ubaid ur rehman official
Politics pk 17
03/08/2025
الحمداللہ! 5 اگست کے حوالے سےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین عبیدالرحمان کے حجرے میں ایک بڑا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
یہ میٹنگ جوش و خروش سے بھرپور تھی اور بعد ازاں جلسے کے صورت اختیار کر گئی۔ ایم این اے محمد بشیر خان، ایم پی اے عبیدالرحمان اور تحصیل منڈا کے سینئر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
تمام کارکنان نے عزم کیا کہ عمران خان کی کال پر 5 اگست کو بھرپور احتجاج میں شرکت کریں گے۔
یہ تحریک اب رکنے والی نہیں!
20/07/2025
پبلک ڈے – عوامی رابطے کا دن
آج ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین عبیدالرحمان نے اپنے حجرے میں حلقے کی مختلف ویلج کونسلوں کے وفود سے ملاقات کی۔
وفود نے اپنے علاقوں کے مسائل پیش کیے، جن پر ایم پی اے صاحب نے فوری ایکشن کی یقین دہانی کرائی۔
عوامی خدمت، عملی اقدامات کے ساتھ
#عبیدالرحمان
16/07/2025
چیئرمین عمران خان صاحب کی جیل سے پارٹی عہدیداران وممبران کیلئے واضح ہدایات
15/07/2025
ہیلتھ منسٹر جناب احتشام، سیکرٹری ہیلتھ شاہد اللہ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت عبید الرحمن کے درمیان ایک تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ضلعی سطح پر اسپتالوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصی طور پر حلقہ دیر لوئر کے منڈا اور ثمر باغ اسپتالوں کو بالترتیب کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی میں اپ گریڈ کرنے کے امکانات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، جس کا مقصد علاقے کے عوام کو علاج معالجے کی مزید بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر ایم ایس ثمر باغ اسپتال ڈاکٹر عادل خان نے بھی اسپتال کی موجودہ کارکردگی اور عوامی اطمینان کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور جلد مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی گئی
12/07/2025
ایم پی اے عبید الرحمن کے کوششیں رنگ لائی
📢 تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیئے فیکلٹی کی بھرتیوں کا اشتہار جاری
یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج نے بالآخر بنیادی سائنسی (Basic Sciences) اور کلینیکل شعبہ جات (Clinical Departments) میں مختلف آسامیوں کے لیے فیکلٹی ریکروٹمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
10/07/2025
*اہم اطلاع | عوامی تعاون درکار*
تمام شلکنڈی کے عوام سے گزارش ہے کہ:
*شلکنڈی روڈ پر کام جاری ہے، اس لیے روڈ مکمل طور پر بند ہے۔*
آمد و رفت میں تکلیف کے لیے ہم *معذرت خواہ* ہیں۔
یہ ترقی آپ ہی کے لیے ہے،
آپ کے صبر اور تعاون کا *دل سے شکریہ۔*
* #معذرت*
وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور نے رکن صوبائ اسمبلی عبید الرحمن
کو پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ مقرر کر دیا
06/07/2025
ایک قیدی کا جذبہ، ایک محبت بھرا تحفہ!
تاریخ: 26 نومبر
مقام: اٹک جیل
ایک قیدی نے اپنے ہاتھوں سے محنت اور محبت سے تیار کردہ ایک خوبصورت بال پین ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین عبیدالرحمان کے نام منسوب کیا۔
یہ بال پین سادہ نہیں، بلکہ اس میں ایک قیدی کا خلوص، خان پر اعتماد اور اپنے نمائندے سے محبت جھلکتی ہے۔
قیدی نے سرخ، سبز اور سنہری رنگ کے دھاگے سے "PTI" اور "Ubaid Ur Rehman" کا نام اس فن پارے پر نقش کیا ہے، جو تحریک انصاف کے نظریے اور اپنے رہنما سے جذباتی وابستگی کا مظہر ہے۔
یہ پین صرف ایک تحفہ نہیں بلکہ یہ عوامی نمائندے پر اعتماد، امید اور عقیدت کا اظہار ہے۔
ایم پی اے عبیدالرحمان نے اس جذباتی تحفے پر دلی مسرت اور شکریہ کا اظہار کیا اور کہا:
"عوام کی محبت ہی میری طاقت ہے، اور میں ان کی امیدوں پر ہر حال میں پورا اترنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔"
05/07/2025
عوامی خدمت کا تسلسل۔
آج ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین عبیدالرحمان DDOc دفتر میں موجود رہے جہاں وہ حلقے کے عوام کے مسائل سن رہے تھے۔
عوامی مسائل کو فوری طور پر متعلقہ اداروں تک پہنچانے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔
#عبیدالرحمان
05/07/2025
ثمر باغ اسپتال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وعدے کی تکمیل — ایم پی اے عبد الرحمن اور ایم ایس ڈاکٹر عادل کی کوششوں سے اسپتال کیلئے نیا جنریٹر فراہم
تحصیل اسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپتال کے لیے نیا جنریٹر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام میں ایم پی اے عبد الرحمن اور ایم ایس ڈاکٹر عادل کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔ نئے جنریٹر کی بدولت اسپتال میں ڈائیگناسٹک سمیت دیگر علاج معالجے کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے مریضوں اور عملے دونوں کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا
05/07/2025
عوامی خدمت کا تسلسل جاری.
آج ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین عبیدالرحمان اپنے حجرے میں حلقے کی عوام سے ملاقات کر رہے ہیں۔
مختلف علاقوں سے آئے عوام نے اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں ایم پی اے عبیدالرحمان نے نہایت توجہ سے سنا اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
خدمت ہمارا مشن ہے۔
#عبیدالرحمان
۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Munda
824
