Ibn E Asgher
_پاک کے لئے پاک بننا پڑتا ہے_
16/10/2025
کام کیا نفرت نے اپنا عشق نے اپنا کام کیا
دار و رسن کو تم نے سجایا سر ہم نے نیلام کیا
ایسے بھی کچھ راہِ طلب میں ہم نے مسافر دیکھے ہیں
دھوپ سے ہمت ہار گئے تو سائے کو بدنام کیا
وقت یہ سب سے پوچھ رہا ہے جہدو عمل کی منزل میں
کس کس نے تلوار اٹھائی کس کس نے آرام کیا
ایک ہی صورت باقی تھی سو ہم نے کیا یوں غم کا علاج
چھوڑ دیا ساقی کو ہم نے ٹکڑے ٹکڑے جام کیا
ہم نے فصیلِ شہرِ ستم پر دیپ جلا کر زخموں کے
*سورج کو زحمت سے بچایا ظلمت کو ناکام کیا*
ـــــ *اعجاز رحمانی*
القائد الشهيد یحیٰی الســ ـنوار ❣️
کیسے کیسے روشنی بکھیرتے ستارے بجھ گئے ـــ عزم و وفا کے استعارے وفا کی نذر ہوگئے ـــ ہائے ! ہم نے اپنے درخشاں مستقبل کے راہنما کیسی ناقدری سے کھو دیے !
آئے عشـــــاق گئے، وعدۂ فــردا لے کر
اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر
مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہ کریں گے
احرار کبھی ترک روایت نہ کریں گے
کیا کچھ نہ ملا ہے جو کبھی تجھ سے ملے گا
اب تیرے نہ ملنے کی شکایت نہ کریں گے
شب بیت گئی ہے تو گزر جائے گا دن بھی
ہر لحظہ جو گزری وہ حکایت نہ کریں گے
یہ فقر دل زار کا عوضانہ بہت ہے
شاہی نہیں مانگیں گے ولایت نہ کریں گے
ہم شیخ نہ لیڈر نہ مصاحب نہ صحافی
جو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے
*شہید یحییٰ سنوار رحمتہ اللّٰـہ علیہ نے صحیح فرمایا تھا*!!! 🇵🇸💔🥀
*"غزہ ساری دنیا کے منافقوں کو بے نقاب کردے گا"* 💯
07/10/2025
*7 اکـــتـ🔻ــوبــــر*
وہ مبـــــارک دن جس میں صہیونیت اور اس کے مذموم عزائم پر ایسی تاریخی ضرب لگی جس کا زخم صدیوں تک ہرا، بھرا، پھلتا اور پھولتا رہے گا۔
*إن شاء الله*
07/10/2025
*حوصلے مردہ ہیں۔ ہمتیں پست ہیں۔ چراغِ امید گل ہے۔* جواں مردی و سرفرازی اسلاف کے ساتھ مخصوص کی جاچکی ہے۔ مسجدِ مقدّس کی پامالی معمول بن چکی ہے۔ سربراہانِ ممالکِ اسلامیہ کی دستاریں گر چکی ہیں۔ مجرم کا نقطہ مٹایا جا چکا ہے۔ ناقابلِ تسلیم، تسلیم ہو چکا ہے۔ الغرض ہر سمت راکھ ہی راکھ ہے۔ حال اور مستقبل، سب راکھ کے ڈھیر میں گم ہیں۔
*ایسے میں 7 اکتوبر کا سورج چڑھتا ہے* اور صدیوں پر محیط اندھیرے چھٹ جاتے ہیں۔ ناقابلِ تسخیر، مسخر ہوتا ہے۔ ناقابلِ یقین، مشاہدہ بنتا ہے۔ سرفروشی، جانبازی اور سربلندی کی بھولی بسری داستانیں حقیقت کا رنگ پکڑتی ہیں۔ الغرض، خون و جرأت کی ایک ایسی فصیل قائم ہوتی ہے، جو شاید اب صدیوں تک ناپاک صہیونی عزائم کی راہ میں رکاوٹ بنی رہے۔
*خراجِ تحسین ہے ان جوانوں کو* جنہوں نے امّتِ مرحومہ کو اس کا فرضِ منصبی یاد دلایا۔ *سلام ہو ان سرفروشوں پر* جن کا مبارک خون تحریرِ بیت المقدّس کی راہ میں بہ گیا۔
*سلام ہو*
*القائد الشهيد إسماعیل ہنیہ پر۔*
*سلام ہو*
*قائد الامۃ الکبیر محمد الضیف پر۔*
*سلام ہو*
*المجاهد الشهيد یحییٰ السنوار پر۔*
اور ان سب پر جن کی قربانیوں سے *عزیمت کی راہ میں چراغاں ہے*۔ جو امّتِ مرحومہ کے ابدی ہیروز ہیں، جن کا خون *صبحِ آزادئٍ اقصٰى* کی نوید ہے۔
ٹرینڈ چلاؤ 📢 اسٹیٹس لگاؤ
گلوبل صمود فلوٹيلا کو تحفظ دو🇦🇪🇵🇰
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi
75340
