Anjum tv.pk

Anjum tv.pk

Share

آپ کا اپنا انفارمیشن، ایجوکیشن اور انٹرٹینمنٹ ہب۔ یہ نیا پیج ہم نے پرانے پیج کے مسائل کے بعد بنایا ہے

12/07/2026

🚚 سرائے نورنگ سے اسلام آباد — سامان کی بااعتماد اور محفوظ ترسیل! 🚚

​کیا آپ سرائے نورنگ یا قریبی علاقوں سے اسلام آباد سامان بھیجنا چاہتے ہیں؟ اب پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں! ہمارے ایک تبلیغی بھائی نے حلال روزگار کے سلسلے میں نیا لوڈر رکشہ (زرنج) خریدا ہے اور وہ سرائے نورنگ سے سیدھا اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

​اگر آپ کا کوئی بھی سامان، گھریلو اشیاء یا کمرشل پارسل ہے جو آپ اسلام آباد بھجوانا چاہتے ہیں، تو آپ مکمل اعتماد کے ساتھ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

​ہماریاں خصوصیات:

​ایمانداری اور تجربہ کار سروس: آپ کا سامان ہمارے پاس امانت ہے۔

​بروقـت اور محفوظ ترسیل: وقت کی پابندی اور سامان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

​مناسب کرایہ: کسی بھی قسم کی ٹینشن کے بغیر سستے اور آسان طریقے سے سامان پہنچائیں۔

​رابطہ کے لیے:

👤 امیر صاحب

📞 0310-5550286 (یا تصویر میں دیا گیا نمبر)

​نوٹ: حلال روزگار کمانے والے بھائی کا ساتھ دیں اور اس پوسٹ کو آگے بھی شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند تک پہنچ سکے۔ جزاک اللہ!

03/07/2026

(إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ)
انتہائ رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھے۔
ڈاکٹر اکبر زمان صاحب برضائے الہی سے وفات پاچکے ھے۔
نماز جنازہ کل بروز سنیچر بوقت صبح 8 بجے مسلم باغ مڈل سکول کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔

28/06/2026

🌬️ برائے فروخت: سپر ایشیا 24 انچ BLDC پیڈسٹل فین 🌬️
اگر آپ طاقتور ہوا، کم بجلی کی کھپت اور بہترین معیار کا پیڈسٹل فین خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔
✅ برانڈ: سپر ایشیا
✅ سائز: 24 انچ
✅ ٹیکنالوجی: BLDC (کم بجلی، زیادہ کارکردگی)
✅ موٹر: 100٪ کاپر وائنڈنگ
✅ کنڈیشن: انتہائی بہترین، تقریباً کمپنی جیسی حالت
✅ پاور: بجلی اور بیٹری، دونوں پر چلنے کی سہولت
✅ ایکسٹینشن لیڈ: لمبی اور معیاری
💨 اس فین کی ہوا نہایت طاقتور، ٹھنڈی اور دور تک پہنچنے والی ہے، جو بآسانی 6 سے 8 چارپائیوں تک مؤثر ہوا فراہم کر سکتی ہے۔ گھر، حجرہ، دکان، ورکشاپ یا بڑے ہال کے لیے بہترین انتخاب۔
💰 قیمت: صرف 12,500 روپے (فکس)
📞 رابطہ نمبر:
0301-8084064
جلد رابطہ کریں، معیاری اور بہترین کنڈیشن والا فین مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔

27/06/2026

✨ شاندار صوفہ سیٹ برائے فروخت ✨
🛋️ اگر آپ اپنے گھر، دفتر یا ڈرائنگ روم کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہترین موقع ہے۔
✅ اعلیٰ معیار کا صوفہ سیٹ
مضبوط اور مکمل اوریجنل لکڑی سے تیار
ملک کوالٹی کا مضبوط فریم
ہائی کوالٹی فوم سے تیار کردہ نرم اور آرام دہ نشستیں
سوفٹ فوم لیدر کوٹنگ کے ساتھ خوبصورت اور پائیدار فنش
مضبوط، آرام دہ اور دیرپا استعمال کے لیے بہترین
🌟 حالت: تقریباً نئی، بہترین کنڈیشن میں
💰 مناسب قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب
📞 رابطہ کریں: 0343.5414004
آج ہی رابطہ کریں اور اپنے گھر کی شان بڑھائیں! 🛋️✨

18/06/2026

چوری
سرائے نورنگ:

نورنگ بازار میں نامعلوم چور دن دہاڑے ہنڈا125 موٹر سائیکل چوری کرکے لے اڑے
چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

چوروں کے بارے میں معلومات دینے والے کو 10,000 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

