Adhii shah g

Adhii shah g

Share

I need your support all guys

29/05/2026

Muslim di jori 10 zilhajj shahadat jori Muslim bin aqeel as 😭😭🚩💯💔🥺

24/11/2025

میرے دل کو چیرتا یہ جملہ بے حد اذیت دیتا ہے کہ نبی ﷺ کی وہ بیٹی جس نے میدان مبابلہ میں جا کر یہ کہنا تھا کہ ہم سچے ہیں اور یہ کہنے سے پہلے ہی عیسائی سجدہ ریز ہو گئے آخر ایسی کیا مصیبت آگئ کہ اسی نبی ﷺ زادی کو کہنا پڑا

*خدا کی قسم میں جھوٹ نہیں بولتی💔😭*

#یافاطمہ #یاعلی

19/11/2025

مولا علی علیہ السلام ہی صدیق اکبر ہیں
مولا علی علیہ السلام ہی فاروق اعظم ہیں
مولا علی علیہ السلام ہی غنی المغنی ہیں
مولا علی علیہ السلام ہی حیدر قرار ہیں
مولا علی علیہ السلام ہی شیر خدا ہیں
مولا علی علیہ السلام ہی امامت کے سردار ہیں
مولا علی علیہ السلام ہی جنت کے سرداروں کے والد ہیں
مولا علی علیہ السلام کائنات کی وہ ہستی ہیں جن کی ساری زندگی اللّٰہ اور اس کے رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے مطابق گزری ہے

نہ کوئی ہے نہ کوئی ہوگا میر ے مولاعلـــــــــــــی جیسا

منکر سارے پرے پرے

#یاعلی

08/11/2025

Salaam ya Hussain

08/11/2025

Ya Ali ya Ali

07/11/2025

Salam ya Hussain

07/11/2025

It's place on studying of Islam
Do you like it ???

#رکوع

07/11/2025

شیعہ نماز کا طریقہ

فقہ جعفریہ کی نماز

نماز شیعہ فرامین معصومین علیہم السلام کے مطابق

ایسی نماز پڑھیں اور پڑھائیں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انکے 12 جانشینوں آئمہ ھدی' نے نمازتعلیم فرمائی۔

👈 *

فرمان جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم

تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ھے۔ ہر شخص کو وہ ہی کچھ ملتا جس کی وہ نیت کرتا ھے
وسائل شیعہ ج 4 صفحہ 112 باب 1 حدیث 2

👈 *افتتاح نماز*



فرمان امام صادق علیہ السلام

نماز شروع کرتے وقت اپنے ہاتھ چہرے تک اٹھانا چاھیے اس سے زیادہ نہی ۔
فروع کافی کتاب الصلوات باب 19 حدیث نمبر 1

فرمان امام صادق علیہ السلام

تكبيرة الاحرام کا طریقہ یہ ھے کہ ہاتھوں کو چہرے کے برابر تک اس طرح بلند کرے کہ ہتھیلیاں قبلے کی طرف ہوں
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 122 باب 9 حدیث 6

فرمان امام صادق ص
آغاز نماز میں ایک تکبیر کہنا کافی ھے لیکن تین بہتر اور سات افضل ھے
فروع کافی کتاب الصلوات باب 19 حدیث 6

*اللہ اکبر*

#قیام

*نماز میں کھڑےہونے کا طریقہ*

فرمان امام باقر علیہ السلام

انسان جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا ھے تو ایک قدم کو دوسرے قدم سے نا ملائے بلکہ ان کے درمیان کم سے کم چند انگلیوں کا اور زیادہ سے زیادہ ایک بالشت کا یا اس سے کچھ زیادہ کا فاصلہ رکھے ۔اپنے کندھے سیدھے اور برابر رکھے اور اپنے دونوں ہاتھ چھوڑ دے اور اپنی انگلیاں کھولے نہیں اور دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے مقابل اپنی رانوں پے رکھے اور اس کی نظر سجدے کی جگہ پرہو۔

فروع کافی کتاب الصلوات باب 28 حدیث 1

فرمان امام باقر علیہ السلام

جو شخص قیام کے دوران پشت سیدھی نہی کرتا اس کی نماز نہیں ھے لہذا انسان کو چاہیے بالکل سیدھا کھڑا ہو اور اپنی پشت اور سینے کو سیدھا رکھے
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 98 99 باب 2 حدیث 1،3

*عورت کے لئے*

فرمان امام باقر علیہ السلام عورت کے لیے
جب عورت نماز کے لیے کھڑی ہو تو وہ اپنے دونوں قدم ملا کے رکھے اور ان کے درمیان کشادگی نہ کرے

#قرات

فرمان امام باقر علیہ السلام

جو شخص اپنی نماز میں بلند آواز سے یا دھمی آواز سےسورہ حمد کی تلاوت نہ کرے تو اس کی کوئی نماز نہیں۔
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 128 باب 1 حدیث 1

