Athar Hashmi Studio
Silent Repentance | خاموش توبہ – A place for every heart seeking peace, guidance, and self-improvemen
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ محبت میں جسم کی طلب شامل نہیں ہوتی، حالانکہ محبت انسان کے وجود کے ہر پہلو کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے۔ جب کسی سے دل اور روح کا رشتہ جڑ جائے تو اس کی موجودگی کی خواہش صرف احساسات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ انسان اس کے قرب، لمس اور ساتھ کا بھی طلبگار ہو جاتا ہے۔
وہ ذات(اللہ) تو ایک ہی ہے جو ملے بغیر بھی دلوں میں بسی رہتی ہے، جس کی محبت وصال کی محتاج نہیں۔ مگر اس ذات( اللہ) کے سوا انسان کی ہر محبت اپنے وجود کی تکمیل چاہتی ہے۔ دل، روح اور احساسات کا تعلق اپنی جگہ، لیکن محبوب کو پائے بغیر محبت کا ایک گوشہ ہمیشہ تشنہ رہتا ہے۔
انسانی محبت صرف محسوس کرنے کا نام نہیں، بلکہ محبوب کو اپنی زندگی، اپنے وقت اور اپنی دنیا کا حصہ بنانے کی آرزو بھی ہے۔ اسی لیے وصال کی خواہش محبت کی کمزوری نہیں، بلکہ اس کی فطری تکمیل ہے۔
محبت صرف روحوں کا ملاپ نہیں، بلکہ ایک ایسا مکمل احساس ہے جو دل، روح اور وجود کو ایک ہی دھاگے میں پرو دیتا ہے۔ اسی لیے سچی محبت میں محبوب کی قربت، اس کا ساتھ اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی خواہش فطری ہوتی ہے۔
اور جو یہ کہتے ہیں کہ محبت میں محبوب کو پانا معنی نہیں رکھتا، اکثر وہ محبت کی خوبصورتی تو بیان کرتے ہیں، مگر اس کے لیے جدوجہد اور انتظار کا حوصلہ نہیں رکھتے۔
سچی محبت دعا بھی ہوتی ہے، انتظار بھی، وفا بھی، اور اگر قسمت اجازت دے تو وصال کی بھی اور اگر ممکن ہو تو محبوب کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی خواہش بھی
۔(اطہر ہاشمی)
اپنے ظرف کو اتنا وسیع رکھو کہ وہ تنقید کے تیروں کو بھی نرمی سے جذب کر لے، اور تعریف کی روشنی میں اپنی آنکھیں چندھیا نہ بیٹھے۔
کیونکہ انسان وہ نہیں جو صرف اچھے لفظوں پر خوش ہو جائے، اصل انسان وہ ہے جو کڑوی باتوں میں بھی سبق ڈھونڈ لے اور نرم باتوں میں بھی حد سے نہ بڑھے۔
زندگی ہر لمحہ ہمیں آزماتی ہے—کبھی لوگ ہماری خامیاں گنواتے ہیں، کبھی ہماری تعریف کے پل باندھ دیتے ہیں۔ مگر جو دل مضبوط ہو، وہ دونوں صورتوں میں ایک جیسا رہتا ہے… نہ جھکتا ہے، نہ اڑتا ہے، بس چلتا رہتا ہے خاموشی سے اپنی اصل پہچان کے ساتھ۔
محبت بھی یہی سکھاتی ہے… کہ کسی کے الفاظ تمہاری قیمت طے نہ کریں۔ تمہاری قدر وہ ہونی چاہیے جو تم خود اپنے اندر محسوس کرو۔
