Kpk Health Community Updates
All health community under one plateform
یہ لاعلمی نہیں… مجرمانہ غفلت ہے۔
ایک نوجوان گرتا ہے، لوگ کھڑے دیکھتے رہتے ہیں۔
نہ CPR آتی ہے، نہ مدد بلانے کا شعور۔
ڈگریاں ہیں… مگر ذمہ داری نہیں۔
ہر ادارے میں First Aid اور CPR لازمی ہونی چاہیے۔
امتحان صرف لکھائی نہیں—عملی ہو۔
کیونکہ جان بچانا ہنر نہیں… فرض ہے۔
اور خاموشی؟ بعض اوقات جرم ہوتی ہے۔
کرک کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بانڈہ داؤد شاہ کی صورتحال، وارڈز میں مویشی آزادانہ گھومنے لگے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
18/04/2026
� خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کا بڑا سوال!
ایک ہسپتال میں 83 کروڑ، جبکہ دعویٰ 50 کروڑ کا؟ 🤔
بیماروں سے پیسے بھی وصول اور کارڈ سے بھی کٹوتی؟
👉 یہ سہولت ہے یا نیا سکینڈل؟
عوام جواب مانگ رہی ہے
پشاور کے کڈنی ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ کے لیے چار ماہ کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ نجی ہسپتال میں یہی آپریشن کروانے کے لیے غلام نبی سے تقریباً 35 لاکھ روپے تک کے اخراجات طلب کیے گئے ہیں۔
غلام نبی کا تعلق باجوڑ کے علاقے ماموند (سیوی) سے ہے۔ وہ اسلام آباد میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کماتے رہے، اس امید کے ساتھ کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کرکے ایک بہتر مستقبل بنائیں گے۔ مگر بدقسمتی سے ان کے دونوں گردے ناکارہ ہوچکے ہیں، اور وہ اس وقت دوسروں کے سہارے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، کسی مسیحا کے منتظر۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، سے پرزور اپیل ہے کہ غلام نبی کی انتہائی خستہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں، یا کسی سرکاری/نجی ہسپتال میں فوری طور پر ٹرانسپلانٹ کے انتظامات کے احکامات صادر کیے جائیں۔
غلام نبی اور ان کے اہل خانہ اس مدد کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔
17/04/2026
خیبرپختونخواکے صرف ایک ہسپتال میں صحت کارڈ میں صرف 83 کروڑ کا گھپلا
پردہ نشینوں پر پردہ ڈالنے کیلئے آڈٹ رپورٹ سرکاری فائلوں میں دب گئی
خیبرٹیچنگ ہسپتال میں مریض سے بھی وصولی کی گئی اور ان کے صحت کارڈ سے بھی کٹوتی کی گئی ہے
سروسز ہسپتال میں بجلی کی بندش پر ڈاکٹر کا حکومتِ وقت سے سوال
اگر ہسپتالوں میں بجلی ہی نہیں ہوگی تو ہم آپریشن کیسے کریں گے
15/04/2026
بی بی سی کے مطابق جب پچھلے سال 106 بچے ایچ ائی وی (HIV)سے انفیکٹ (infect) ہوئے اور یہ بات باہر نکلی تو حکومت پنجاب نے کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ بہتر انتظامات کریں گے-لیکن اب بی بی سی نے اپنا رپورٹرجب بھیجا تو پتہ چلاُکہ کوئی بہتر انتظامات نہیں ہوئے اور اب بھی استعمال شدہ خون لگی ہوئی شرنج بچوں کو لگا رہے ہیں-
اور بچے انفیکٹ ہو رہے ہیں اور اب بلکہ 300 سے زیادہ بچے ایچ ائی وی کی بیماری سے ان فیکٹ ہو چکے ہیں-
پنجاب حکومت کو بی بی سی سے بحث کرنے کے بجائے اس وقت پوری انتظامیہ کو تونسہ کے اس ہسپتال میں بیٹھ جانا چاہیے اور تمام ہسپتالوں کا اڈٹ کرنا چاہیے جہاں پر یہ خدانخواستہ استعمال شدہ شرنجہ استعمال تو نہیں ہو رہی
15/04/2026
بنوں: علاقہ جھنڈوخیل سے تین پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا
کریم اللہ ، مشکوٰۃ اللہ ، اور شاہ زیب پولیو ڈیوٹی کیلئے گئے تھے۔
پولیو ورکرز کو دواڑ کالونی نورملی جھنڈوخیل بی ایچ یو غازی مرجان سے اٹھا کر لے گئے ہیں
واضح رہے کہ انچارج پولیو ٹیم بی ایچ یو غازی میرجان نے پولیس سیکیورٹی واپس کر دی تھی اور کہا کہ پولیس کی وجہ سے پولیو ٹیموں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
بنوں: واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
15/04/2026
جے ڈی وینس نے جہاز کی کھڑکی سے باہر جھانکا، ماتھے پر بل آئے اور آہستہ سے بولے:
“ہم نے تو ایران میں تباہی مچا دی… لگتا ہے ہسپتال بھی نشانہ بنے ہیں، تبھی اتنے ڈاکٹرز اس حال میں باہر کھڑے ہیں۔”
وفد مسکرایا، اور دھیمے لہجے میں بولا:
“سر… یہ ایران نہیں، یہ خیبر پختونخواہ ہے۔
یہ کمشنر آفس کے باہر ڈاکٹرز کی لائن ہے…
فکسڈ پے پر نوکری کے لیے کھڑے ہیں۔”
چند لمحوں کی خاموشی کے بعد وینس نے کھڑکی بند کی اور کہا:
“اوہ… تو یہ جنگ نہیں، پالیسی ہے۔
اور شاید اس سے زیادہ خطرناک۔”
جہاں ڈاکٹرز قطاروں میں ہوں، وہاں نظام پہلے ہی ICU میں ہوتا ہے۔
20/12/2025
کیا قانون سب کے لیے برابر ہے
😊 یا یہ کہ تحریک انصاف خود انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے
ڈاکٹر مدیر بیک وقت خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ٹرینی میڈیکل آفیسر اور اسی ہسپتال میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جو قواعد و ضوابط کے مطابق سنگین مفاداتی ٹکراؤ (Conflict of Interest) ہے۔
حیران کن امر یہ ہے کہ اس معاملے پر نہ PGMI، نہ ہی محکمۂ صحت، نہ KTH انتظامیہ ہیلتھ انتظامیہ کوئی کارروائی کر رہی ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا قانون سب کے لیے برابر ہے، یا پھر عہدہ اور اثر و رسوخ احتساب سے بالاتر ہو چکا ہے؟
جو لوگ تبدیلی اور احتساب کے نعرے لگاتے ہیں، اگر وہ خود ایک سے زیادہ سرکاری نشستوں پر براجمان ہوں تو یہ طرزِ عمل اصولوں کے منافی اور عوام کے اعتماد سے خیانت کے مترادف ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
23200

18/12/2025