فرمان امام صادق علیہ السلام

سورہ فاتحہ اور ہر سورہ کو بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھنا چاھیے کیوں کہ یہ ہر سورہ کا جزو ہے
فروع کافی کتاب الصلوات باب 20 حدیث 2

فرمان امام صادق علیہ السلام

نماز چاہے بآواز بلند پڑھنے والی کو یا دھمی آواز میں پڑھنے والی دونوں نمازوں میں سورہ فاتحہ پڑھنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم بآواز بلند پڑھنا واجب ھے
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 138،139 باب 11 حدیث 1،5

*سورة الفاتحه*

*بِسْــــــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـــــم*
*۞ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۞ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۞ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۞ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۞ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۞ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۞ غَيرِ المَغضُوبِ عَڶَيهِمْ و ڶاَ اڶضَّاڶِّينَ ۞ اَلْحَمْدُلِلّٰهِ *

فرمان امام صادق علیہ السلام

سورہ حمد کی قراءت کے بعد الحمد للہ رب العالمین کہنا چاہیے امین ہرگز نہیں کہنا چاہیے .
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 143 باب 17 حدیث 1

فرمان امام صادق علیہ السلام
واجب نماز میں سورہ حمد کے بعد صرف ایک سورہ پڑھنا چاہیے نہ کم نہ زیادہ .
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 131 باب 4 حدیث 2

فرمان امام باقر علیہ السلام
سورہ قل ھو اللہ وہ واحد سورہ ھے جیسے دونوں رکعات میں پڑھا جاسکتا ہے
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 134 باب 7 حدیث 2

*بِسْــــــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـــــم*
*قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾اَللّٰہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾لَمۡ یَلِدۡ ۬ۙ وَ لَمۡ یُوۡلَدۡ ۙ﴿۳﴾وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾*
فرمان امام صادق علیہ السلام

ہر سورہ کو جو غلطی سے شروع کیا جائے چھوڑ کر کسی اور سورہ کی طرف رجوع کیا جاسکتا ھے لیکن اگر سورہ قل ھو اللہ اورقل یاایہالکافرون شروع کر دیں تو پھر کسی اور سورہ کی طرف رجوع نہیں کر سکتے۔
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 162 باب 35 حدیث 1

فرمان جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم

تکبیرة الاحرام کہتے وقت رکوع کرتے وقت رکوع سے سر اٹھاتے وقت سجدہ کرتے وقت الغرض ہر واجبی یا مستحبی تکبیر کہتے وقت رفع یدین(ہاتھوں کو کاندھوں تک اٹھانا) کرنا ضروری ہے ۔
وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 123 باب 9 حدیث 13

فرمان امیر المومنین علیہ السلام امام صادق علیہ السلام امام باقر علیہ السلام

رکوع میں جانے سے پہلے ہاتھ اٹھا کہ اللہ اکبر کہنا لازم
فروع کافی کتاب الصلوۃ 23 حدیث 1 ،3 4 ،5

*اللہ اکبر*

#رکوع

فرمان صادقین علیہما السلام

نماز کا پہلا بڑا فریضہ رکوع ہے جو کوئی رکوع کرنا بھول جائے تو اس پر نماز کا اعادہ واجب ہے۔

وسائل شیعہ جلد 4 صفحہ 282 باب 9،10 حدیث 1،6

فرمان امیر المومنین علیہ السلام امام صادق علیہ السلام امام باقر علیہ السلام

رکوع میں جانے سے پہلے بالکل سیدھا کھڑا ہونا ضروری ہے جب قیام پورا ہو جائے تو رکوع میں جائے اسطرح کہ اپنا داہنا ہاتھ بائیں سے پہلے گھٹنے پے رکھے ۔اور اس کے پیروں کے درمیان ایک بالشت کا فاصلہ ہو۔ وہ اپنی پشت کو تان لے گردن کو اگے بڑھائے اور دونوں ہاتھوں سے اپنے گھٹنوں کو دبائے اور اس کے بعد کہے

*سبحان ربی العظیم وبحمدہ*
*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ*

ایک مرتبہ کہنا واجب اور اس سے زائد بار کہنا مستحب مگر بہتر ھے تین بار پڑھے رکوع میں جانے سے پہلے ہاتھ اٹھا کہ اللہ اکبر کہنا لازم
فروع کافی کتاب الصلوۃ 23 حدیث 1 ،3 4 ،5

فرمان امام صادق علیہ السلام
رکوع و سجود میں محمد و ال محمد علیہ السلام پر درود بھیجنا نہ صرف جائز ہے

#نمازکاطریقہ #نماز

30/10/2025

"Unveiling History: The 4,500-Year-Old Tunic at the Egyptian Museum"

Website