Ismal Is A Only Way to Peace
our Vision is to provide Peace
16/05/2022
📗Al-Silsila-tus-Sahiha #496
Status: صحیح
💐عَنْ أَنسِ بن مَالكٍ يُخْبرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: إِذا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَأَحَدُكُم صَائِمٌ فَلْيَبْدَأ بِالْعَشَاءِ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ ، وَلَا تَعْجَلُوْا عَن عَشَائِكُم .
💐انس بن مالكرضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب نماز (مغرب) کے لئے اذان کہہ دی جائے اور تم میں سے كوئی روزے سے ہو تو وہ نماز مغرب سے پہلے كھانا كھالے، اور کھانے سے (پہلے کوئی کام کرنے یعنی نماز پڑھنے میں) جلدی نہ کرو۔
بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
Surat No 3 : سورة آل عمران - Ayat No 131
وَ اتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡۤ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۳۱﴾ۚ
اس آگ سے بچو جو کافروں کے لیے مہیا کی گئی ہے
📗Al-Silsila-tus-Sahiha #489
Status: صحیح
💐عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ فَسَأَلْنَا أُمَّ عَطِيَّةَ : هَلْ سَمِعْتِ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ فَقَالَتْ : نَعَمْ بِأَبَا - وَكَانَتْ إِذَا حَدَّثَتْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَتْ : بِأَبَا - سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ :« أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَلْيَشْهَدْنَ الْعِيْدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِيْنَ ، وَلْيَعْتَزِلِ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِيْنَ » .
💐حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ ہم نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے سوال كیا كہ كیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے؟ انہوں نے كہا: جی ہاں میرے باپ آپ پر قربان ہوں۔ وہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان كرتیں تو كہا كرتی تھیں میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے نوجوان اور بالغ لڑكیوں كو نکالو کہ وہ عید اور مسلمانوں كی دعا میں شریك ہوں، اور حائضہ عورتیں عیدگاہ سے الگ رہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan

13/03/2022