Rohani Ilaaj Gah

Rohani Ilaaj Gah

Share

Spiritual treatments and Healings.

16/05/2026

خطرناک جادو🚫👇
انسان کی حیثیت کو گرانے والا جادو
سحر التحقیر
جادو کی بدترین اقسام میں سے ایک وہ جادو ہے جسے
“انسان کی تحقیرِ شان کا جادو” کہا جا سکتا ہے۔
یہ جادو نہایت خطرناک اور تباہ کن ہوتا ہے، کیونکہ یہ متاثرہ شخص کی صحت، نفسیات، معاشرت اور مالی حالت
سب پر اثر انداز ہوتا ہے۔
یہ دیگر اقسام کے جادو سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس کا کرنے والا اکثر انتقام لینے والا، سخت حسد رکھنے والا اور دل میں شدید نفرت رکھنے والا شخص ہوتا ہے۔ یا وہ شخص جو آپ کا مالی استحصال کرچکا ہے اور اب آپ اسکے کسی کام کے نہیں رہے ۔ یا اسکا راز فاش ہوچکا ہے جو وہ دھوکے دے رہا تھا۔
وہ لوگ اس جادو کا سہارا لیکر آپکو بے یارومددگار کرنے کے لیے اس کو استعمال کرتے ہیں۔ میں نے ایسے کیسز پر بھی کام کیا ہے کہ شادی کو ختم کیا اس کے بعد چھوڑی گئی بیوی پر جادو کر دیا گیا تاکہ وہ اس جادو کی اذیت کو سہتی رہے اپنے اور اپنے بچوں کے حقوق کے لیے کسی قسم کی کوئی قانونی چارہ جوئی بھی نہ کر سکے۔ بعض کیسز میں ماں باپ کی نظروں میں سب سے زیادہ لاڈ اور پیار لینے والا بچہ یا بچی اپنے ہی سگے بہن بھائیوں کی طرف سے اس جادو کا نشانہ بنے ہیں۔ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر اس لیے جادو کروایا کہ وہ اس کو برے کاموں اور بری مجلس اور برے دوستوں سے کیوں روکتا ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ
جادوِ تفریق میاں بیوی کے تعلقات پر اثر ڈالتا ہے،
جادوِ محبت
انسان کو بغیر شعور، سوچ یا احتیاط کے اس شخص کی طرف کھینچتا ہے جس نے جادو کروایا ہو،
بندشِ رشتہ لڑکی کے نکاح اور تعلقات میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے،
اور بعض جادو انسان کو ایسی چیزیں دکھاتے ہیں جو حقیقت یا عقل کے خلاف ہوتی ہیں۔ تخیل کا جادو
لیکن انسان کی تحقیرِ شان والا جادو سب سے زیادہ شدید اثر رکھنے والا اور تباہ کن جادو شمار ہوتا ہے۔
اس کی علامات درج ذیل ہیں
1- گھریلو اور معاشرتی مسائل
متاثرہ شخص اپنے گھر میں ایسے مسائل کا شکار رہتا ہے جن کی کوئی واضح وجہ نہیں ہوتی۔
اس کے قریب ترین لوگ معمولی باتوں پر اس سے نفرت اور دوری اختیار کرنے لگتے ہیں۔
گھر اور خاندان کے ماحول میں چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے جھگڑوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔
متاثرہ شخص دوسروں کے لیے ناقابلِ فہم بن جاتا ہے اور لوگ بلاوجہ اس سے متنفر رہنے لگتے ہیں، کیونکہ اس قسم کا جادو لوگوں کے دلوں میں اس کے لیے نفرت پیدا کرتا ہے تاکہ اس کی عزت اور مقام کو گرا دیا جائے۔ قبول عام سے محروم ہو جاتا ہے۔
2- جسمانی اور نفسیاتی مشکلات
متاثرہ شخص مختلف جسمانی اور ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔
جسمانی طور پر
اسے مختلف درد یا بیماریاں محسوس ہوتی ہیں، مگر جب وہ ڈاکٹروں کے پاس جاتا ہے اور ٹیسٹ و معائنہ کرواتا ہے تو اکثر کوئی واضح جسمانی بیماری سامنے نہیں آتی، اس کے باوجود تکلیف مسلسل رہتی ہے۔
نفسیاتی طور پر
اس کے گرد بے شمار ذہنی مسائل جمع ہو جاتے ہیں، مثلاً
لوگوں سے خوف،
بلاوجہ ڈر،
وسوسے،
وہم،
بےچینی،
اضطراب،
اور دیگر بے شمار نفسیاتی پریشانیاں۔
ان سب میں سب سے نمایاں
اچانک ڈپریشن،
مسلسل اداسی،
اور ہر وقت مایوسی کا احساس ہے۔
3- مالی اور پیشہ ورانہ نقصان
متاثرہ شخص محسوس کرتا ہے کہ اس کے کام اور روزگار کے معاملات اچانک خراب ہو گئے ہیں، حالانکہ اس کی طرف سے کوئی کوتاہی یا غلطی نہیں ہوتی۔
لوگ اس سے دور ہونے لگتے ہیں، یا کاروبار میں معاملات تقریباً مکمل ہونے کے بعد اچانک بغیر کسی وجہ یا منطق کے ختم ہو جاتے ہیں۔
گویا ہر بار نوالہ منہ تک پہنچ کر واپس چھن جاتا ہے۔
پیسہ ہاتھ میں آکر نکل جاتا ہے کسی کام نہیں آتا،
اگر وہ ملازم ہو تو
وہ خود کو اپنے ساتھیوں اور ان لوگوں کی نفرت اور حسد میں گھرا ہوا پاتا ہے جو کبھی اس سے محبت کرتے تھے، حالانکہ کوئی واضح مسئلہ موجود نہیں ہوتا۔
اس سب کا مقصد اس کے کام اور معاشرے میں اس کی حیثیت کو گرانا ہوتا ہے۔
4- ازدواجی اور جنسی کمزوری
متاثرہ شخص جنسی کمزوری، مردانہ طاقت میں کمی، اور اندرونی احساسات و جذبات کی مردگی کا شکار ہو جاتا ہے۔
وہ اپنی بیوی کے ساتھ پہلے کی طرح نارمل زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہتا۔
جب بھی وہ قربت کی کوشش کرتا ہے تو اچانک اپنے اندر احساس، رغبت یا جسمانی طاقت کی کمی محسوس کرتا ہے۔
اکثر یہ صورتحال
بیوی کی نفرت،
گھریلو کشیدگی،
اور بے شمار ازدواجی مسائل
کا سبب بن جاتی ہے۔
اس کا مقصد گھر کے اندر بھی اس شخص کی عزت اور مقام کو گرانا ہوتا ہے۔
اس قسم کے جادو کے بارے میں میرا ذاتی تجربہ یہ کہتا ہے کہ یہ صرف عام طریقوں مثلاً پانی دم کر کے پینے نہانے اور
تیل لگانے یا مریض کو خود علاج پر چھوڑ دینے سے مکمل ختم نہیں ہوتا،
کیونکہ یہ جادو بار بار تجدید پا لیتا ہے۔ یہ ہمہ وقت نگرانی میں رہ کر کیا جائے تو یہ ممکن ہے کہ مکمل نجات حاصل ہو جائے
لہٰذا اس کے اثرات کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ کچھ عرصے بعد دوبارہ اس کا اثر ظاہر نہ ہو۔

