M Wali khattak Official

M Wali khattak Official

Share

Wali Khattak from Kohat. Sharing news, community updates, and positive videos

08/07/2026

بلیو پاسپورٹ یا عوامی مسائل؟

جب ایک عام شہری مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کے بھاری بل، مہنگے ایندھن اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کی جدوجہد کر رہا ہو، تو ایسے وقت میں عوامی نمائندوں کے لیے نئی مراعات اور خصوصی سہولیات دینا عوام کے جذبات کے مطابق فیصلہ محسوس نہیں ہوتا۔
عوام نے اپنے نمائندوں کو اس لیے منتخب کیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کریں، نہ کہ اپنی مراعات میں اضافہ کریں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اسمبلیوں میں مہنگائی کم کرنے، روزگار پیدا کرنے، تعلیم، صحت، امن و امان اور انصاف کی بہتری پر قانون سازی ہو۔
اگر ملک مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے تو قربانی کا آغاز بھی قیادت سے ہونا چاہیے۔ ایک اچھا رہنما وہی ہوتا ہے جو عوام کے ساتھ کھڑا ہو، نہ کہ اپنے لیے نئی سہولیات حاصل کرے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مفاد کو ہر ذاتی یا سرکاری مراعت پر ترجیح دی جائے۔ عوام کا اعتماد اسی وقت مضبوط ہوگا جب ان کے نمائندے اپنے عمل سے سادگی، جوابدہی اور خدمت کی مثال قائم کریں۔

Photos from M Wali khattak Official's post 03/07/2026

پیٹرول 1 روپے 97 پیسے سستا!
واہ حکومت، اتنا بڑا ریلیف دے کر تو عوام کی قسمت ہی بدل دی!

Photos from M Wali khattak Official's post 29/06/2026

زیڑہ پٹیالہ گرینڈ امن میٹنگ کی جھلکیاں

زیڑہ پٹیالہ کے دو سڑک مین چوک پر منعقدہ گرینڈ امن میٹنگ میں علاقے کے مشران، نوجوانوں، علماء کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد علاقے میں امن، بھائی چارے اور جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی آواز کو متحد کرنا تھا۔

اس اہم پروگرام کے انعقاد میں حافظ محمد کا کردار قابلِ تحسین رہا، جنہوں نے اپنی ذاتی کوششوں اور ذاتی اخراجات سے اس میٹنگ کا انتظام کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلائی اور عوام کو اس امن میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔ ان کی یہ کاوش علاقے کے امن اور اتحاد کے لیے ایک قابلِ قدر خدمت ہے۔

مقررین نے کہا کہ زیڑہ پٹیالہ ہمیشہ سے ایک پُرامن علاقہ رہا ہے، جہاں لوگ محبت، اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارتے تھے، مگر حالیہ عرصے میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم نے اس امن کو متاثر کیا ہے۔ اس لیے اس پرامن اجتماع کے ذریعے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصاً ڈی پی او کوہاٹ سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور زیڑہ پٹیالہ کا دیرینہ امن دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

اس موقع پر آئی ایس ایف کے صابقہ صدر کوہاٹ عاقب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ امن کی پہچان تھا، لیکن چند جرائم پیشہ عناصر نے اس ماحول کو خراب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عظیم اجتماع کے ذریعے ڈی پی او کوہاٹ اور متعلقہ اداروں تک اپنا یہ واضح پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ زیڑہ پٹیالہ کے عوام اپنے علاقے میں پائیدار امن چاہتے ہیں، لہٰذا جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

بعد ازاں شاہ محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری اور ڈکیتی میں گرفتار ہونے والے بعض ملزمان جلد رہا ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ دوبارہ جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ جرائم کی حوصلہ شکنی ہو اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔

علماء کرام نے بھی قرآنِ مجید اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں امن کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امن قائم ہو وہاں تعلیم، تجارت، ترقی اور خوشحالی پروان چڑھتی ہے، جبکہ بدامنی معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد، صبر، قانون کی پاسداری اور باہمی تعاون کے ذریعے اپنے علاقے کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارا پیارا زیڑہ پٹیالہ ہمیشہ امن، محبت، اتحاد اور خوشحالی کا گہوارہ رہے، اور ہر قسم کی چوری، ڈکیتی، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رہے۔ آمین۔

Photos from M Wali khattak Official's post 29/06/2026

کچھ لوگ زندگی میں صرف چند دن کے لیے ملتے ہیں، مگر وہ چند دن ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتے ہیں۔

