Tirah Valley
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tirah Valley, Health/Beauty, Peshawar KPK, KPK.
ہمارے بچے آف اللہ
زخہ خیل پانڑہ۔ Awal Sher Afridi Ali Afridi J Abdul Ghani
04/02/2026
#تیراہ متاثرین رجسٹریشن پوائنٹ پائندہ چینہ میں جعلی رجسٹریشن کے عوض ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے رشوت لینے کا انکشاف
ضلع خیبر تیراہ متاثرین کے لیے قائم رجسٹریشن پوائنٹ پائندہ چینہ میں بڑے پیمانے پر رشوت ستانی اور جعلی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیو پروگرام کے یوسی پی او سعود خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے رشوت کی مد میں وصول کیے ہیں۔
رجسٹریشن پوائنٹ پر تعینات پولیو کے دو اہلکاروں نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، حلفیہ بیان میں بتایا ہے کہ یوسی پی او سعود خان نے اپنے ماتحت ورکرز کی ملی بھگت سے فیلڈ بکس میں تقریباً 400 زیادہ جعلی اندراجات کیے ہیں۔ ان اندراجات میں شامل افراد نہ تو وادیٔ تیراہ کے رہائشی ہیں اور نہ ہی کسی صورت متاثرین میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہر جعلی اندراج کے عوض 30 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے فی فرد تک وصول کیے گئے، جو مجموعی طور پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتے ہیں۔
ان جعلی رجسٹریشنز میں شامل زیادہ تر افراد پہلے ہی یوسی تیراہ بازار زخہ کے پولیو اسٹاف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر رجسٹرڈ ہیں اور علاقے بازار زخہ خیل کے مستقل باشندے ہیں، تاہم انہیں مبینہ طور پر پیسے کے عوض تیراہ متاثرین کے طور پر رجسٹر کیا گیا۔
زندہ مثال
حضرت وزیر نامی شخص، جو ورغہ تیراہ بازار زخہ خیل میں پولیو ورکر کے طور پر تعینات ہے اور ورغہ شان خیل بازار زخہ خیل کا مستقل باشندہ ہے، کو مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے کے عوض تیراہ متاثرین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ مذکورہ شخص نے نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد باقاعدہ سِم بھی حاصل کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے متعدد افراد غیر قانونی طور پر رجسٹر ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
:::تجویز کردہ اقدامات
تیراہ بازار زخہ خیل کے پولیو ڈیٹا کو تیراہ رجسٹریشن ڈیٹا کے ساتھ مکمل کراس ویریفکیشن کے ذریعے جانچا جائے تاکہ مستقل باشندوں کی جعلی رجسٹریشن سامنے آ سکے۔
ڈی ای او سی میں موجود سابقہ تیراہ متاثرین کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ اصل رجسٹرڈ گھرانوں اور افراد کی تعداد معلوم ہو سکے۔
تیراہ بازار کے پولیو اسٹاف سے اُن متاثرین کا مستند ڈیٹا اکٹھا کیا جائے جو حالیہ عرصے میں تیراہ سے منتقل ہوئے ہیں۔
::::مطالبہ
لہٰذا چیف منسٹر خیبر پختونخوا، ایم پی اے عبدالغنی، چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر خیبر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس سنگین معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کروائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس بدعنوانی کے باعث نہ صرف قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ حقیقی متاثرین کی کھلی حق تلفی بھی ہو رہی ہے۔
PTI Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa زخہ خیل پانڑہ۔ Deputy Commissioner Khyber Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Sohail Afridi Ombudsperson Government of Khyber Pakhtunkhwa
تیراہ متاثرین
فیز ٹو میں ان افراد کا اندراج کیا جائے گا
جو تیراہ کے رہائشی ہیں لیکن کسی وجہ سےان کا ڈیٹا پولیو ورکرز کے پاس موجود نہیں ہے
01/02/2026
ضلع بٹگرام کے علاقے الائی کا ایک منظر۔
پہاڑ کے جس طرف دھوپ لگتی ہے اس طرف سے ساری برف پگھل گئی۔ پڑچھا والے میں برف اسی طرح نظر آ رہی ہے۔
قوم دے خبر وی
Tirah Valley Khyber PTI Khyber Pakhtunkhwa
30/01/2026
خوبصورت تیراہ میدان
Tirah Valley Khyber PTI Khyber Pakhtunkhwa
24/01/2025
#اقوال
❤ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ❤
کی رہائی پر قوم استقبال کے تیاریاں کرے انشاء اللہ ۔
مشتاق احمد 🇸🇱✌️
01/05/2023
وادی تیراہ میدان میں شدید ژالہ باری، میوہ جات اور سبزیاں متاثر،
19/01/2023
پنجاب کے علاقہ میں مقامی پولیس نے ایک مرتبہ پھر قبضہ گروپ کے مسلح افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ زیادہ تر ملزمان کا تعلق قبیلہ بازار زخہ خیل سے بتایا جارہا ہے۔۔
جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ
دو پولیس اہلکار شہید
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kpk
