Qaiser Sajjad

Qaiser Sajjad

Share

Here you get latest post daily

10/04/2024

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال ، عیدکم سعید أعادہ الله علینا وعلیکم کرات۔۔
عید الفطر اپنی رعنائیوں ، کرم فرمائیوں کے ساتھ مبارک ھو ، اللہ جل شانہ رمضان کریم کے روزے ، تراویح ، تلاوات ، عبادات صالحات کو قبول مقبول فرمائے ، ذخیرہ آخرت بنائے اور مزید کی توفیق و ھمت نصیب فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم .

قیصر سجاد عبداللہ
۱۰ اپریل بدھ
١ شوال

04/01/2024

*سـوال تو ھمارے ایمان کا ہے.

"میں کینٹین میں داخل ہوئی تو برگر کا پیکٹ اس کی میز پر ادھ کھلا رکھا تھا۔
میں تو کچھ نہ بولی وہ خود ہی خجل سی ہوکر بولی۔
"یار ایک میرے برگر سے کیا فرق پڑتا ہے کسی ملک کی اکنامی پر؟"
میں نے نظریں چراتے ہوئے کہا "فرق ان کو نہ بھی پڑے ہمیں تو پڑتا ہے
کیونکہ ہم اپنے ضمیر کی عدالت میں کھڑے ہیں۔
جب فیصلہ اجتماعی ھےتو ہم دلیل نہ لائیں ۔باقی جس کا جو جی چاھے کرے۔"
بیٹی نے آج ہاسپٹل سے واپسی پر اپنی دوست کا یہ واقعہ سنایا کہ جب سے میکڈونلڈ نے 50 فیصد رعایت دی ہے اچھے اچھوں کے ضبط کے بندھن ٹوٹ رہے ہیں۔

میں نے کہا:"ایمان کی آزمائش کی ہر دور میں الگ قسمیں ہوتی ہیں۔
جب کہا گیا تھا کہ ہفتہ کے دن مچھلیاں نہ پکڑو تو ہفتہ کے دن ھی مچھلیاں سطح سمندر ہر کثرت سے نمودار ہوتیں۔

جب کہا گیا کہ آج کے دن اس دریا کا پانی مت پیو تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی۔
قرآن کہتا ہے کہ ایک دو کے سوا سب ہی سیراب ہوئے۔

اس وقت کی تشنگی تو رفع ہوگئی مگر قرآن نے یہ بتادیا کہ تاریخ مرتب ہورہی ہے۔وہاں حساب انفرادی ہوگا مگر یہاں سزا اجتماعی بھی ملے گی۔

مجھے معاً پچھلے ہفتے کی وہ نشست یاد آئی جب پروفیشنل یونیورسئیز کے طالبات کے ساتھ ایک نشست میں ہم سوچ رہے تھے کہ اپنے ایمان کی گواہی کے لیے اس وقت کیا کر سکتے ہیں؟

انجیئرنگ یونیورسٹی کی ایک طالبہ بولی:" ہم نے کینٹین والے انکل سے کہا کہ یہاں کوک اور لیز نہ رکھیں۔
وہ بولے:" یہاں سیاست مت کریں۔" یہ سن کر غصہ تو آیا مگر اگلے دن ہم تین چار دوستوں نے طے کیا کہ کینٹین جانے والی طالبات کو الگ الگ کنوینس کریں گےکہ ہمیں کیوں ان چیزوں کا بائیکاٹ کرنا ہے؟

پھر ہم راستوں میں کھڑے ھوکر طالبات سے سرگوشیاں کرتے رہے۔
کوئی ہفتہ ہی گزرا ھوگا کہ ہم کینٹین جاکر حیران۔
لیز کی جگہ کرکرے اور طرح طرح کے چیوڑے اور پیپسی کی جگہ پاکولا۔۔ نقصان کی تلافی کے لیے انکل نے ایک کارنر پر گرم سموسے کے اسٹال کا بندوبست کر ڈالا۔۔ لگتا تھا انکی آمدن کافی متاثر ہوئی تھی۔"

