General knowledge

General knowledge

Share

Blogging

30/06/2024

پاکستان میں 18 سے لیکر 30 سال کے نوجوان جن کی تعداد 9 کروڑ ہے جن میں سے 80 فیصد بے روزگار ہیں

30/06/2024

کیا ﺁﭖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﮐﺎ ﭘﺲ ﻣﻨﻈﺮ ﺟﺎﻧﺘـے ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮬﺘـے ﮨﯿﮟ؟ -
'' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺍﮨﻢ ﺩﻋﺎ ھــے ﺟﺴﮯ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻭﺯ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺩہرﺍﺗـے ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﺠﮭـے ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﭘﮕﮭﻞ ﮔﯿﺎ-
ﺩﺭﺣﻘﯿﺖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﺱ ﻣﮑﺎﻟﻤﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﮧ ھــے ﺟﻮ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﻌﺮﺍﺝ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﻣﺤﻤﺪ ﷺ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﮨﻮﺍ -.
ﺟﺐ حضرت محمد ﷺ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﷺ ﻧﮯ ' ﺍَﺳَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﯿﮑُﻢ ' ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ - ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﺫﺍﺕ ﮐﻮ ﮐﯿﺴـے ﺳﻼﻡ ﮐﮩﮯ ﺟﻮ ﺑﺬﺍﺕ ﺧﻮﺩ ﭘﯿﮑﺮ ﺳﻼﻡ ھــے ؟
ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺳﻼﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺳﺎﺭﯼ ﺳﻼﻣﺘﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺧﺎﻟﻖ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ھــے
ﻟﮩﺬﺍ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧـے ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :-
'' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕ ُﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺍﻟﺼَّﻠَﻮَﺍﺕُ ﻭَﺍﻟﻄَّﻴِّﺒَﺎﺕُ "
ﺗﻤﺎﻡ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﺪﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻟﯽ ﻋﺒﺎﺩﺍﺕ ﺍﻟﻠﮧ کیلئـے ﮨﯿﮟ
ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧـے ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮐﯿﺎ :-
ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﺃَﻳُّﻬَﺎ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲُّ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛَﺎﺗُﻪُ
ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺒﯽ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺳﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﮐﺘﯿﮟ ﮨﻮﮞ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧـے ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :-
ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻨَﺎ ﻭَﻋَﻠَﻰ ﻋِﺒَﺎﺩِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟﺼَّﺎﻟِﺤِﻴﻦَ
ﺳﻼﻡ ﮨﻮ ﮨﻢ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺻﺎﻟﺢ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﭘﺮ
ﻧﻮﭦ:- آپ ﷺ ﻧـے " ﮨﻤﯿﮟ " ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﯿﺎ , (ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺻﺎﻟﺢ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﭘﺮ)
ﺍﻟﻠﮧ ﻋﺰﻭﺟﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﺒﯿﺐ ﷺ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﯾﮧ ﻣﮑﺎﻟﻤﮧ ﺳﻦ ﮐﺮﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧـے ﮐﮩﺎ
ﺃَﺷْﻬَﺪُ ﺃَﻥْ ﻟَﺎ ﺇِﻟَﻪَ ﺇِﻟَّﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻭَﺣْﺪَﻩُ ﻟَﺎ ﺷَﺮِﻳﻚَ ﻟَﻪُ ﻭَﺃَﺷْﻬَﺪُ ﺃَﻥَّ ﻣُﺤَﻤَّﺪًﺍ ﻋَﺒْﺪُﻩُ ﻭَﺭَﺳُﻮﻟُﻪ
ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻌﺒﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ, ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﷺ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﮨﯿﮟ۔
ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ !!
ﺍﺱ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺗﯽ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮐﻮ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﯿﺠﺌـے ۔۔۔۔۔ ﺗﺨﯿﻞ ﮐﯿﺠﺌـے ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮯ ﺟﺎﻧﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﺟﺮ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺟﺰﺍﮐﻢ ﺍﻟﻠﮧ خیراً و کثیراً
بحوالہ (بخاری ومسلم) مظاہر حق جدید, شرح مشکوۃ شریف, باب: تشہد کا بیان، صفحہ 588 تا 593
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

Photos from General knowledge's post 28/06/2024

تیندوا چھپکلی (Leopard Gecko)