📞 رابطہ نمبر: 03441035806

براہِ کرم ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

شکریہ۔

13/06/2026

🔹 انجم الیکٹرانکس 🔹
📍 پریڈ گراؤنڈ، سرائے اورنگ
ہمارے ہاں ہر قسم کے سولر انورٹرز آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔
اگر آپ معیاری کام، مضبوط کارکردگی اور قابلِ اعتماد سروس کے خواہشمند ہیں تو انجم الیکٹرانکس کا نام یاد رکھیں۔
✅ بہترین کوالٹی
✅ عمدہ کاریگری
✅ قابلِ اعتماد سروس
✅ گاہکوں کا اعتماد ہماری پہچان
آپ کا اعتماد ہی ہماری کامیابی اور بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے۔
آج ہی اپنا آرڈر بک کروائیں اور معیاری سروس حاصل کریں۔
📞 رابطہ نمبر: 0301-8084064
👤 پروپرائٹر: زبیر انجم

29/05/2026

ابھی تو ملاقات کی خوشبو بھی باقی تھی دل میں
اور خبر آئی کہ وہ شخص دنیا چھوڑ گیا۔

عید کے پہلے دن اُن کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ بات چیت ہوئی، حال احوال پوچھا گیا، مگر دل کو یہ گمان بھی نہ تھا کہ یہ ہماری آخری ملاقات ہوگی۔ آج وہی مخلص، محبت کرنے والا اور بااخلاق انسان اللہ کو پیارا ہو گیا۔ واقعی زندگی بےثبات ہے، انسان لمحوں میں یاد بن جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے سرائے نورنگ ڈھیری قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے دعا اور جنازے میں شرکت کی درخواست ہے۔

28/05/2026

سن 1992 کی بات ہے، جب میں ملت پبلک سکول میں پڑھا کرتا تھا۔ اُس زمانے میں ہمارے ابو کی دکان پریڈ گراؤنڈ میں ہوا کرتی تھی، اور سکول کے بعد اکثر میں وہاں چلا جایا کرتا تھا۔ دکان کے قریب ہی مشال بدی کا گھر تھا۔ میرا بچپن کا ایک خوبصورت حصہ اُن ہی لوگوں کے درمیان گزرا۔
مشال بدی نے ہمیشہ مجھے اپنے بچوں کی طرح محبت دی۔ جب بھی اُن کے گھر جاتا تو کبھی یہ احساس نہیں ہوتا تھا کہ میں کسی غیر کے گھر آیا ہوں، بلکہ یوں لگتا تھا جیسے اپنے ہی خاندان کے درمیان بیٹھا ہوں۔ اُس دور کے لوگوں میں خلوص، محبت، اپنائیت اور وفاداری ہوا کرتی تھی۔
میرے ابو اور مشال بدی کی دوستی بھی ایسی تھی کہ صرف “دوستی” کہنا کم محسوس ہوتا ہے، اُنہیں بھائی کہنا زیادہ مناسب لگتا ہے۔ وقت گزرتا گیا، زندگی آگے بڑھتی گئی، اور آج جب میں ریڈیو پروگرام کرتا ہوں تو مشال بدی اکثر میرا پروگرام سنتا ہے۔ آج عید کی مبارکباد کے لیے جب اُس سے بات ہوئی تو اُس نے وہی پرانی یادیں تازہ کر دیں، جوانی کے دن یاد دلائے، اور دل عجیب سی کیفیت میں ڈوب گیا۔
لیکن حقیقت یہی ہے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ وہی مشال بدی، جو کبھی جوانی کی طاقت، اچھی صحت اور روشن آنکھوں کے ساتھ زندگی گزارتا تھا، آج اُس کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور صحت بھی بہت کمزور ہو گئی ہے۔ اب جب گھر سے نکلتا ہے تو اپنے نواسوں کے سہارے چلتا پھرتا ہے۔ یہ منظر دل کو بہت اداس کر دیتا ہے۔
میں یہ تحریر اس لیے لکھ رہا ہوں کہ مشال بدی ایک نہایت مخلص، محبت کرنے والا اور بااخلاق انسان ہے۔ جب بھی اُس کے ساتھ گزارا ہوا وقت یاد آتا ہے تو دل بھر آتا ہے۔ آج اُس کی صحت کمزور ہے، مگر اُس کی محبت اور خلوص آج بھی ویسے ہی زندہ ہیں جیسے برسوں پہلے تھے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشال بدی کو صحت، سکون اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
اور آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ اپنے پرانے رشتوں، دوستوں اور محبتوں کو زندہ رکھیں، کیونکہ وقت گزر جانے کے بعد صرف یادیں رہ جاتی ہیں، اور یہی یادیں انسان کا اصل سرمایہ ہوتی ہیں۔

15/05/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

ماسٹر محمد اسرار خان ولد مظفر خان پائندا خیل اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ، 15 مئی شام 5 بجے ملک مارکیٹ مین اڈا ممہ خیل میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lakki Marwat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Serai Naurang Lakki Marwat
Lakki Marwat
28420