کیونکہ جو شخص اپنے آپ سے سچا ہو جائے، اسے دنیا کی تعریف بھی مکمل نہیں کر سکتی اور تنقید بھی توڑ نہیں سکتی
یہ بات شاید میں ہر روز نہ کہہ سکوں، مگر یہ حقیقت ہے کہ تم میرے دل میں ایک ایسے احساس کی طرح ہو جو خاموش بھی ہے اور بہت گہرا بھی۔
میں تمہیں صرف خوشیوں کے لیے نہیں چاہتا…
میں چاہتا ہوں کہ زندگی کے ہر موڑ پر تمہارے ساتھ کھڑا رہوں۔
جب سب کچھ ہنس رہا ہو تو تمہاری ہنسی میں شامل رہوں، اور جب دنیا خاموش ہو جائے تو تمہاری خاموشی کو بھی سمجھ سکوں۔
میں تمہارے دکھ سے نظریں نہیں چرانا چاہتا، میں تمہارے دکھ کے قریب رہنا چاہتا ہوں۔
میں تمہاری آنکھوں میں آنے والی اداسی کو پڑھنا چاہتا ہوں، اور تمہارے دل کی تھکن کو اپنے سکون سے کم کرنا چاہتا ہوں۔
کیونکہ میرے نزدیک محبت صرف لفظ نہیں…
محبت وہ حالت ہے جس میں انسان دوسرے کے درد کو اپنا سمجھنے لگتا ہے، بغیر کسی شرط کے، بغیر کسی وجہ کے۔
کبھی کبھی جب میں زندگی کے آنے والے دنوں کو سوچتا ہوں تو ایک ہی تصویر بنتی ہے…
تم اور میں، ایک سادہ سی زندگی میں، جہاں شور نہیں، مقابلہ نہیں، صرف ایک دوسرے کو سمجھنے کا سکون ہو۔
سچ یہ ہے کہ میں تم سے صرف محبت نہیں کرتا…
میں تمہیں اپنے دل کے اس حصے میں رکھ چکا ہوں جہاں احساس لفظوں سے زیادہ سچ بولتے ہیں۔
اور جب بھی میں اپنے کل کو دیکھتا ہوں، تمہارا وجود وہاں ایک نرم سی روشنی کی طرح ہوتا ہے… جو کچھ نہیں کہتی، مگر سب کچھ سنبھال لیتی ہے۔
تیرا چھوڑ جانا کوئی ایک لمحے کا دکھ نہیں تھا…
یہ تو ایک خاموش قیامت تھی، جو آہستہ آہستہ میرے اندر برستی رہی۔
میں نے خود کو سمجھایا بہت…
کہ سب ٹھیک ہو جائے گا،
کہ شاید تم واپس آؤ گے،
کہ شاید یہ جدائی عارضی ہو…
مگر وقت نے آ کر بڑے سکون سے بتایا—
کچھ لوگ صرف “شاید” ہی رہ جاتے ہیں۔
اب دل تھک چکا ہے سوال کرتے کرتے،
اب آنکھیں بھیگتی تو ہیں مگر شور نہیں کرتیں…
درد اب چیختا نہیں، بس خاموشی میں سانس لیتا ہے۔
میں نے تیری ہر بات، ہر وعدہ، ہر لمس
اپنی روح کے کسی کونے میں محفوظ کر لیا ہے…
جہاں کوئی نہیں پہنچ سکتا، حتیٰ کہ میں خود بھی نہیں۔
تجھے کھونے کا دکھ اب عادت بن چکا ہے،
اور عادتیں کبھی ختم نہیں ہوتیں… بس ساتھ چلتی رہتی ہیں۔
میں نے اپنی مسکراہٹ کو زبردستی سکھایا ہے،
کہ لوگوں کے سامنے بکھرنا نہیں…
اور دل کو یہ یقین دلایا ہے
کہ ہر محبت کا انجام “ہمیشہ” نہیں ہوتا۔
اب تنہائی سے ڈر نہیں لگتا،
یہی تو وہ جگہ ہے جہاں میں تجھے محسوس کر لیتا ہوں…
بغیر کسی شکوے، بغیر کسی حق کے۔
عجیب سا رشتہ ہے اب بھی…
نہ تم میرے ہو، نہ میں تمہارا…
مگر دل کے کسی کونے میں
ہم آج بھی ایک دوسرے کے نام سے جڑے ہوئے ہیں۔
