Zindagi

Zindagi

Share

Beauty, Health and Nature, poetry and Fun

Photos from Zindagi's post 18/12/2024

دسمبر کا مہینہ تھا سہانی صبح تھی بدھ کی
کوئ لڑکی پری جیسی میرے گھر میں اتری تھی😍
❤❤❤❤
Happy Birthday my sweet Shalu....🌹
When you came in my life I felt rainbow colors around myself, I felt shining stars beneath my feet, I listened the sound of spring and chirping of birds.
You are my lovely doll.
Your Mom loves you a lot.

21/10/2024
24/07/2023

سنو یارم...
اگر محبت کا رنگ سفید ھےتو
تم میرے لئے سیپیوں سے نکلنے والے سُچے موتیوں جیسے ہو جو ہر روپ میں مجھے سجا کر میرے وجود کو زینت بخشتے ہیں
سنو یارم
اگر محبت کا رنگ سفید ھے تو
تم میرے لیے سفید گلابوں کی مانند ھو جو مجھے انتہائی عزیز ھیں
تم موتیے کے ان پھولوں کی مانند ھو
جو روح کو تازگی بخشتے ھیں
سنو یارم
اگر محبت کا رنگ سفید ھے تو
تم میرے لیے اس شفاف احرام کی مانند ہو کہ جسے اوڑھنے کے بعد ہر برائی سے توبہ کر لی جاتی ھے،دنیا سے منہ موڑ لیا جاتا ھے
بس تم۔میرے لیے خدا کی طرف سے تحفہ ہو جو مجھے بہت عزیز ہے

منقول۔

31/05/2023

Making of curler icecream.

11/05/2023

کہیں چاند راھوں میں کھو گیا
کہیں چاندنی بھی بھٹک گئی
میں چراغ وہ بھی بجھا ھُوا
میری رات کیسے چمک گئی ؟

میری داستان کا عُروج تھا
تیری نرم پلکوں کی چھاؤں میں
میرے ساتھ تھا تجھے جاگنا
تیری آنکھ کیسے جھپک گئی ؟

کبھی ھم ملے بھی تو کیا ملے ؟
وھی دُوریاں ، وھی فاصلے
نہ کبھی ھمارے قدم بڑھے
نہ کبھی تمہاری جِھجَھک گئی

تجھے بُھول جانے کی کوششیں
کبھی کامیاب نہ ھو سکیں
تیری یاد شاخ گلاب ھے !
جو ھوا چلی تو لچک گئی !

♥♥♥

15/03/2023

وفا کا پودا شجر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا
محبتوں کی نظر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

ابھی تو پھرتے ہو دوستوں میں عزیز کوئی جُدا نہیں ہے
کوئ اِدھر سے اُدھر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

ابھی محبت نہیں ہوئ تو کچھ اِس لئے مُسکرا رہے ہو
کسی کی بانہوں میں جو گھر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

یہ خوش نصیبی ہے شہر بھر میں تمھارا دشمن نہیں ہے کوئ
کبھی کسی کا جو ڈر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

یہ فاصلہ سا ابھی تلک جو ہمارے دونوں کے درمیاں ہے
یہ فاصلہ مختصر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

محبتوں میں تو پتھروں کو بھی موم ہوتے سُنا ہے لیکن
تمھارے دل پہ اثر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

وہ جس کی خاطر زمانے بھر کو بنا رہے ہو تم اپنا دشمن
وہی نہ اپنا اگر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

بدل بدل کے ابھی تو چہرے معیار اپنا بنا رہے ہو
کوئ نہ حدِ نظر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

یہ کیا بچھڑنا کہ شام ہوتے ہی اپنے پیاروں میں لوٹ آنا
کبھی جو لمبا سفر ہوا تو محبتوں کا پتا چلے گا۔۔۔

15/03/2023

بچھڑ جائیں گے ہم لیکن
ہماری یاد کے جُگنو، تمہاری شب کے دامن میں
سِتارہ بن کے چمکیں گے

تُمہیں بے چین رکھیں گے
بہت مصروف رہنے کے، بہانے تم بناؤ گے
بہت کوشش کرو گے تُم
کہ اب موسم جو بدلیں تو، ہماری یاد نہ آۓ

مگر
ایسا نہیں ہوگا
کہیں جو سرد موسم میں
دِسمبر کی ہواؤں میں
تُمھارے دل کے گوشوں میں
جمی ہیں برف کی طرح
وہ یادیں کیسے پگھلیں گی

کبھی گرمی کی تپتی سُرخ گھڑیوں میں
میرے ماضی کو سوچو گے
تو آنکھیں بھیگ جائیں گی
گھڑی پیچھے کو دوڑے گی
کئی سالوں کی گُم گشتہ، ہماری یاد آۓ گی

بچھڑ جاؤ ! ! مگر سُن لو
ہمارے درمیان ، ایسی کوئی تو بات بھی ہوگی
جِسے تُم یاد رکھو گے
مُجھے تُم یاد رکھو گے

16/02/2023

بچوں کا انجوائے کرنے کا اپنا ہی سٹائل ہوتا ہے۔۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Shalimar
Lahore
54000