GHA Multan

GHA Multan

Share

Official updates regarding grand health alliance Multan

23/05/2025
23/05/2025

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ۔
23-05-2025

⚪ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی جنرل اور سینٹرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہوا ۔

▫️اجلاس میں سینٹرل کونسل ، جنرل کونسل اور ڈسٹرکٹ کونسل کے صدور نے اپنی اپنی کبینہ کے ہمراہ شرکت کی۔

⚪ جنرل کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر مندرجہ ذیل اعلامیہ منظور کیا گیا۔

👈ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نےنجکاری اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے عملے اور مریضوں کےحقوق کے لیے لڑے جانے والی تحریک کو ملکی حالات اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی وجہ سے عارضی طور پر موخر کیا تھا ۔

👈ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب مسیحاؤں پر مبنی ایک ذمہ دار اور محب وطن جماعت ہے۔
ملکی حالات کے پیش نظر بلا شبہ ہم اپنی تحریک کو روکے ہوئے ہیں لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ایک طرف آئے روز ڈاکٹرز کے لیے مسائل اور پریشانیوں کے انبار لگائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت وقت کی جانب سے نہ ہی ابھی کوئی مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ باضابطہ طور پر کوئی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ :-

▫️نجکاری کا جن بدستور موجود ہے،

▫️پنجاب بھر کے ڈاکٹرز بالخصوص ہاؤس افیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کی تنخواہیں مہینوں سے التوا کا شکار ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں ڈاکٹرز معاشی بدحال کا شکار ہیں،

▫️سالوں سے منظور یافتہHPA / KPI
سرد خانوں میں پڑا ہے،

▫️درجنوں ڈاکٹرز ٹرانسفرز، ٹرمینیشنز، ایف ائی آرز اور انتقامی کاروائیوں کا شکار ہیں،

▫️ہسپتالوں میں سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

👈ان سب مسائل اور ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنرل کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام ہیلتھ پروفیشنل ہسپتالوں میں موجود بھی رہیں گے اور بغیر سروسز کا بائیکاٹ کیے اپنے حقوق کے لیے احتجاج بھی جاری رکھیں گے۔

👈وائی ڈی اے پنجاب فل فور ایک مذاکراتی کمیٹی بنانے جا رہی ہے جو اپنے مطالبات نہ صرف حکام بالا تک پہنچائے گی بلکہ میڈیا نمائندگان سے بھی رابطے میں رہے گی تاکہ تحریک کا پیغام مثبت طریقے سے عام عوام، کمیونٹی اور حکام بالا تک پہنچایا جا سکے۔

👈تمام جنرل کونسل صدور اپنے ہسپتالوں میں فل فور وارڈ ٹو وارڈ راؤنڈز شروع کریں گے اور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے سد باب کے لیے واے ڈی اے پنجاب کا پیغام پہنچائیں گے۔

👈مرحلہ وار پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں اپنے حقوق کے لیے اؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

اگر اس کے باوجود بھی ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو وائی ڈی اے پنجاب احتجاج کے دائرہ کار کو مزید پھیلانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متحد رہیں۔
مضبوط رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میڈیا سیل وائی ڈی اے پنجاب۔

Photos from City42's post 21/05/2025
19/05/2025

جنرل سیکیریٹری وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر حسیب تھند کی میزبانی میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کی سینٹرل، جنرل، ڈسٹرکٹ و تحصیل کونسل کا اجلاس منگل کے روز لاہور جنرل ہسپتال، لاہور میں طلب۔

صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی کا سوشل میڈیا پہ ویڈیو پیغام جاری۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دِنوں میں احتجاج کو ختم کیا کیونکہ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ضروری تھا، پاکستان پہلے اور باقی سب بعد میں ہے۔ اس دوران حکومت کو مزاکرات کی دعوت دی۔ آج بھی مزاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن پنجاب حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی بدولت پنجاب بھر سے ڈاکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں مستقل کے لائحہِ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

متحد رہیں۔
مضبوط رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر شعیب نیازی
صدر وائی ڈی اے پنجاب

ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی
چئیرمین وائی ڈی اے پنجاب

ڈاکٹر حسیب تھند
جنرل سیکریٹری وائی ڈی اے پنجاب

18/05/2025

The need of the hour meeting of General Council of Young Doctors Association, YDA Punjab Official

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ۔
18-05-2025

چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثرنوازاشرفی نے سینٹرل، جنرل و ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس بروز منگل لاہور جنرل ہسپتال میں رات 8 بجےطلب کر لیا ۔

⚪اجلاس میں پنجاب بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال, ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تمام بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں کے صدور شرکت کریں گے۔

⚪اجلاس میں نجکاری ، ٹرمینیشنز، ٹرانسفرز اور وکٹمائزیشنز کے خلاف تحریک کی موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی اور متفقہ طور پر مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔۔

⚪تمام ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل کونسل کے صدور اپنی کبینہ اور کمیونٹی سے مشاورت کریں اور اس اہم ترین اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ تحریک کو دوبارہ سے ایک منظم طریقے سے شروع کیا جا سکے۔

متحد رہیں۔
مضبوط رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر شعیب خان نیازی
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ۔

ڈاکٹر مدثرنوازاشرفی
چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ۔

ڈاکٹر حسیب تھند
جنرل سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ۔

16/05/2025

ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ صحت مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر۔ 💔

13/05/2025
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Multan
0612