sho gabbar

sho gabbar

Share

����������

05/02/2026
05/02/2026

الٹا انصاف ہے کہ قرآن کے حکم پر بات کرنے والا مجرم ٹھہرا اور بے حیائی کے محافظ معزز بن گئے؟ ایس ایچ او عبد العلی گبر نے اگر یہ کہا کہ عورت بغیر محرم کے نہ نکلے کیونکہ یہ فتنوں کا دور ہے، تو اس میں اس کا ذاتی حکم کہاں ہے؟ یہ بات نہ گبر کی ایجاد ہے، نہ کسی تھانے کا قانون—یہ صاف اور واضح حکمِ قرآن ہے، جسے صدیوں سے امت مانتی آ رہی ہے۔
اصل بے عزتی عورت کی نہیں ہوئی، اصل بے عزتی قرآن کے حکم کی کی گئی ہے۔ عورت کی عزت پردے میں ہے، اس کے استحصال میں نہیں۔ مگر افسوس کہ آج ایسے لوگ اقتدار میں بیٹھے ہیں جنہیں دین کی بات “توہین” لگتی ہے اور بے پردگی “آزادی”۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اگر واقعی عورت کی عزت کا درد دل میں ہوتا تو وہ قرآن کے حکم کو عورت کی بے عزتی قرار نہ دیتے۔
یہ فیصلہ ایک ایس ایچ او کے تبادلے کا نہیں، یہ اعلانِ جنگ ہے دینی اقدار کے خلاف۔ آج گبر کو ہٹایا گیا ہے، کل اس مولوی کو خاموش کرایا جائے گا، پرسوں قرآن کی آیت کو بھی متنازع بنا دیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اب اس ملک میں قرآن کے مطابق بات کرنا جرم بن چکا ہے؟
واضح رہنا چاہیے: پردہ عورت پر ظلم نہیں، یہ اسے درندوں کی نظروں سے بچانے کا انتظام ہے۔ ظلم یہ ہے کہ اسے بازار کی زینت بنا دیا جائے اور پھر جو اس کے حق میں بولے، اسے سزا دی جائے۔ اگر قرآن کا حکم ماننا “بے عزتی” ہے تو پھر یہ نظام خود اپنی بے دینی کا اعلان کر رہا ہے۔
یہ معاملہ صرف عبد العلی گبر کا نہیں، یہ ہر اس شخص کا ہے جو حق کہنے کی ہمت رکھتا ہے۔ آج خاموشی اختیار کی گئی تو کل حق بولنے کی اجازت بھی چھن جائے گی۔ یہ وقت ہے سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا، نہ کہ اقتدار کے خوف سے قرآن کے حکم پر سمجھوتہ کرنے کا۔

04/02/2026

مفتی ندیم صاحب عبدالعلی گبر ایس ایچ او کے بارے میں کیا فرماتے ہیں

ٹولہ صوابی تی خوشحالہ دہ

04/02/2026

آج مولانا بجلی گھر صاحب کی وہ بات یاد آ گئی کہ
“اللہ دے پہ تورو قیمہ قیمہ کی اغہ خلق چی سوک د خزو حمایت کئ چی دا دی بہر بازارونہ تہ اوزی”

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایس ایچ او عبدالعلی عرف گبر، جس کا تقریباً چار پانچ دن پہلے صوابی تبادلہ ہوا تھا، اس کے بعد ایک کھلی کچہری ہوئی۔ اس میں اس نے یہ باتیں کیں کہ اپنی عورتوں کو باہر بازاروں میں نہ جانے دیں، اور اس نے مزید یہ بھی کہا کہ جرائم پیشہ یہاں سے چلے جائیں ورنہ ان کی خیر نہیں۔

تو آج سن کر بہت خفہ ہوا کہ گورنر صاحب نے گبر صاحب کی باتوں کے خلاف کارروائی کی اور آج ان کا تبادلہ کسی اور جگہ کرنا چاہتا ہے، جس پر صوابی کے لوگوں نے امن چوک میں احتجاج جاری کیا۔
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے اس کے بارے میں🤔🙄😥

04/02/2026

آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو عبدلعلی خان نے سارے ہجوم کو کال پر خود بتا دیا کہ وہ دوبارہ صوابی ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا۔۔صوابی کے غیور عواموں نے اپنا حق ادا کردیا۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Panjpir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Sheikh Dheri
Panjpir
9105883