Sana Aseel Bread Mianwali

Sana Aseel Bread Mianwali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sana Aseel Bread Mianwali, Health/Beauty, The King Multan, Multan.

16/04/2026

*​معاشرہ ہمیشہ کمزور پر انگلی اٹھانے میں جلدی کرتا ہے مگر اپنے گریبان میں جھانکنا بھول جاتا ہے*
​ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ناچتی عورت کو گناہ گار قرار دے کر پارسائی کا لبادہ اوڑھ لینا بہت آسان ہے۔
​لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ اسٹیج پر ہونے والا رقص اس وقت تک ادھورا ہے جب تک سامنے بیٹھی نظریں اسے پزیرائی نہ بخشیں۔
​تماشائی وہ اصل مجرم ہیں جو اپنی ہوس کی پیاس بجھانے کے لیے اس کھیل کو زندہ رکھتے ہیں۔ لیکن جب بات کردار پر آتی ہے تو سارا بوجھ اس عورت پر ڈال دیا جاتا ہے جو حالات کی چکی میں پس رہی ہوتی ہے۔
​یہ منافقت کی انتہا ہے کہ تالیاں بجانے والے ہاتھ خود کو پاک صاف سمجھتے ہیں اور صرف اس وجود کو مطعون کرتے ہیں جو ان کی تسکین کا ذریعہ بنتا ہے۔ اگر تماشائی اپنی آنکھوں پر حیا کا پردہ ڈال لیں تو تماشہ خود بخود دم توڑ جائے گا۔ لیکن یہاں تو ہوس کا بازار سجانے والے معزز کہلاتے ہیں اور مجبوری کے ناچ کو گناہ کا نام دے دیا جاتا ہے۔
​حقیقت تو یہ ہے کہ گناہ کی جڑ وہ تماشائی ہیں جو اندھیروں میں بیٹھ کر روشنیوں کے اس کھیل کو دوام بخشتے ہیں۔ جب تک تماشائی زندہ ہیں، یہ تماشہ کبھی ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی معاشرے کی یہ کڑوی سچائی بدلے گی۔
*تحریر محمد افتخار کلیار*

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

The King Multan
Multan