Kissan ithaad Kasur Bath Group

Kissan ithaad Kasur Bath Group

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kissan ithaad Kasur Bath Group, Health/Beauty, landian Wala Kanganpur Kasur, Kasur.

10/10/2022

کاشتکار بھائیو
اسلام علیکم ❤
رایا کی کاشت کا وقت آرہا ہے اور اسکا ریٹ بھی گزشتہ سال سے اچھا جا رہا ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود خوردنی آئل ایمپورٹ کرتا ہے ایسے حالات میں رایا کی اہمیت مذید بڑھ جاتی ہے۔
رایا کی پیداواری ٹیکنالوجی کو شارٹ کر کے لکھ رہا ہو امید ہے آپ احباب کے لیئے فائدہ مند ہوگی۔
⭐وقت کاشت
رایا کی کاشت ستمبر اکتوبر کے سارے مہینے میں کی جاتی ہے البتہ 20 ستمبر سے بیس اکتوبر بہترین وقت کاشت ہے۔
⭐زمین کی تیاری !
رایا کی جڑ گہری جاتی اور اسے بار بار پانی بھی نہیں لگایا جاتا اس لیئے زمین کی تیاری میں گہرا ہل چلانے کے بعد روٹاویٹر سے مٹی باریک کر لینی چاہیے۔
⭐شرع بیج اور اقسام!
Cozola
سپر رایا انمول رایا خانپوری رایا اور باغ وبہار رایا کی ترقی دادہ اقسام ہیں آپ مندرجہ بالا اقسام میں سے کسی بھی قسم کا کسی اچھی یا پنجاب سیڈ کارپوریش دو کلو فی ایکڑ کے حساب سے کاشت کر سکتے ہیں۔
رایا کا بیج ہائیبرڈ نہیں ہوتا آپ گزشتہ سال کی فصل سے رکھا ہوا بیج بے فکر ہو کر کاشت کر سکتے ہیں۔
⭐ طریقہ کاشت !
👈راونی کر کے کاشت کیا جا سکتا ہے۔
👈خشک زمین میں کاشت کر کے پانی لگایا جا سکتا ہے
👈 پانی لگا کھڑے پانی یا گارے کی حالت میں چھٹا دیا جا سکتا ہے۔
👈 خشک زمین میں کاشت کر کے ریجر سے کھیلیاں نکال کر پانی لگا کر کاشت کر سکتے ہیں
👈 ڈرل کیا جا سکتا ہے۔

⭐کھاد
رایا بنیادی طور پر کم کھاد پر تیار ہونے والی فصل ہے مندرجہ ذیل کھادیں اس کے لیئے کافی ہیں۔
بجائی کے وقت
ایک بیگ DAP
پہلے پانی پر۔
زمین اور فصل کو دیکھتے ہوئے بیس کلو سے چالیس کلو یوریا
دوکلو سلفر
آٹھ کلو SOP
فی ایکڑ بہترین پیداوار لینے کے لیئے کافی ہیں

⭐ آبپاشی !
زیادہ دیر تک وتر رکھنے والی زمینوں چاول کے وڈھ والی زمینوں اور بارشیں ہونے کی صورت میں ایک بار آبپاشی کافی ہے
درمیانی زمینوں میں دو با اور ہلکی ریتلی زمینوں پر تین بار آبپاشی درکار ہو گی۔

⭐ سپرے !
موسم بہار میں رایا پر سست تیلے کا حملہ ہوتا ہے اور اسی موسم میں سفید کنگی (وائیٹ رسٹ) کا حملہ بھی دیکھنے میں آیا ہے اس لیئے فروری کے درمیانے عشرے میں امیڈا کلوپرڈ اور بینالکسل+ مینکوزیب کا کم از کم ایک سپرے ضرور کر دینا چاہیے۔

⭐copied

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Kasur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Landian Wala Kanganpur Kasur
Kasur