تیندوا چھپکلی ایک خوبصورت چھپکلی ہے جو پاکستان، افغانستان، ایران، بھارت اور نیپال کے پتھریلے اور خشک گھاس کے میدانوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کا سائنسی نام macularius ہے اور اس کا تعلق چھپکلیوں کی فیملی سے ہے۔ اس چھپکلی کو دنیا میں بہت سے لوگ پالتو جانور کے طور پر پالتے بھی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی پالتو چھپکلیوں کی سب سے پہلے قسم ہے۔ اس کو تیندوا چھپکلی یا لیپرڈ گیکو اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے جسم پر تیندوے جیسے دھبے موجود ہوتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹی جسامت کی چھپکلی ہے جس کی جسامت گھریلو چھپکلی سے تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے۔ گھریلو چھپکلیوں کے برعکس یہ دیوار یا چھت پر چپک نہیں سکتیں۔ ان چھپکلیوں کے دانت ہر تین یا چار مہینوں کے بعد نئے نکل آتے ہیں۔ یہ ایک غیر زہریلی چھپکلی ہے جس میں زہر نہیں ہوتا۔

تیندوا چھپکلی کی دم کافی موٹی ہوتی ہے جس میں اونٹ کی طرح یہ چربی سٹور کرتی ہیں۔ جب کبھی ان کو خوراک نہ ملے تو یہ دم میں سٹور ہوئی چربی سے خوراک حاصل کرتی ہیں۔ ان کی دم بھی گھریلو چھپکلی کی طرح ٹوٹ جاتی ہے۔ یہ چھپکلی زیادہ تر رات کو باہر نکلتی ہے اور دن کے اوقات میں چھپی رہتی ہے۔

پاکستان میں تیندوا چھپکلی گلگت بلتستان اور صوبہ بلوچستان کے کچھ انتہائی جنوبی علاقوں کو چھوڑ کر باقی تمام ملک میں ملتی ہے۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت نایاب چھپکلی ہے جس کی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں میں ہے۔ ایسے لوگ اکثر فراڈ کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ ایک عام چھپکلی ہے جس کی مارکیٹ میں زیادہ قیمت نہیں اور نہ ہی اس کا استعمال کینسر کے علاج کی دوائوں میں ہوتا ہے۔

Photos from General knowledge's post 26/06/2024

قرآن مجید میں کچھ احکام ہیں دیکھیں ذرا!

26/06/2024

بجلی گھر مالاکنڈ

1907 میں مالاکنڈ کے پہاڑوں کے اندر ساڑھے تین کلومیٹر سرنگ کھود کر دریائے سوات سے ایک نہر درگئ لے جائی گئی
یہ پراجیکٹ 1914 میں مکمل ہوا۔
اس نہر سے تحصیل درگئ، مردان، چارسدہ، صوابی وغیرہ سیراب ہوتے ہیں۔
جب پانی جبن پہنچا تو ایک پن بجلی گھر (مالاکنڈ ون) کا منصوبہ بنایا گیا۔
یہ منصوبہ 1937 میں مکمل ہوا۔
اس وقت 10 میگاواٹ کا تھا۔ اب اسے 22 میگاواٹ تک لے جایاگیا ہے۔
پھر 1948 میں اسی نہر سے دوسرے بجلی گھر (مالاکنڈ ٹو) کا منصوبہ بنایا گیا جو 1952 میں مکمل ہوا ۔
یہ 20 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا تھا
اایم ایم اے کے دور حکومت میں اسی دریا پر مالاکنڈ تھری کا بجلی گھر بنا جو اکیاسی میگاواٹ بجلی دیتا ہے
۔اسی بجلی گھر کے منافع سے ضلع ملاکنڈ کو سالانہ 35 کروڑ روپے رائیلٹی ملتی ہے۔

یہ تینوں بجلی گھر ایک روپے فی یونٹ بجلی بناتے ہیں جو مرکز لیتا ہے اور عوام کو 60 سے 70 روپے تک یونٹ بیچتا ہے.

24/06/2024

السلام علیکم!
پہچان: Laudakia Agama
جینس:
فیملی:
خصوصیات: یہ چھپکلیوں کی ایک نسل ہے، جسے عام طور پر ایشین راک اگاماس کے نام سے جانا جاتا ہے، اگامیڈی خاندان میں۔ یہ جینس زیادہ تر ایشیا میں پائی جاتی ہے، اس کی کچھ انواع جنوبی یورپ میں ہیں۔

24/06/2024

جانوروں کے ڈاکٹروں نے اس چھوٹے پرندے کو جس کے پاؤں خراب ہو گئے تھے، اس کے چھوٹے برف کے جوتوں کا اپنا سیٹ بنایا۔ اس چھوٹے موکنگ برڈ کا کوئی نام نہیں ہے۔ اسے حال ہی میں کیلیفورنیا وائلڈ لائف سینٹر نے بچایا تھا۔ جوتوں نے اس کے پیروں کو دوبارہ ترتیب دینے میں مدد کی، جس سے وہ پرندے کے پاؤں کی معمول کی شکل میں واپس آ گئے۔ صرف ایک ہفتے کے بعد پرندے کے پاؤں ٹھیک ہو گئے اور وہ خود ہی گھومنے پھرنے کے قابل ہو گیا۔ 📷 کیلیفورنیا وائلڈ لائف سینٹر