بات تو اتنی سی ہے کہ ہم استطاعت بھر چھوٹی چھوٹی کوششوں ہی کے مکلف ہیں۔۔بڑے کام تو رب جس سےچاھے گا لے لے گا۔
وہ تو ہمارا محتاج نہیں۔۔ اس کی اپنی اسٹینڈنگ آرمی (ابابیلوں ) کی شکل میں آج بھی ان ہاتھی والوں کو لمحوں میں بھس کرسکتی ہے۔
سوال تو ہمارے ایمان کا ہے۔

31/12/2023

*Year 2024 it will be the success of Palestine.
Ameen.........
INSHALLAH........*

31/12/2023

موٹیویشنل تحریر دل کو لگی آپ بھی استفادہ کریں*

┈┉┅━❀🍃🌸🍃❀━┅┉┈

"مریم نے 1 گھنٹے میں 10 کلو میٹر فاصلہ طے کیا حارث نے ڈیڑھ گھنٹے میں یہی فاصلہ طے کیا... دونوں میں سے کون تیز رفتار اور صحت مند ہوا ؟
یقیناً ہمارا جواب ہوگا... "مریم "

اگر ہم کہیں کہ مریم نے یہ فاصلہ ایک تیار ٹریک پر طے کیا جب کہ حارث نے ریتیلے راستے پر چل کر طے کیا تب؟
تب ہمارا جواب ہوگا... "حارث"

لیکن ہمیں معلُوم ہوا کہ مریم کی عُمر 50 سال ہے جب کہ حارث کی عُمر 25 سال تب؟
ہم دوبارہ کہیں گے کہ "مریم "

مگر ہمیں یہ بھی معلُوم ہوا کہ حارث کا وزن 140 کِلو ہے جب کہ مریم کا وزن 65 کِلو تب؟
تب ہم کہیں گے "حارث"
جُوں جُوں ہم مریم اور حارث سے متعلق زیادہ جان لیں گے اُن میں سے کون بہتر ہے تو اُن سے متعلق ہماری رائے اور فیصلہ بھی بدل جائے گا.
ہم بہت سطحی چیزیں اور بہت جلدی میں رائے قائم کرتے ہیں جِس سے ہم خُود اور دُوسروں کے ساتھ اِنصاف نہیں کر پاتے ہیں.
اِسی طرح خُود کو دُوسروں کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے ہم میں سے بہت سارے مایُوس ہو جاتے ہیں حالانکہ ہر ایک کا ماحول مختلف ہوتا ہے... مواقع مختلف ہوتے ہیں... زِندگی مختلف ہوتی ہے... وسائل مختلف ہوتے ہیں... مسائل مختلف ہوتے ہیں.
آپ اپنے کِسی ہم عُمر سے کِسی کام میں پیچھے ہیں تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کامیاب اور آپ ناکام ہیں' وہ افضل اور آپ کمتر ہیں... مُمکن ہے آپ کو مُیسر مواقع اور درپیش حالات کو دیکھا جائے تو آپ اُن سے بہت بہتر ہوں... زِندگی کی دوڑ میں خود کو کبھی کمتر نہ سمجھیں' احساس کمتری شکست کی پہلی سیڑھی ہے..!! "

28/12/2023

Thoughtful phrases written on the door of a university in South Africa

Atomic bombs and long-range missiles are not needed to destroy a nation, but lower the quality of its education system and allow students to cheat in exams, that nation itself will be destroyed. Doctors coming out of this dysfunctional education system

Patients will continue to die. Buildings will be destroyed by engineers. Wealth will be lost in the hands of economists. Humanity will be destroyed by religious leaders. Justice will be killed by detention.

The destruction of the education system is the destruction of the nation

24/12/2023

آج کا بڑا فتنہ ۔۔۔ جس اسلام نے عورتوں کو پردے کا حکم دیا وہ بے پردہ ہوگئی ہیں اور جن مردوں کو ٹخنوں سے اوپر شلوار رکھنے کا حکم دیا وہ خود کو ڈھانپنے کے لیے کوشاں ہیں 💔 لڑکیوں نے ٹخنوں سے اوپر شلوار کرنے کو فیشن بنا لیا ہوا ہے یہ جانے بغیر کہ ان کا عمل جہنم کی آگ کو بھڑکا رہا ہے لمحہ فکریہ