میں نے قبول کر لیا ہے تمہارا جانا…
مگر سچ یہ ہے—
قبول کرنے اور بھول جانے میں
زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
اور میں…
اب بھی کہیں نہ کہیں
تمہیں محسوس کرتا ہوں،
خاموشی کی آخری حد تک 💕🥀
یہاں ہر کہانی کہیں نہ کہیں ٹوٹ جاتی ہے…
کسی موڑ پر خواب بکھر جاتے ہیں،
اور دل وہیں کھڑا رہ جاتا ہے جہاں سب کچھ ادھورا رہ گیا ہو۔
یہ دنیا تماشہ تو بہت دیکھتی ہے،
مگر ٹھہر کر محسوس کرنے کا ہنر کم ہی لوگوں کو آتا ہے…
کبھی دیکھنے والی آنکھیں بدل جاتی ہیں،
اور کبھی دکھانے والے منظر ہی بکھر جاتے ہیں۔
کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں
جو مکمل ہو سکتے تھے…
مگر وقت، لوگ، یا حالات
انہیں ادھورا چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
پھر ہم بس یادوں کے سہارے جیتے ہیں،
ان نظروں کو ڈھونڈتے ہیں جو کبھی ہم پر ٹھہری تھیں،
اور ان مناظر کو یاد کرتے ہیں
جو کبھی ہماری دنیا ہوا کرتے تھے۔
شاید محبت اور زندگی کا حسن بھی یہی ہے—
کہ سب کچھ مکمل نہیں ہوتا،
کچھ ادھورے پن ہی دل کو
ہمیشہ کے لیے زندہ رکھتے ہیں…
تیری باتوں میں ایک ایسی نرمی ہے
جو دل کے سارے بوجھ ہلکے کر دیتی ہے،
جیسے ہر لفظ نہیں بلکہ کوئی دعا اتر رہی ہو…
جب تو ساتھ ہوتا ہے
تو دنیا اپنی سی لگتی ہے،
ورنہ سب کچھ ہونے کے باوجود بھی
دل میں ایک خاموش سا خلا رہتا ہے۔
میری ہنسی بھی کہیں نہ کہیں
تیری مسکراہٹ سے جڑی ہوئی ہے،
اور میری دعائیں بھی
اکثر تیرا ہی نام دہراتی ہیں… بے ساختہ، بے ارادہ۔
تیری قربت میں جو سکون ملتا ہے
وہ لفظوں میں نہیں آتا،
بس دل اسے محسوس کرتا ہے—
جیسے تھکن کے بعد کوئی بہت اپنا
خاموشی سے سر پر ہاتھ رکھ دے۔
یہ رشتہ صرف ساتھ چلنے کا نام نہیں،
یہ تو احساس ہے… دعا ہے… وفا ہے…
اور وہ سایہ ہے
جو زندگی کی دھوپ میں بھی ٹھنڈک بن جائے۔ ❤️
وہ شخص جو کبھی ہنسیوں میں بسا کرتا تھا،
آج خاموشی کی چادر اوڑھے گزر گیا…
آنکھوں میں اب بھی رفاقتوں کی نمی تھی،
کچھ وعدے، کچھ لمحے، کچھ ادھورے خواب—
سب ساتھ لئے وہ تیرے شہر سے نکلا،
مگر اس بار اس کے قدموں میں وہ روشنی نہ تھی۔
وہی گلیاں، وہی راستے،
مگر اب ہر موڑ اجنبی لگتا تھا،
جیسے یادیں تو وہی رہیں،
بس ان میں تم شامل نہ رہے۔
دل نے کئی بار پلٹ کر دیکھنا چاہا،
مگر خودداری نے ہاتھ تھام لیا…
اور وہ شخص،
جو کبھی تمہاری دنیا کا حصہ تھا،
آج اپنی ہی دنیا میں تنہا رہ گیا۔
شاید کچھ رفاقتیں ختم نہیں ہوتیں،
بس وقت کے ساتھ خاموش ہو جاتی ہیں…
اور ان کی نمی
ہمیشہ آنکھوں میں ٹھہری رہتی ہے…
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
54000
