Tanda Fish Hatchery Kohat
Deputy Director Fisheries Kohat
11/06/2026
11/06/2026
10/06/2026
✨ سرپرائز وزٹ – ٹانڈا فش ہیچری کوہاٹ
📅 10 جون 2026
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، جناب محمد نواز وزیر صاحب نے ٹانڈا فش ہیچری کا اچانک دورہ کیا۔ تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
🐟 جاری بریڈنگ سیزن کے دوران بروڈرز تالاب، نرسریز اور ٹینکس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ مچھلی کے بچے (فش سیڈ) کا جائزہ لیا گیا۔
✅ ہیچری میں بہترین صفائی، نظم و ضبط اور صاف ستھرے ماحول کو سراہا گیا۔
👨💼 اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے بریڈنگ کے عمل اور جاری تجربات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
👏 ڈپٹی کمشنر نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
📢 اہم ہدایات:
✔️ کارکردگی کو اسی جذبے سے جاری رکھا جائے
✔️ مچھلی کے بچے کی افزائش میں مزید بہتری لائی جائے
✔️ جنوبی اضلاع کے فش فارمرز کو بروقت اور سرکاری نرخوں پر معیاری فش سیڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے
⭐ آخر میں، ہیچری کے انتظامات کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت کی گئی
ضلع خیبر میں مچھلی کے بچوں کے ذخیرہ (فش سیڈ اسٹاکنگ) کی تقریب
مورخہ: 6 جون 2026
جمرود: صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اقدامات کے تحت آج ضلع خیبر کے مختلف عوامی آبی ذخائر میں مچھلی کے بچوں کے ذخیرہ کی ایک باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر علاقے کے عمائدین کی موجودگی میں تصدیق شدہ مچھلی کے بچے بہ اقسام کامن کارپ (گلفام)، روہو (Labeo rohita)، موری (Cirrhinus mrigala)، سلور کارپ (Hypophthalmichthys molitrix) اور گراس کارپ (Ctenopharyngodon idella) پانی میں چھوڑے گئے۔
تقریب میں جناب نوید افریدی صاحب ( فوکل پرسن برائے ضم شدہ اضلاع ) اور علاقہ عمائدین کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا زبیر علی یوسفزئی، ڈائریکٹر فشریز ضم شدہ اضلاع امیر حمزہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز خیبر محمد نعیم نے شرکت کی۔
اس اقدام کا مقصد ماہی پروری کے شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا، آبی وسائل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا، مچھلی کے کم ہوتے ہوئے قدرتی ذخائر کی بحالی، اور ضم شدہ اضلاع میں مقامی آبادی کے لیے پروٹین سے بھرپور غذا اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے
31/05/2026
🚨 اہم عوامی اطلاع 🚨
محکمہ فشریز، کوہاٹ ڈویژن کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
🐟 یکم جون تا اکتیس اگست مچھلیوں کی افزائشِ نسل (Breeding Season) کا وقت ہوتا ہے، جس کے دوران مچھلیاں انڈے دیتی ہیں۔
⚠️ لہٰذا اس عرصے میں:
👉 کوہاٹ ڈویژن کے تمام ڈیموں کے پانیوں میں
🚫 مچھلی کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
❌ درج ذیل طریقوں سے شکار سختی سے ممنوع ہے:
جال کے ذریعے
کرنٹ (بجلی) کے ذریعے
گولا بارود یا دھماکہ خیز مواد
دیگر غیر قانونی طریقے
⚖️ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
👤 منجانب:
ولی جان
ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز
مختیار گل روڈ کوہاٹ کینٹ
21/05/2026
الحمدللہ، ٹانڈا فش ہیچری کوہاٹ میں بریڈنگ کے ساتھ ساتھ صفائی کا خصوصی عمل بھی زور و شور سے جاری ہے تاکہ مچھلیوں کی افزائش کے لیے صاف، شفاف اور آکسیجن سے بھرپور ماحول مہیا کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں ہیچری کے تمام تالابوں، واٹر چینلز اور بریڈنگ یونٹس کی باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ مچھلی کے بچوں (فِرائی) کی بہترین نشوونما ممکن ہو اور بیماریوں سے مؤثر بچاؤ کیا جا سکے۔
یہ تمام سرگرمیاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ٹانڈا فش ہیچری کوہاٹ کی موجودگی میں اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کوہاٹ جناب ولی جان صاحب کی خصوصی ہدایات پر انجام دی جا رہی ہیں، جنہوں نے عملے کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ صفائی، واٹر کوالٹی اور ہیچری مینجمنٹ کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
ہیچری اسٹاف بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، جس کا مقصد نہ صرف معیاری مچھلی کی پیداوار کو یقینی بنانا ہے بلکہ مقامی فش فارمرز کو بہترین کوالٹی کے فش سیڈ کی فراہمی بھی ہے۔
✨ Tanda Fish Hatchery Kohat — صاف ماحول، معیاری پیداوار اور روشن مستقبل
𝗔𝗹𝗵𝗮𝗺𝗱𝘂𝗹𝗶𝗹𝗹𝗮𝗵!
