں اور پھر دونوں طرف کے بالوں کو آپس میں ملا کر نیچے آتی جائیں اور جہاں تک آپ نے کاٹنے ہیں وہاں ایک ربڑ بینڈ لگا لے ربڑ بینڈ لگانے کے بعد جو نیچے دمیں اور رف بال ہیں ان کو کاٹ دیں تو یہ آپ کے گھر پر ہی بالوں کی ٹرمنگ ہو جائے گی اس کے بعد فرنٹ مانگ کے دونوں طرف سے ایک انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی دو لیٹیں نکال کر سامنے کر لیں اور اپنی ٹھوڑی تک ان کو کاٹ لیں اور درمیان سے مانگ نکال کر دونوں سائیڈوں پر ڈال لیں اس سے ہی اپ کا چہرہ بہت خوبصورت لگنا شروع ہو جائے گا۔
آج اتنا کریں کل آپ کو انشاءاللہ بتاوں گی کہ آپ نے آگے کیا کرنا ہے ۔
جاری ہے
شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Karachi
KARACHI,

19/03/2025