23/06/2024

السلام علیکم!
پہچان: بلی جیسی آنکھوں والا سانپ (Common Cat Snake)
سائنسی نام: trigonata
فیملی:
خصوصیات: یہ ایک درمیانے درجے کا زہریلا سانپ ہے جس کے زہر سے تھوڑا درد اور طبیعت خراب ہوتی ہے لیکن یہ جان لیوا نہیں ہوتا۔ اس کی آنکھیں بلی سے مشابہ ہونے کی وجہ سے اسے بلی سانپ یا کیٹ سنیک کہتے ہیں۔ یہ زردی مائل بھورے رنگ کا سانپ ہے جس پر سفید اور کالے رنگ کا zigzag پیٹرن موجود ہوتا ہے۔

مسکن اور پھیلائو:
یہ سانپ پاکستان کے علاوہ تاجکستان، ازبکستان، افغانستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیشں اور نیپال میں بھی پایا جاتا ہے البتہ پاکستان میں ان کی پائی جانے والی ذیلی نوع الگ ہے جسے Boiga trigonata melanocephala کہتے ہیں۔ یہ ایک پتلا سانپ ہے جو عام طور پر درختوں یا زمین پر پتوں وغیرہ میں پایا جاسکتا ہے۔

برتائو:
یہ ایک rear-fanged سانپ ہے جس کے زہر والے دانت منہ میں اندر کی طرف مڑے ہوتے ہیں۔ اس کا زہر نیوروٹاکسن ہوتا ہے جو کہ چھوٹے شکار کو مفلوج کردیتا ہے لیکن یہ انسانوں کیلئے جان لیوا نہیں ہوتا۔ اگر انہیں چھیڑا جائے تو یہ کنڈلی مار لیتے ہیں اور تیزی سے کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ دم بھی ہلاتے ہیں۔

تولید:
بلی جیسی آنکھوں والے سانپوں کی مادائیں عام طور پر اگست کے مہینے میں 3 سے 10 تک انڈے دیتی ہیں۔ یہ بلوں میں یا پھر چٹانوں کے نیچے انڈے دیتی ہیں۔

ملتی جلتی انواع:
بلی جیسی آنکھوں والا سانپ دیکھنے میں زہریلے کھپرا سانپ (Saw-scaled Viper) سے ملتا جلتا ہے۔ دونوں انواع میں کئی طریقوں سے فرق کیا جاسکتا ہے۔ بلی سانپ کے سر پر Y کا نشان ہوتا ہے جبکہ کھپرا سانپ کے سر پر + یا پرندے کے پائوں جیسا نشان ہوتا ہے۔ اس کے علاؤہ بلی سانپ جسامت میں کھپرا سانپ کی نسبت پتلا اور لمبا ہوتا ہے۔

تحریر: #ڈاکٹرنثاراحمد

23/06/2024

السلام علیکم
پہچان # یہRed Velvet mites اور Rain bug بیر بہوٹی
خاندان # Trombidiidae
خصوصیات # بیر بہوٹی ایک انتہاٸی گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت سا کیڑا ہے جو سرخ مخمل کی مانند نرم و ملائم ہے۔ یہ کیڑا موسم برسات کی ابتداء میں ہی خاص کر ساون بھادوں میں زمین سے نکلتا تھا۔ بعض لوگ اس کو کرم مخمل بھی کہتے ہیں۔ بیر بہوٹی کا مطلب بھائی کی دلہن کے ھیں۔ بیر بہوٹی شاید کیڑوں میں سب سے زیادہ خوبصورت کیڑا ہے۔ عربی زبان میں اس کا نام "کاغنہ"، فارسی زبان میں اسے "کرم عروسک"، سندھی میں "مینھن وساوڑو"، لاطینی میں اسے Miltillaoccidintalis
انگریزی میں Red Velvet Mite کہتے ھیں۔
یہ کیڑا مکڑی کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اپنے چمکدار سرخ رنگ اور مخملی جلد کی وجہ سے اس کیڑے کا ایک الگ ہی مقام ہے۔ اس کیڑے کا سائز پانچ سے چھ ملی میٹر تک ہوتا ہے۔ آٹھ ٹانگیں اورمکڑی جیسا منہ ہوتا ھے۔
بیر بہوٹی Red Velvet Mite کا گہرا سرخ رنگ اس کے شکاریوں کے لئے وارننگ ہوتا ہے کہ یہ زہریلے ہیں لہٰذا ان سے دور رہا جائے۔
بیر بہوٹیاں سال کا اکثر حصہ زیر زمین مٹی می ہی گزارتی ہیں۔ موسم گرما کی بارش کے بعد یہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں باہر نکلتی ہیں۔ یہ دیمک، چھوٹی مکڑیاں اور پھپوندی وغیرہ کھاتی ہیں۔