𝗧𝗼𝗱𝗮𝘆 𝗢𝗻 𝟭𝟭-𝟬𝟱-𝟮𝟬𝟮𝟲 𝗦𝗶𝗹𝘃𝗲𝗿 𝗙𝗶𝘀𝗵 𝗕𝗿𝗲𝗲𝗱𝗶𝗻𝗴 𝗵𝗮𝘀 𝗯𝗲𝗲𝗻 𝘀𝘂𝗰𝗰𝗲𝘀𝘀𝗳𝘂𝗹𝗹𝘆 𝗶𝗻𝗶𝘁𝗶𝗮𝘁𝗲𝗱 𝗮𝘁 𝗧𝗮𝗻𝗱𝗮 𝗙𝗶𝘀𝗵 𝗛𝗮𝘁𝗰𝗵𝗲𝗿𝘆, 𝗞𝗼𝗵𝗮𝘁....
𝗙𝗿𝗼𝗺 𝗡𝗲𝘁𝘁𝗶𝗻𝗴 𝘁𝗼 𝗙𝗲𝗿𝘁𝗶𝗹𝗶𝘇𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻, 𝗲𝗮𝗰𝗵 𝘀𝘁𝗲𝗽 𝘄𝗮𝘀 𝗰𝗮𝗿𝗲𝗳𝘂𝗹𝗹𝘆 𝗰𝗮𝗿𝗿𝗶𝗲𝗱 𝗼𝘂𝘁 𝗳𝗼𝗹𝗹𝗼𝘄𝗶𝗻𝗴 𝗽𝗿𝗼𝗽𝗲𝗿 𝗵𝗮𝘁𝗰𝗵𝗲𝗿𝘆 𝗦𝗢𝗣𝘀, 𝗶𝗻𝗰𝗹𝘂𝗱𝗶𝗻𝗴 𝘀𝗲𝗹𝗲𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝗵𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵𝘆 𝗯𝗿𝗲𝗲𝗱𝗲𝗿𝘀, 𝗮𝗰𝗰𝘂𝗿𝗮𝘁𝗲 𝘄𝗲𝗶𝗴𝗵𝗶𝗻𝗴, 𝗵𝗼𝗿𝗺𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗶𝗻𝗷𝗲𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻, 𝘀𝘁𝗿𝗶𝗽𝗽𝗶𝗻𝗴, 𝗮𝗻𝗱 𝘁𝗿𝗮𝗻𝘀𝗳𝗲𝗿 𝘁𝗼 𝗰𝗶𝗿𝗰𝘂𝗹𝗮𝗿 𝘁𝗮𝗻𝗸𝘀.
𝗛𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵𝘆 𝗳𝗲𝗿𝘁𝗶𝗹𝗶𝘇𝗲𝗱 𝗲𝗴𝗴𝘀 𝗮𝗿𝗲 𝗰𝗹𝗲𝗮𝗿𝗹𝘆 𝘃𝗶𝘀𝗶𝗯𝗹𝗲, 𝗶𝗻𝗱𝗶𝗰𝗮𝘁𝗶𝗻𝗴 𝗮 𝘀𝘂𝗰𝗰𝗲𝘀𝘀𝗳𝘂𝗹 𝗯𝗿𝗲𝗲𝗱𝗶𝗻𝗴 𝗽𝗿𝗼𝗰𝗲𝘀𝘀.
𝗧𝗵𝗶𝘀 𝗲𝗳𝗳𝗼𝗿𝘁 𝘄𝗶𝗹𝗹 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗿𝗶𝗯𝘂𝘁𝗲 𝘁𝗼𝘄𝗮𝗿𝗱𝘀 𝘀𝘂𝘀𝘁𝗮𝗶𝗻𝗮𝗯𝗹𝗲 𝗳𝗶𝘀𝗵 𝗽𝗿𝗼𝗱𝘂𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗮𝗻𝗱 𝗮𝗾𝘂𝗮𝗰𝘂𝗹𝘁𝘂𝗿𝗲 𝗱𝗲𝘃𝗲𝗹𝗼𝗽𝗺𝗲𝗻𝘁.
𝗧𝗲𝗮𝗺𝘄𝗼𝗿𝗸, 𝗱𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻, 𝗮𝗻𝗱 𝗽𝗿𝗼𝗽𝗲𝗿 𝗺𝗮𝗻𝗮𝗴𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗮𝗿𝗲 𝘁𝗵𝗲 𝗸𝗲𝘆 𝘁𝗼 𝘀𝘂𝗰𝗰𝗲𝘀𝘀.
محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلع مہمند کے آبی ذخائر میں مورخہ 12 مئی 2026 کو بڑے پیمانے پر مچھلی کے بچّوں کی ذخیرہ اندوزی (Fish Stocking) کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ سرگرمی ڈائریکٹر فشریز ضم شدہ اضلاع جناب امیر حمزہ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔
اس اقدام کا مقصد آبی وسائل کے تحفظ، قدرتی ذخائر میں مچھلی کی افزائش، مقامی افراد کو قانونی ماہی گیری کے مواقع کی دستیابی اور عوام کو معیاری پروٹین کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا صوبے میں آبی حیات کے فروغ اور پائیدار ماہی پروری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
TANDA FISH HATCHERY KOHAT
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Kohat