18/03/2026

17/03/2026

26/01/2026

21/01/2026

‏گھر میں پانچ مقامات جہاں شیاطین رہتے ہیں، ان سے محتاط رہیں!

‏1️⃣ غیر استعمال شدہ بستر

‏اگر آپ کا کوئی بستر طویل مدت تک بچھا رہتا ہے اور اس پر کوئی نہیں سوتا، تو یہ شیطان کے ٹھہرنے کی جگہ بن سکتا ہے۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"فِراشٌ للرجلِ، وَ فراش لِأهلِه، وَ الثالِث لِلضيْفِ، وَ الرابِعُ لِلشيْطَانِ"
‏(مسلم)

‏📌 احتیاط:
‏✅ بستر کو ہمیشہ لپیٹ کر رکھیں۔
‏✅ ہر دو تین دن بعد اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی یا عطر چھڑکیں-

‏2️⃣ غسل خانہ / باتھ روم

‏یہ جگہ شیاطین کے رہنے کا سب سے بڑا مرکز ہے، اور یہاں موجود شیطان انتہائی ناپاک اور خطرناک ہوتے ہیں۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا أتاها أحدكم فليقل: أعوذ بالله من الخبث والخبائث"
‏(ابو داؤد)

‏📌 احتیاط:
‏✅ باتھ روم میں داخل ہونے سے پہلے "أعوذ بالله من الخبث والخبائث" پڑھیں۔
‏✅ اندر بات نہ کریں، زیادہ وقت نہ گزاریں، اور ہمیشہ دروازہ بند رکھیں۔
‏3️⃣ لمبے عرصے سے لٹکے ہوئے کپڑے

‏اگر کوئی کپڑے لمبے عرصے تک الماری میں لٹکے رہیں یا انہیں صاف نہ کیا جائے تو شیطان ان میں ٹھکانہ بنا سکتا ہے۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"أُطووا ثيابكم فإن الشيطان يسكن كل ثياب منشورة"

‏📌 احتیاط:
‏✅ کپڑوں کو مناسب طریقے سے تہہ کر کے رکھیں۔
‏✅ ہر کچھ دن بعد الماری کھول کر سورۃ الفاتحہ اور آیت الکرسی پڑھیں۔
‏✅ کپڑوں پر قرآنی دم کیا ہوا پانی یا خوشبو چھڑکیں۔

‏4️⃣ انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے / تصویریں
‏یہ اشیاء ملائکہ کے داخلے میں رکاوٹ بنتی ہیں اور شیاطین کے لیے ٹھکانہ فراہم کرتی ہیں۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"لا تَدخلُ الملائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَ لا تماثيل"
‏(مسلم)

‏📌 احتیاط:
‏✅ گھر میں انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے اور تصاویر رکھنے سے گریز کریں۔
‏✅ اگر ضروری ہوں، تو انہیں کسی کپڑے سے ڈھانپ دیں یا چہرے کے خدوخال مٹا دیں۔

‏5️⃣ آگ جلانے کی جگہ (چولہا / انگیٹھی)
‏چونکہ شیاطین آگ سے پیدا کیے گئے ہیں، اس لیے وہ آگ جلنے والی جگہوں کو پسند کرتے ہیں۔

‏📌 احتیاط:
‏✅ چولہا جلاتے یا بجھاتے وقت "بِسْمِ اللَّهِ" کہیں۔
‏✅ چولہے یا آگ جلانے کی جگہ کو صاف رکھیں اور اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی چھڑکیں۔

‏🤲 اللہ ہمیں اور آپ کو شیاطین کے شر سے
‏محفوظ رکھے۔
آمین!

13/12/2025

کالا و سفلی جادو ، جنات اور آسیب کا علاج ضلع بھر میں واحد ادارہ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

College Road Near Dhakka Bhaiya Biryani
Lahore