ہمارے بھتیجے محمد بشیر نے سعودی عرب میں اپنے عزیز امان اللہ بھائی کے ساتھ جو چند خوبصورت اور خوشگوار دن گزارے، آج انہی لمحوں کی یاد ہمارے دلوں کو کچھ سکون دیتی ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے امان اللہ بھائی کے محبت بھرے رویے، خلوص اور اپنے پن کی قدر کرتے ہیں۔ آپ نے محمد بشیر کو پردیس میں اپنائیت کا احساس دلایا، جس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہے۔

آج محمد بشیر ہمارے درمیان نہیں، مگر اس کی مسکراہٹ، اس کی یادیں اور آپ کے ساتھ گزارے ہوئے وہ حسین لمحات ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے محمد بشیر کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور امان اللہ بھائی سمیت ہم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

الفاتحہ برائے ایصالِ ثواب

27/06/2026

تمام پٹیالہ کے نوجوانوں سے پرزور اپیل

علاقے کے معزز عمائدین، مشران اور بزرگوں نے تمام پٹیالہ کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرینڈ جرگہ میں بھرپور شرکت کریں۔

نوجوان کسی بھی قوم کی اصل طاقت اور مستقبل ہوتے ہیں۔ جب نوجوان ایک مقصد کے لیے متحد ہو جائیں تو وہ اپنی قوم کی تقدیر بدل دیتے ہیں۔

آج اگر ہم اپنے امن، اپنے مستقبل اور اپنی آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنے کام کاج سے وقت نہیں نکالیں گے تو بدامنی، ڈکیتیاں، چوریاں اور دیگر جرائم اسی طرح جاری رہیں گے، اور ہم روزانہ نقصان اٹھاتے رہیں گے۔

آئیں! ذاتی اختلافات کو بھلا کر ایک قوم، ایک آواز اور ایک مضبوط مٹھی بن جائیں۔ اپنے علاقے میں امن و امان کے قیام، ڈکیتیوں، چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے گرینڈ جرگہ میں لازمی شرکت کریں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

📍 مقام: دو سڑک، شیر علی خان ہوٹل کے سامنے

دن: بروز اتوار
مورخہ28/6/2026

اتحاد میں برکت ہے، اور مضبوط قوم وہی ہوتی ہے جو اپنے حق، اپنے امن اور اپنے مستقبل کے لیے متحد ہو کر کھڑی ہو۔

آئیں! اپنے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ایک آواز بنیں، ایک مٹھی بنیں، ایک قوم بنیں۔

25/06/2026
25/06/2026

جبڑ میں چوری کی واردات

جبڑ کے علاقے میں چوری کی واردات کے بعد اہلِ علاقہ پولیس کے ہمراہ چوروں کی تلاش کے لیے نکل آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چور فرار ہوتے ہوئے جوآکی گزارہ کی جانب بھاگ گئے ہیں۔

مزید اطلاعات موصول ہوتے ہی آپ تک پہنچائی جائیں گی۔

Photos from M Wali khattak Official's post 25/06/2026

اہلِ زیڑہ پٹیالہ کے نام اہم پیغام

زیڑہ پٹیالہ کے معززین، مشران اور عمائدین نے علاقے میں بڑھتے ہوئے چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مشاورت کے لیے ایک گرینڈ جرگہ/گرینڈ میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، دو سڑک کے شیرعلی خان افریدی ہوٹل کے مقام پر منعقد ہوگی۔

اس جرگے میں علاقے کے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور عوام کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام، بشمول ڈی پی او، سے کس انداز میں رجوع کیا جائے تاکہ علاقے میں جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

لہٰذا زیڑہ پٹیالہ کے ہر نوجوان، ہر بزرگ اور ہر ذمہ دار شہری سے پُرزور اپیل ہے کہ وہ اس گرینڈ میٹنگ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

یاد رکھیں! امن صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر آج ہم متحد ہو کر اپنے علاقے کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کل حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

آئیں، اپنے علاقے کے امن، اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل اور اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ زیڑہ پٹیالہ کا ہر فرد اس اہم جرگے کی اطلاع حاصل کر سکے۔

Photos from M Wali khattak Official's post 24/06/2026

گل حسن بانڈہ سے تعلق رکھنے والے محمد فرمان، جو گزشتہ ایک سال سے لاپتہ تھے، الحمدللہ آج ضلع Buner میں مل گئے ہیں اور آج ہی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ خیریت سے اپنے اہلِ خانہ کے پاس واپس آگئے۔ ۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Kohat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Kohat
26000