21/12/2023

*جنت کا دروازہ*

میں ایک شوہر ہوں ایک باپ ہوں
میں تمہارے مقام کو نہیں پہنچ سکتا
میرے قدموں تلے جنت نہیں ہے
میں جان پر کھیل کر ایک جان پیدا نہیں کرسکتا
میں بیک وقت بائیس ہڈیاں ٹوٹنے کی اذیت سے نہیں گزر سکتا۔
اگر یہ میرے بس میں ہوتا تو میں یہ بھی کر گزرتا
لیکن یہ ممکن نہیں ہے
مگر اے میری شریک حیات
یہ بھی سچ ہے کہ
تم اور ہماری اولاد مجھے بھی بہت عزیز ہے
تمہاری خوراک اور دوا کیلئے میں اپنی ہڈیوں کی پروا کیے بغیر ہر وقت کوشاں رہتا ہوں
کبھی اینٹیں اٹھاتا ہوں کبھی بھٹی پہ جلتا ہوں
اور کبھی اوور ٹائم کرتے ہوئے آفس کی کرسی پہ بیٹھ بیٹھ کر میرے پٹھے کھنچ جاتے ہیں
لیکن میں پرواہ نہیں کرتا شکایت نہیں کرتا
کر ہی نہیں سکتا کیونکہ میں ایک مرد ہوں
تھکنا اور ہمت ہارنا مجھے زیب نہیں دیتا
بلکہ میرا کام تو تمہیں ہمت دینا ہے تمہارا سہارا بننا ہے
اولاد کی پیدائش سے پرورش تک تمہاری قربانیاں ناقابل فراموش ہیں تو
قربانی تو میں بھی دیتا ہوں
میں بھی ہر ہر پل اپنی اولاد کی فکر میں جیتا ہوں
تمہاری طبعیت خراب ہوتی ہے تو میری بھی جان پہ بن جاتی ہے
میرے بس میں ہو تو میں تم پر آنے والی ہر اذیت اپنی جان پر جھیل لوں
لیکن میں اللہ کی تقسیم میں دخل اندازی نہیں کرسکتا
تم جس دن میری اولاد کو دنیا میں لاتی ہو میں اسی دن سے اسکی دنیا بنانے میں جُت جاتا ہوں
بچے کی فکر میں تم اپنا آپ بھلا دیتی ہو
تو مجھے بھی اپنی ہوش کہاں ہوتی ہے؟
تمہاری خوبصورتی میں فرق آجاتا ہے تو میری جوانی بھی فکر معاش کی نذر ہو جاتی ہے۔
تمہارے سر میں چاندنی اتر آتی ہے تو میرے بال بھی انہیں فکروں میں جھڑ جاتے ہیں۔
لیکن اس سارے عمل میں میرا کردار غیر واضح اور پنہاں رہتا ہے
اس لیے میری قربانیوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے
لیکن میرا خالق تو سب دیکھنے اور جاننے والا ہے
بس اسی لیے اس نے
جو جنت تمہارے قدموں تلے رکھی ہے اس کا دروازہ مجھے بنایا ہے۔

*کاپی پیسٹ*

15/12/2023

*‏کچھ ایسی مفت اور حیرت انگیز دوائیں ہیں*
*جن کے استعمال سے* *بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے- جیسے*
*1. ورزش بھی ایک دوا ہے*۔
*2. صبح کی سیر ایک دوا ہے*۔
*3. روزہ ایک دوا ہے۔*
*4. گھر والوں کے ساتھ کھانا بھی ایک دوا ہے*۔
*5۔ ہنسی ایک دوا ہے*۔
*6۔ گہری نیند ایک دوا ہے۔*
*7۔ پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا ایک دوا ہے*۔
*8 خوش رہنا ایک دوا ہے۔*
*9. خاموشی بھی بعض صورتوں میں دوا ہے*۔
*10۔ لوگوں کی مدد کرنا بھی ایک دوا ہے*
*11- آپکے اچھے اور مخلص دوست دوائیوں کا اسٹور ہیں۔*
*اور سب سے بڑھ کر نماز سو دواؤں کی ایک دوا ہے۔
*آزما کر دیکھ لیں*۔۔۔صبح بخیر

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Karachi
75120