23/06/2024

*چوری کرو, حرام خوری کرو, لوگوں کاحق کھاؤ, ناحق قتل کرو, تکبر کرو, فرعونی لہجے میں بات کرو, شیطانی کرو, بھائی کو بھائی سے لڑواؤ, چمچہ گیری کرو, جھوٹی گواہی دو, ناحق معمولی باتوں پر قسم اٹھاؤ, منافقت کرو, مگر یہ بات اچھی طرح سے یاد رکھو کہ تمہارے ہمارے آخری اوقات یہی بوسیدہ ھڈیاں ھیں اور جب ھمارا نتیجہ یہ بوسیدہ ھڈیاں ھیں تو پھر دولت شہرت گاڑياں بنگلوں کا کیا گھمنڈ ۔۔۔۔۔

Photos from General knowledge's post 23/06/2024

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کالا ریچھ پایا جاتا مادہ ریچھ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہے جب تک بچے آنکھیں نہ کھولے مادہ ریچھ اپنے بچوں کے اوپر رہتی ہے مقامی لوگ چند پیسے لیکر ریچھ کے ٹھکانوں سے شکاریوں کو آگاہ کردیتے ہیں مادہ ریچھ اپنے بچوں کو الگ نہیں کرتی اس لیے شکاری مادہ ریچھ کو گولی مارکر اس کے بچے اٹھالیتے ہے پھر ان بچوں کو گرم توے پر بٹھا کہ چھڑی سے مارکر ڈانس کرنا سکھایا جاتا ہے پھر ریچھ کے بچے کو یہ اذیت یاد رہتی ہے پھر جب چھڑی سے اشارہ کیا جاتا ہے تو گرم توے پر کھڑا ہونے والا اذیت ناک عمل اسے یاد آجاتا ہے اور وہ چھڑی کے اشارے سے ناچنا شروع کردیتا ہے اور اس کے ناخن اور دانت کھینچ دیے جاتے ہیں ناک میں سوراخ کرکے نکیل ڈال دی جاتی ہے تاکہ اپنے مالک پر حملہ نہ کرسکے اور یوں وہ ساری زندگی کیلے دودھ روٹی کھاکر زندہ رہتا ہے قدرتی غذا سے بھی محروم رہتا ہے اور یہ برفانی علاقوں کا جانور ہے یہاں سردیوں میں بھی گرمی محسوس کرتا ہے اور گرمیوں میں ہر وقت ہانپتا رہتا ہے اب تقریباً پاکستان کے جنگلات سے کالا ریچھ ان ظلم وستم کی وجہ سے تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے اس کی نسل بہت تیزی سے ختم ہورہی ہے خدارا اس معصوم جانور پر ظلم نہ کرے اسے جینے کا حق دے ریچھ کو بھیک کا ذریعہ بنانے والوں کو بھیک نہ دے اک تو یہ معصوم بے گناہ جانور پر ظلم کرتے ہیں اور پھر لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں یہ مظلوم جانور کس کے پاس فریاد کرے 😭

23/06/2024

‏ایک پینٹر کو ایک کشتی پر رنگ کرنے کا ٹھیکہ ملا۔
کام کے دوران اُسے کشتی میں ایک سوراخ نظر آیا اور اُس نے اِس سوراخ کو بھی مرمت کر دیا۔
پینٹنگ مکمل کر کے شام کو اس نے کشتی کے مالک سے اپنی اُجرت لی اور گھر چلا گیا۔
دو دن بعد کشتی والے نے اُسے پھر بلایا اور ایک خطیر رقم کا چیک دیا۔ پینٹر کے استفسار پر اُس نے بتایا کہ اگلے دن اس کے بچّےبغیر اُس کے علم میں لائے کشتی لے کر سمندر کی طرف نکل گئے۔ اور پھر جب اُسے خیال آیا کہ کشتی میں تو ایک سُوراخ بھی تھا تو وہ بہت پریشان ہوگیا۔
لیکن شام بچّوں کو ہنستے مسکراتے آتے دیکھا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گیا۔ اُس نے پینٹر سے کہا کہ یہ رقم تمہارے احسان کا بدل تو نہیں مگر میری جانب سے تمہارے لیئے محبت کا ایک ادنیٰ اظہار ھے۔۔

آپ کی زندگی میں بھی بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے کام آئیں گے جو آپ کے کام نہیں ۔۔۔
مگر وہ کام بھی کرتے جائیے۔۔۔
نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی
کسی نہ کسی کی زندگی بچاتی ھے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ "راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا بھی نیکی ہے".

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Mardan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Malakand Mardan Road
Mardan
23100